كَلَّا ۖ بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ (53)
ہرگز نہیں، بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔
كَلَّآ اِنَّهٝ تَذْكِ۔رَةٌ (54)
ہرگز نہیں، بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَ۔رَهٝ (55)
پس جو چاہے اس کو یاد کر لے۔
وَمَا يَذْكُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّشَآءَ اللّ۔ٰهُ ۚ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ (56)
اور کوئی بھی یاد نہیں کرسکتا مگر جبکہ اللہ ہی چاہے، وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی بخشنے والا ہے۔
(74) سورۃ المدثر (مکی — کل آیات 56)