آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
اور اپنے رب کا صبح و شام ذکر کیا کرو، اپنے دل میں بھی، عاجزی اور خوف کے (جذبات کے) ساتھ اور زبان سے بھی، آواز بہت بلند کیے بغیر ! اور ان لوگوں میں شامل نہ ہو جانا جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
‏﴿سورۃ الاعراف، ۲۰۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو بات (آج) میں تم سے کہہ رہا ہوں (کل) تم اسے ضرور یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بے شک اللہ بندوں پر خوب نگاہ کرنے والا ہے۔
‏📗 قرآن کریم | سورہ غافر | آیت 44
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ جو تم سود دیتے ہو تاکہ وہ لوگوں کے مال میں شامل ہوکر بڑھ جائے تو وہ اللہ کے نزدیک بڑھتا نہیں ہے،اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ارادے سے دیتے ہو، تو جو لوگ بھی ایسا کرتے ہیں وہ ہیں جو (اپنے مال کو) کئی گنا بڑھالیتے ہیں۔

‏﴿سورۃ الروم، ۳۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ لوگ ہیں کہ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہیں جو نہ ان کو کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں، نہ نقصان۔ اور کافر اِنسان نے اپنے پروردگار ہی کی مخالفت پر کمر باندھ رکھی ہے۔

‏﴿سورۃ الفرقان، ۵۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
‏ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور جو لوگ بُرے کام کر گذریں، پھر اُن کے بعد توبہ کرلیں، اور اِیمان لے آئیں، تو تمہارا رَبّ اس توبہ کے بعد (اُن کے لئے) بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۵۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہرگز ایسا نہیں چاہئے! یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے،
‏اب جو چاہے، اُسے یاد کرلے،
‏وہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو بڑے مقدس ہیں،
‏اُونچے رُتبے والے ہیں، پاکیزہ ہیں
‏اُن لکھنے والوں کے ہاتھ میں رہتے ہیں
‏جو خود بڑی عزّت والے، بہت نیک ہیں۔
‏﴿سورۃ عبس، ۱۱-۱۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
‏﴿سورۃ القمر، ۲۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
‏اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
‏(سورۃ الشُّعَرَآء، 26 : 80)
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے ، اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں ۔
‏﴿سورۃ الانسان، ۲۸﴾
سورہ الدھر کو سورہ الانسان بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس سورہ ہی کی 28 ویں آیت ہے.
 

سیما علی

لائبریرین
‏(مسلمانو ! ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔
‏﴿سورۃالاحزاب،۴۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے
‏ اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے "
‏القرآن
‏سورۃ نمبر 10 يونس
‏آیت نمبر 25
 

سیما علی

لائبریرین
کہہ دو کہ کیا تم واقعی اُس ذات کے ساتھ کفر کا معاملہ کرتے ہو جس نے زمین کو دو دِن میں پیدا کیا، اور اُس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہو؟ وہ ذات تو سارے جہانوں کی پروَرِش کرنے والی ہے۔

‏﴿سورۃ فصلت، ۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اللہ کے قبضے میں ہیں ۔ اور قیامت کا معاملہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ نہیں ہوگا ، بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ یقین رکھو کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
‏[سورة النحل - Ayat No 77]
 

سیما علی

لائبریرین
اے لوگو! زمین میں جو حلال پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ،اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو۔ یقین جانو کہ وہ تمہارے لئے ایک کھلا دُشمن ہے ۔
‏وہ تو تم کویہی حکم دے گاکہ تم بدی اور بے حیائی کے کام کرو اور اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کا تمہیں علم نہیں ہے۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۶۸-۱۶۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة طه، 20:14] وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکۡرِیۡ
‏ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ میں ہی الله ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے. اس لئے میری عبادت کرو، اور میری یاد (ذکر) کے لئے "نماز" قائم کرو.
 

سیما علی

لائبریرین
جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں – البقرۃ:131
 

سیما علی

لائبریرین
اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو خدا کے ہاں سے بہت اچھا صلہ ملتا۔ اے کاش، وہ اس سے واقف ہوتے ۔۔۔ البقرۃ:103
 

سیما علی

لائبریرین
تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے، اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں ۔۔۔ البقرۃ:107
 
Top