آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
امی نے بہت مزے کا ویجیٹبل سوپ بنا کر دیا ہے۔
273_playing_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بتایا تو یہی تھا کہ قمیہ پک رہا ہے لیکن جب پک کر آیا تو کوفتوں کی شکل میں تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل جب میں محفل میں یہ سوچتا ہوا آ رہا تھا کہ آج چھٹی ہے اور خوب وقت ہے، خاصی دیرمحفل میں بیٹھیں گے اور خوب گپ شپ ہو گی۔ لیکن قسمت کو ہماری یہ خواہش منظور نہ ہوئی۔ ابھی آدھ راستے میں تھے کہ ہنگامی طور باورچی خانے کی ناظمہ نے ہمیں باورچی خانے میں طلب کر لیا۔ بھاگم بھاگ باورچی خانے میں پہنچے تو جو منظر ہم نے دیکھا اس کی وجہ سے ہمارے سارے کے سارے فرشتے اپنی اپنی جگہوں سے کوچ کر گئے اور جتنے طوطے ہم نے اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑ رکھے تھے وہ بھی اُڑ گئے۔

کیا دیکھتے ہیں کہ پانچ عدد مرغوں کی لاشیں کٹنگ ٹیبل پر ایک ترتیب سے رکھی ہوئی ہیں۔ حکم ہوا کہ ان کی فوراً آٹوپسی کرنی ہے۔ حکم حاکم مرگِ مفاجات، کیا کرتے، راہ مفرور نہ پا کر جُٹ گئے کام میں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ظالم قاتل نے سب کے سب مرغوں پر ایک ہی طریقہ واردات آزمایا۔ آٹوپسی کے بعد کی رپورٹ کے مطابق قاتل کے متعلق یہ خیال سامنے آیا ہے کہ وہ ان کے جسم کے مخصوص اعضا کا کاروبار کرتا ہے۔ کیونکہ سب مرغوں کے سر، دل، پھیپھڑے، کلیجی اور پاؤں غایب تھے۔ ان کے ساتھ ان کے تمام کے تمام پر بھی غایب تھے۔ غالباً تکیے میں روئی کی جگہ استعمال کرنے کے لیے۔

تفتیش کے دوران قاتل کے ساتھ ہمدردی کا پہلو بھی سامنے آیا کہ اس نے قتل کے بعد لاشوں کو خراب ہونے کے لیے کوڑے کے ڈھیر پر نہیں پھینکا، بلکہ ایک مخصوص قسم کے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر برف خانے میں رکھ دیا تاکہ لاشیں خراب نہ ہوں۔ مزید یہ کہ اس نے ان پر واردات کی تاریخ بھی لکھ دی تاکہ تفتیش اور انصاف کرنے والوں کو آسانی رہے۔

آخری خبروں میں یہ بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کے افراد سے بھی پوچھ گوچھ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کام پلاسٹک بیگ بنانا ہے۔ اب کوئی اس میں سبزی ڈالے یا مرغے کی لاش، وہ بری الذمہ ہیں۔

ویسے مرغ بریانی تھی بڑے مزے کی۔
 

ظفری

لائبریرین
واہ ۔ شمشاد بھائی ۔۔ مزا آگیا ۔۔ ذبیحہ خانے سے دیگچی تک مرغی کے سفر کی آپ نے جو منظر کشی کی ہے ۔ اس کا جواب نہیں ۔ لکھتے رہا کجیئے ۔ مجھے بھی شہہ ملتی ہے پھر ۔۔۔ ورنہ پہلے رضوان اور محب تو مجھے بہت اکساتے تھے ۔ اب وہ بھی تقربیاً محفل سے ناپید ہوچکے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی ضرور کوشش کروں گا۔

آج دال پر گزارہ کیا۔ اگر گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے تو دال بھی تو مرغی برابر ہو سکتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
چلو، شکر ہے کوئی تو کام کیا آپ نے۔ ورنہ بھابی ہر وقت روتی رہتی ہیں، کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ پانی بھی خود اٹھ کر نہیں پیتے۔ :shock:
اور دیکھو، آج ایک کام کیا کرنا پڑ گیا، کتنی تفصیل سے سب لکھ ڈالا۔ :roll:
اور مرغی کے لیے قتل یا لاش کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔ :x


ویسے۔۔۔۔آج ہمارے گھر بھی چکن بریانی بن رہی ہے۔
050.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
چلو، شکر ہے کوئی تو کام کیا آپ نے۔ ورنہ بھابی ہر وقت روتی رہتی ہیں، کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ پانی بھی خود اٹھ کر نہیں پیتے۔ :shock:
اور دیکھو، آج ایک کام کیا کرنا پڑ گیا، کتنی تفصیل سے سب لکھ ڈالا۔ :roll:
اور مرغی کے لیے قتل یا لاش کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔ :x


ویسے۔۔۔۔آج ہمارے گھر بھی چکن بریانی بن رہی ہے۔
050.gif

یہ سب جھوٹے الزام مجھ پر کیونکر لگا رہی ہو؟ میں نے جب تفتیش کی تو ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔ آپ نے تفتیش بھی کر لی۔ چلیں، یہ الگ بات ہے کہ بھابی اچھی ہیں۔ وہ آپ کی خامیوں کو بھی خوبیاں سمجھ کر ہی بیان کرتی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
پکایا تو مین نے کچھ نہیں ۔۔۔ کھایا ضرور ہ ہے۔ کریلا گوشت ۔۔ روٹی اور ۔۔ چنے کی دال کا حلوہ ۔۔۔ 8)
 

ظفری

لائبریرین
اتفاق سے میں نے بھی کل رات بھنڈی گوشت بنایا تھا اور اب جاب سے واپس جاکر بھی وہی کھانا ہے ۔۔۔ بڑا یمًی یمًی بنا ہے ۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top