کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے (ناطقؔ لکھنوی)
کاشفی محفلین نومبر 19، 2017 #1,541 کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے (ناطقؔ لکھنوی)
کاشفی محفلین نومبر 20، 2017 #1,542 ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں (فراق گورکھپوری)
کاشفی محفلین نومبر 21، 2017 #1,543 لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا رہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو (مرزا غالب مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا رہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو (مرزا غالب مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
محمد خان محفلین اکتوبر 2، 2018 #1,544 ہم بھی کبھی آباد تھے ایسے کہاں برباد تھے بے فکر تھے آزاد تھے مسرور تھے دل شاد تھے وہ چال ایسی چل گیا ہم بجھ گئے دل جل گیا نکلے جلا کے اپنا گھر میں اور مری آوارگی
ہم بھی کبھی آباد تھے ایسے کہاں برباد تھے بے فکر تھے آزاد تھے مسرور تھے دل شاد تھے وہ چال ایسی چل گیا ہم بجھ گئے دل جل گیا نکلے جلا کے اپنا گھر میں اور مری آوارگی
ڈاکٹر فارقلیط محفلین اکتوبر 10، 2020 #1,546 محمداحمد نے کہا: اِک صفحہ پڑھ لیا تھا جنوں کی کتاب کا اب تک خرد کو ہوش نہیں ہے جواب کا خالد علیگ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ محمداحمد نے کہا: اِک صفحہ پڑھ لیا تھا جنوں کی کتاب کا اب تک خرد کو ہوش نہیں ہے جواب کا خالد علیگ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حسن نثار
محمداحمد نے کہا: اِک صفحہ پڑھ لیا تھا جنوں کی کتاب کا اب تک خرد کو ہوش نہیں ہے جواب کا خالد علیگ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ محمداحمد نے کہا: اِک صفحہ پڑھ لیا تھا جنوں کی کتاب کا اب تک خرد کو ہوش نہیں ہے جواب کا خالد علیگ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حسن نثار
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,547 ڈاکٹر فارقلیط نے کہا: حسن نثار مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاعر حسن نثار ہیں؟
سیما علی لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,548 یک جان نہ ہو سکیے، انجان نہ بن سکیے یوں ٹوٹ گئی دل میں شمشیر شناسائی فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,549 یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں ہے اے دلِ ناداں ابھی پھر سے روٹھ جائیں گے ابھی وہ مَن کے بیٹھے ہیں (داغ دہلوی)
یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں ہے اے دلِ ناداں ابھی پھر سے روٹھ جائیں گے ابھی وہ مَن کے بیٹھے ہیں (داغ دہلوی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,550 تیری خوشبو پیار کے لہجے میں بولے تو سہی دل کی ہر دھڑکن کو اک چہرہ نیا مل جائے گا (جاذب قریشی)
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اکتوبر 11، 2020 #1,551 ہوتے نہیں گنہ پس دیوار آج کل لٹتی ہیں عصمتیں سر بازار آج کل عظیم
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,552 ترے غرور کی عصمت دری پہ نادم ہوں ترے لہو سے بھی دامن ہے داغ دار مرا (اکبر معصوم)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 13، 2020 #1,553 روک پائے گی نہ زنجیر نہ دیوار کوئی اپنی منزل کا پتہ آہِ رسا جانتی ہے منظر بھوپالی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 13، 2020 #1,554 آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیے آدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے (حفیظ جالندھری)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 15، 2020 #1,555 اس عشق، نہ اُس عشق پہ نادم ہے مگر دل ہر داغ ہے ، اس دل میں بجز داغِ ندامت فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین اکتوبر 16، 2020 #1,556 اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیں آنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں (زہرہ نگاہ)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #1,557 دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میں کتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #1,558 اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے (عرفان صدیقی)
سیما علی لائبریرین نومبر 1، 2020 #1,559 درد دل بھی غم دوراں کے برابر سے اٹھا آگ صحرا میں لگی اور دھواں گھر سے اٹھا مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین نومبر 1، 2020 #1,560 آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملا دل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا مصطفیٰ زیدی