سُنتے ہو زاہد و ناصح جو ہیں سمجھاتے مجھے کیا بدل دیں گے یہ اور میں بدل جاؤں گا (ذوق)
عرفان سرور محفلین دسمبر 20، 2011 #161 سُنتے ہو زاہد و ناصح جو ہیں سمجھاتے مجھے کیا بدل دیں گے یہ اور میں بدل جاؤں گا (ذوق)
عرفان سرور محفلین دسمبر 20، 2011 #162 کیوں نہ لوں نامِ خدا اُس بُت کی صورت دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ پڑھ کے مرنا چاہیئے (اکبر الہ آبادی )
کیوں نہ لوں نامِ خدا اُس بُت کی صورت دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ پڑھ کے مرنا چاہیئے (اکبر الہ آبادی )
عرفان سرور محفلین دسمبر 20، 2011 #163 ناز ہے گُل کو نزاکت پہ چمن میں اے ذوق اُس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے (ذوق)
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 20، 2011 #164 وہ پکارے تو فضا خواب سی ہو جاتی ہے اسکی آواز سے رشتہ ہے ہمارا کیسا ( ثمینہ راجہ)
عرفان سرور محفلین دسمبر 20، 2011 #165 توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدم تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے
عرفان سرور محفلین دسمبر 20، 2011 #166 حضرتِ زاہد ہماری چھیڑ کی عادت نہیں گدگدی ہوتی ہے دل میں پارسا کو دیکھ کر داغ
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 20، 2011 #167 ہو خوشی بھی ان کو حاصل یہ ضروری تو نہیں غم چھپانے کے لیے بھی مسکرا لیتے ہیں لوگ
ایم اے راجا محفلین دسمبر 20، 2011 #168 وہ جو دربار سے وابستہ ہیں لب بستہ ہیں شکر ہے میرے سخن آج بھی بر جستہ ہیں ( ذاکر رحمان )
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #170 جس روز کسی اور پہ بیداد کروگےیہ یاد رہے ہم کو بہت یاد کرو گے(سودا)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #171 بھر نظر تجھ کو نہ دیکھا کبھی ڈرتے ڈرتےحسرتیں جی کی رہیں جی ہی میں مرتے مرتے(سودا)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #172 عشق سے تو نہیں ہوں میں واقفدل کو شعلہ سا کچھ لپٹتا ہےغنچہ سمٹے تو سمٹے ممکن ہےدل جو بکھرے تو کب سنبھلتا ہے(سودا)
عشق سے تو نہیں ہوں میں واقفدل کو شعلہ سا کچھ لپٹتا ہےغنچہ سمٹے تو سمٹے ممکن ہےدل جو بکھرے تو کب سنبھلتا ہے(سودا)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #173 اس شوخ کے جانے سے عجب حال ہے میراجیسے کوئی بھولا ہوا پھرتا ہے کچھ اپنا(میر غلام حسن)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #174 میں حشر کو کیا روؤں کہ اُٹھ جانے سے تیرےبرپا ہوئی اک مجھ پہ قیامت تو یہیں اور(میر غلام حسن)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #175 دل کو کھویا ہے کل جہاں جا کرجی میں ہے آج جی بھی کھو آؤں(میر غلام حسن)
کاشفی محفلین دسمبر 21، 2011 #176 حسن دیتا ہے تو کیوں جی بتوں پرملا دیں گے تجھے یہ کیا خُدا سے(میر غلام حسن)
عرفان سرور محفلین دسمبر 21، 2011 #177 بچپن سے ہی یہ کہتے ہیں انداز آپ کے جو اہلِ دل ہیں وہ ہمیں دلبر بنائیں گے (جلیل بانکپوری)
عرفان سرور محفلین دسمبر 21، 2011 #178 بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر یہ اہلِ مرّوت ہیں تقاضہ نہ کریں گے (شیفتہ)
عرفان سرور محفلین دسمبر 21، 2011 #179 بُت کو بُت اور خدا کو جو خدا کہتے ہیں ہم بھی دیکھیں کہ تجھے دیکھ کے کیا کہتے ہیں (داغ رحمتہ اللہ علیہ)
بُت کو بُت اور خدا کو جو خدا کہتے ہیں ہم بھی دیکھیں کہ تجھے دیکھ کے کیا کہتے ہیں (داغ رحمتہ اللہ علیہ)
عرفان سرور محفلین دسمبر 21، 2011 #180 بات کرنی تک تمہیں آتی نہ تھی یہ ہمارے سامنے کی بات ہے (داغ رحمتہ اللہ علیہ)