ہزاروں بار آیا ہے جنوں امداد کو لیکن ہزاروں بار کھایا ہے فریب آگہی میں نے جگن ناتھ آزاد
ش شعیب خالق محفلین مارچ 25، 2008 #1,001 ہزاروں بار آیا ہے جنوں امداد کو لیکن ہزاروں بار کھایا ہے فریب آگہی میں نے جگن ناتھ آزاد
فرخ منظور لائبریرین مارچ 26، 2008 #1,003 مئے عشرت کی خواہش ساقیِ گردوں سے کیا کیجیے لیے بیٹھا ہے اک دو چار جامِ واژگوں وہ بھی (غالب)
شمشاد لائبریرین مارچ 26، 2008 #1,004 تا عمر اپنی ذات سے باہر نہ جا سکے! ا ہلِ خرد سے اُنکی خُودی چال چل گئی سرور نے تیری یاد میں اک عمر کی تمام اور لوگ کہہ رہے ہیں تمنا نکل گئی (سرور)
تا عمر اپنی ذات سے باہر نہ جا سکے! ا ہلِ خرد سے اُنکی خُودی چال چل گئی سرور نے تیری یاد میں اک عمر کی تمام اور لوگ کہہ رہے ہیں تمنا نکل گئی (سرور)
ع عیشل محفلین مارچ 26، 2008 #1,005 آنکھوں سے آنسوؤں کو بہنے نہیں دیا مٹی میں موتیوں کو بِکھرنے نہیں دیا جس راہ پہ پڑے تھے تیرے پاؤں کے نشاں اس راہ سے کسی کو گذرنے نہیں دیا
آنکھوں سے آنسوؤں کو بہنے نہیں دیا مٹی میں موتیوں کو بِکھرنے نہیں دیا جس راہ پہ پڑے تھے تیرے پاؤں کے نشاں اس راہ سے کسی کو گذرنے نہیں دیا
فرخ منظور لائبریرین مارچ 27، 2008 #1,006 دیکھا جو تیر کھا کے کمیںگاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی (نامعلوم)
شمشاد لائبریرین مارچ 27، 2008 #1,007 گلے لپٹے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے الٰہی ! یہ گھٹا دو دن تو برسے قمر تم کو ہمیں کچھ جانتے ہیں نظر آتے ہو کیسے معتبر سے (قمر جلالوی)
گلے لپٹے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے الٰہی ! یہ گھٹا دو دن تو برسے قمر تم کو ہمیں کچھ جانتے ہیں نظر آتے ہو کیسے معتبر سے (قمر جلالوی)
فرحت کیانی لائبریرین مارچ 27، 2008 #1,008 نہیں اب تو اہلِ جنوں میں وہ جو شوق عام تھا شہر میں وہ جو رنگ عام تھا کُو بہ کُو، سرِ کوئے یار بھی اب نہیں
نہیں اب تو اہلِ جنوں میں وہ جو شوق عام تھا شہر میں وہ جو رنگ عام تھا کُو بہ کُو، سرِ کوئے یار بھی اب نہیں
فرحت کیانی لائبریرین مارچ 27، 2008 #1,009 ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا ۔۔۔منیر نیازی
ش شعیب خالق محفلین مارچ 27، 2008 #1,010 بے نيازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک ہم کہيں گے حال دل، اور آپ فرمائيں گے کيا
محمد وارث لائبریرین مارچ 28، 2008 #1,011 نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے
مغزل محفلین مارچ 29، 2008 #1,012 اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو کہاں ہو اے مرے خوابو ! ، خیالو؟ (لیاقت علی عاصم)
شمشاد لائبریرین مارچ 29، 2008 #1,013 شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی
ش شعیب خالق محفلین مارچ 29، 2008 #1,014 اب کے بھی ہے، جمی ھوئی آنکھوں کے سامنے خوابوں کی ایک دھند جو پچھلے برس میں تھی امجد اسلام امجد
زینب محفلین مارچ 31، 2008 #1,015 پیار میں بے پرواہی اچھی لگتی ہے جان و دل سب مائل کر کے کہتے ہو۔۔۔! کچے گھڑے پے تیرا کرتے تھے کچھ لوگ سات سمندر حائل کر کے کہتے ہو۔۔۔!
پیار میں بے پرواہی اچھی لگتی ہے جان و دل سب مائل کر کے کہتے ہو۔۔۔! کچے گھڑے پے تیرا کرتے تھے کچھ لوگ سات سمندر حائل کر کے کہتے ہو۔۔۔!
فرخ منظور لائبریرین مارچ 31، 2008 #1,016 شوقِ شراب نے مجھے ڈالا عذاب میں جلتا ہوں ہجروشاہدو یادِ شراب میں (مرزا)
وجی لائبریرین مارچ 31، 2008 #1,017 کھلتا کسی پہ کیونکر میرے دِل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رُسوا کیا مجھے
زونی محفلین مارچ 31، 2008 #1,018 تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیا میں ہی تو ایک راز تھا سینئہ کائنات میں
شمشاد لائبریرین مارچ 31، 2008 #1,019 یہ تو سو سے بھی زیادہ صفحے ہو گئے اس دھاگے کے۔ اس کو تو مقفل کرنا پڑے گا۔ اب نیا دھاگہ کھول لیں۔