کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیا ایک دن میں ایک شعر لکھنا ہے یہاں
:) السلام علیکم شگفتہ۔۔کیسی ہیں؟
نہیں کوئی خاص پابندی تو نہیں۔۔اصل میں ہر روز کوئی ایک (تنہا اکیلا :() شعر میرے ذہن میں گردش کرتا رہتا ہے تو سوچا الگ الگ دھاگے کھولنے کے بجائے ایک ہی جگہ کیوں نہ لکھے جائیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں فرحت آپ کیسی ہیں ؟

اچھا خیال ہے البتہ کسی دن میری شعری گردش کو بھی موقع دیں گی ناں یہاں :) جس دن آپ کے ذہن میں تنہا کی بجائے دو شعر گردش کرنے لگیں تو یعنی اُس دن :)
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ۔۔ ویسے آپ کو کیوں اتفاق نہیں ہے؟؟

السلام علیکم!
فرحت، میرا اپنا نہ صرف خیال ہے بلکہ ذاتی تجربہ ہے کہ زندگی معجزوں سے بھری پڑی ہے۔ اور کئی دفعہ بلکہ اکثر یوں ہوتا ہے کہ زورِ باز دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور کوئی ایسا معجزہ ہو جاتا ہے کہ بالکل غیر متوقع نتائج نکلتے ہیں۔
حضرت علی (کرم اللہ وجھہہ) نے فرمایا تھا کہ "میں نے خدا کو اپنے ارادوں کی شکست سے پہچانا"
اور وارث شاہ نے کہا تھا نا کہ
کوئی بے عقلا بازی لے جاندا، کوئی عقل والا بازی ہاردا اے
وارث مان نہ کر تُوں وارثاں دا، رب بے وارث کر ماردا اے

ہاں اگر شاعر نے بطور مہمیز یہ شعر قوموں کا حوصلہ بڑھانے کو لکھا ہے تو کسی حد تک مان سکتا ہوں کہ
خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

ویسے یہ میرا ذاتی نظریہ تھا اور شاعر موصوف کا اپنا نظریہ ہے۔ ہر کسی کو نظریاتی آزادی تو حاصل ہے نا بھئی۔
والسلام
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں فرحت آپ کیسی ہیں ؟

اچھا خیال ہے البتہ کسی دن میری شعری گردش کو بھی موقع دیں گی ناں یہاں :) جس دن آپ کے ذہن میں تنہا کی بجائے دو شعر گردش کرنے لگیں تو یعنی اُس دن :)
الحمداللہ ۔میں ٹھیک ہوں۔۔ بہت خوشی ہوئی فضہ کی انگیجمنٹ کا سن کر۔۔ایک بار پھر مبارک قبول کیجیئے :)

کسی دن کیوں ہر دن موقع ملنا چاہیئے۔۔۔ آپ کہیے تو سہی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم!
فرحت، میرا اپنا نہ صرف خیال ہے بلکہ ذاتی تجربہ ہے کہ زندگی معجزوں سے بھری پڑی ہے۔ اور کئی دفعہ بلکہ اکثر یوں ہوتا ہے کہ زورِ باز دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور کوئی ایسا معجزہ ہو جاتا ہے کہ بالکل غیر متوقع نتائج نکلتے ہیں۔
حضرت علی (کرم اللہ وجھہہ) نے فرمایا تھا کہ "میں نے خدا کو اپنے ارادوں کی شکست سے پہچانا"
اور وارث شاہ نے کہا تھا نا کہ
کوئی بے عقلا بازی لے جاندا، کوئی عقل والا بازی ہاردا اے
وارث مان نہ کر تُوں وارثاں دا، رب بے وارث کر ماردا اے

ہاں اگر شاعر نے بطور مہمیز یہ شعر قوموں کا حوصلہ بڑھانے کو لکھا ہے تو کسی حد تک مان سکتا ہوں کہ
خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

ویسے یہ میرا ذاتی نظریہ تھا اور شاعر موصوف کا اپنا نظریہ ہے۔ ہر کسی کو نظریاتی آزادی تو حاصل ہے نا بھئی۔
والسلام

کیوں نہیں ہر کسی کا اپنا نقطہء نظر ہے اور نظریاتی آزادی بھی حاصل ہے۔۔
حضرت علی (رض) کا یہ قول تو مجھے بھی دن میں ایک سو ایک مرتبہ یاد آتا ہے ۔۔میں آپ کے خیال سے متفق ہوں کہ انسانی تاریخ اور زندگی معجزوں سے بھری پڑی ہے۔۔ایسا نہیں ہو تو شاید مایوسی اور ناکامی اچھے خاصے صاحبِ ایمان کو کفر کی طرف لے جائے( اللہ معاف کرے) ۔۔۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ زندگی معجزے اور زورِ بازو دونوں ہی کا مرکب ہے۔۔ کسی کی زندگی میں معجزے کا تناسب زیادہ ہے اور کسی کی زندگی زورِ بازو سے بہتری کی طرف جاتی ہے۔
میرے خیال میں بھی یہ شعر جیسا کہ آپ نے خود کہا بطورِ مہمیز بھی کہا گیا ہے۔۔ لیکن میں اس کو انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر لیتی ہوں۔۔۔( لیکن یہ میرا ذاتی خیال ہے۔۔کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔۔)
 
اگر متفق ہونا اتنا ہی غیر ضروری ہے تو میری طرف سے بھی ایک شعر کا اضافہ کر لیجیے۔

بدنصیبی کا قائل تو نہیں ہوں لیکن
میں نے برسات میں جلتے ہوئے گھر دیکھے ہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمداللہ ۔میں ٹھیک ہوں۔۔ بہت خوشی ہوئی فضہ کی انگیجمنٹ کا سن کر۔۔ایک بار پھر مبارک قبول کیجیئے :)

کسی دن کیوں ہر دن موقع ملنا چاہیئے۔۔۔ آپ کہیے تو سہی :)

بہت شکریہ فرحت۔۔۔ ہم دونوں کی جھڑپوں میں پہلے سے زیادہ شدت آ گئی ہے اب :)

نہیں ہر دن تو نہیں بس جب کبھی دل چاہا تو آپ کے اس تھریڈ پر قبضہ کر لیا کروں گی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر متفق ہونا اتنا ہی غیر ضروری ہے تو میری طرف سے بھی ایک شعر کا اضافہ کر لیجیے۔

بدنصیبی کا قائل تو نہیں ہوں لیکن
میں نے برسات میں جلتے ہوئے گھر دیکھے ہیں
بہت خوب اور بہت شکریہ۔۔آپ مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔۔۔ ہم دونوں کی جھڑپوں میں پہلے سے زیادہ شدت آ گئی ہے اب :)

نہیں ہر دن تو نہیں بس جب کبھی دل چاہا تو آپ کے اس تھریڈ پر قبضہ کر لیا کروں گی :)
سو سویٹ ناں۔۔ کتنا مزہ آتا ہو گا ان جھڑپوں کا :)
تو آج سے کیوں نہ شروعات کر دیں قبضہ جمانے کی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سو سویٹ ناں۔۔ کتنا مزہ آتا ہو گا ان جھڑپوں کا :)
تو آج سے کیوں نہ شروعات کر دیں قبضہ جمانے کی :)

ہاں ناں فرحت میں کوشش میں ہوں تمام ممکنہ جھڑپیں ہو جائیں :) پھر تو چلے جانا ہے

اچھا یہ شعر سنیں

انساں سے محبت کی سزا کتنی کڑی تھی
نفرت کے طمانچے ، میرے رُخسار تک آئے

۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں ناں فرحت میں کوشش میں ہوں تمام ممکنہ جھڑپیں ہو جائیں :) پھر تو چلے جانا ہے

اچھا یہ شعر سنیں

انساں سے محبت کی سزا کتنی کڑی تھی
نفرت کے طمانچے ، میرے رُخسار تک آئے

۔

بالکل۔۔وقت ضائع نہیں کریے گا۔۔۔:) بعد میں آپ دونوں کتنا مس کریں گی ان جھڑپوں کو۔۔ :) اس لئے ممکنہ ناممکنہ سب ایک ساتھ ہی کر ڈالیں۔۔۔ :)

اور شعر لاجواب ہے۔۔۔۔ اچھے شعر مجھے اکثر اوقات ایک بار ہی پڑھنے پر یاد ہو جاتے ہیں۔۔ اور میں اس کو پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ذرا کچن تک گئی اور چائے کا پانی ابلنے تک مجھے شعر یاد بھی ہو چکا تھا۔۔:) بہت شکریہ اور اب میں توقع رکھوں گی کہ آپ یہاں قبضہ جماتی رہیں گی۔۔:)
 
کیا اضافے کی اجازت مجھے بھی ہے ؟؟ بہرحال

اب کے بھی اجڑ جائیں گے ،بستی کے کئی گھر
اس سال بھی برسات کا امکان بہت ہے

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
لیجئے تو ایک شعر میری طرف سے بھی

یہ اور بات دل پہ قیامت گذر گئی
لیکن شکست کھا کے بڑا حوصلہ ملا​
شاعر: نا معلوم

والسلام
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا اضافے کی اجازت مجھے بھی ہے ؟؟ بہرحال

اب کے بھی اجڑ جائیں گے ،بستی کے کئی گھر
اس سال بھی برسات کا امکان بہت ہے

واہ بہت خوب امید اور بہت شکریہ :)
اجازت کی کیا ضرورت۔۔یہاں سب اپنا آج کا شعر لکھ سکتے ہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
لیجئے تو ایک شعر میری طرف سے بھی

یہ اور بات دل پہ قیامت گذر گئی
لیکن شکست کھا کے بڑا حوصلہ ملا​
شاعر: نا معلوم

والسلام
لیکن شکست کھا کے بڑا حوصلہ ملا
واہ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔ امید ہے ایسے اچھے شعر پڑھنے کو ملیں گے اور میرے ذخیرے میں اضافہ ہوتا رہے گا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top