بہت خوب اور بہت شکریہ۔۔مزید انتظار رہے گا۔۔وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے
رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
(ریاض مجید)
۔
لگتا ہے سب اس انتظار میں تھے کہ کب فرحت آج کے شعر کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کریں اور سب اپنے اپنے شعر لے کر حاضر ہو جائیں۔ سبھی لوگوں نے بہت عمدہ اشعار لکھے ہیں تو ایک اور ہماری طرف سے بھی
جو ساز سے نکلی ہے ، سب نے سنی ہے
جو تار پر بیتی ہے کس کو پتہ ہے
تمام عمر اسی احتیاط میں گزری
یہ آشیانہ کسی شاخ چمن پہ بار نہ ہو
لگتا ہے سب اس انتظار میں تھے کہ کب فرحت آج کے شعر کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کریں اور سب اپنے اپنے شعر لے کر حاضر ہو جائیں۔
محب ہر اچھے آئیڈیے کو پذیرائی ضرور ملتی ہے۔
کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
(مصطفٰی زیدی)
۔
واہ۔۔۔سچ بات ہے۔۔کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
(مصطفٰی زیدی)
۔
بجا کہا وارث ویسے فرحت کا اپنا ذوق بھی کافی اچھا ہے جس کی وجہ سے اس دھاگے کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ دھیان رکھنا ضرب المثل اشعار یہاں سے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کرنے نہیں بھولنا۔
یہ رعونت تا بکے اے دل فگاراں دیکھنا
اب طرہ سلطاں سرِ سلطاں سمیت
احمد فراز
بہت خوب امیدبچھڑ کے مجھ سے کبھی تونے یہ بھی سوچا ہے
ادھورا چاند بھی کتنا اداس لگتا ہے
(محسن نقوی)
بہت خوب۔۔زندگی کے بارے میں ایک شعر یاد آیامیں زندگی سے نبرد آزما رہا ہوں فراز
میں جانتا تھا یہی راہ اک بچاؤ کی تھی
۔
اگر کوئی "کل کا شعر" نامی دھاگہ ہوتا تو ایک شعر میں اس پر لکھ دیتا کیوں کہ کل میں نے شعر تو لکھا ہی نہیں۔ چلئے آج ازالۃً دو لکھے دیتا ہوں:
حالات کی چوکھٹ پہ قلندر نہیںجھکتاشاعر کا نام بھی یہ اشعار تحریر کرنے سے قبل ذہن میں تھا جو اب محو ہو گیا ہے
ٹوٹے بھی ستارہ تو زمیں پر نہیںگرتا
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا
لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا