آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 12
‏ترجمہ:
‏اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیوں کے طور پر پیدا کیا ہے۔ پھر رات کی نشانی کو تو اندھیری بنا دیا، اور دن کی نشانی کو روشن کردیا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو۔ اور تاکہ تمہیں سالوں کی گنتی اور (مہینوں کا) حساب معلوم ہوسکے۔ اور 1/2
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

‏ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل آیت نمبر 52
‏ترجمہ:
‏اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے، اور اسی کی اطاعت ہر حال میں لازم ہے۔ کیا پھر بھی تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو ؟
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة سبأ - Ayat No 28 ]
‏اور ( اے پیغمبر ! ) ہم نے تمہیں سارے ہی انسانوں کے لیے ایسا رسول بنا کر بھیجا ہے جو خوشخبری بھی سنائے ، اور خبردار بھی کرے ، لیکن اکثر لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
جنہوں نے اپنے دِین کو کھیل تماشا بنا رکھا تھا،اور جن کو دُنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیاتھا۔‘‘ چنانچہ آج ہم بھی اُن کو اسی طرح بھلا دیں گےجیسے وہ اِس بات کو بھلائے بیٹھےتھے کہ اُنہیں اِس دن کا سامنا کرنا ہے،اور جیسے وہ ہماری آیتوں کا کھلم کھلا اِنکار کیاکرتے تھے۔
‏﴿الاعراف،۵۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
(اے پیغمبرﷺ!) ان سے کہو ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر رات کو ہمیشہ کے لئے قیامت کے دن تک مسلط رکھے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لے کر آئے؟ بھلا کیا تم سنتے نہیں ہو؟
‏﴿سورۃ القصص ،۷۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة الأحزاب - Ayat No 45 ]
‏اے نبی ! بیشک ہم نے تمہیں ایسا بنا کر بھیجا ہے کہ تم گواہی دینے والے ، خوشخبری سنانے والے اور خبردار کرنے والے ہو ،
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة فاطر - Ayat No 12]
‏اور دو دریا برابر نہیں ہوتے ۔ ایک ایسا میٹھا ہے کہ اس سے پیاس بجھتی ہے ، جو پینے میں خوشگوار ہے ، اور دوسرا کڑوا نمکین ۔ اور ہر ایک سے تم ( مچھلیوں کا ) تازہ گوشت کھاتے ہو ، اور وہ زیور نکالتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اُوپر نظر اُٹھاکر نہیں دیکھا کہ وہ پَروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں۔ اُن کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے۔
‏سورۃ الملک آیت نمبر 19
 

سیما علی

لائبریرین
[النمل 27:62]
‏ترجمہ:بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بےقرار اسے پکارتا ہے تو وہ اسکی دعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دور کردیتا ہے، اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے (جو یہ کام کرتاہے)؟ نہیں! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتےہو.
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 24
‏ترجمہ:
‏اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ، اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة الأحزاب - Ayat No 54 ]
‏چاہے تم کوئی بات ظاہر کرو ، یا اسے چھپاؤ ، اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھنے والا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے، پھر وہ کام ایک ایسے دن میں اُس کے پاس اُوپر پہنچ جاتا ہے جس کی مقدار تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال ہوتی ہے۔
‏سورۃ السجدۃ آیت نمبر 5
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة فاطر - Ayat No 6]
‏یقین جانو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے ، اس لیے اس کو دشمن ہی سمجھتے رہو ۔ وہ تو اپنے ماننے والوں کو جو دعوت دیتا ہے ، وہ اس لیے دیتا ہے تاکہ وہ دوزخ کے باسی بن جائیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة فاطر - Ayat No 38 ]
‏بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کا علم رکھتا ہے ۔ بیشک وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو خوب جانتا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں رزق کے طور پر عطا کی ہیں، ان میں سے (جو چاہو) کھاؤ، اور اللہ کا شکر ادا کرو، اگر واقعی تم صرف اسی کی بندگی کرتے ہو۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۷۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
(القرآن الكريم سورة النحل آیت نمبر : 114)
‏"پس اے لوگو، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اُسے کھاؤ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو اگر تم واقعی اُسی کی بندگی کرنے والے ہو"۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 24
‏ترجمہ:
‏اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ، اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 23
‏ترجمہ
‏اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو
 
Top