آج کی بات

سیما علی

لائبریرین
جس طرح ہمیں نیکی کرنے کی فکر ہوتی ہے۔
اس سے کہیں زیادہ ہمیں نیکی کی قبولیت کی اور اس کو سنبھالنے کی اور اس کو ضائع نہ ہونے سے بچانے کی فکر ہونی چاہئیے نیکی کرنا بھی مشکل ہے لیکن نیکی کو بچانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے اکثر نیکیوں کو زبان کے گناہ کھاجاتے ہیں۔🥀🥀🥀🥀🥀
 
جس طرح ہمیں نیکی کرنے کی فکر ہوتی ہے۔
اس سے کہیں زیادہ ہمیں نیکی کی قبولیت کی اور اس کو سنبھالنے کی اور اس کو ضائع نہ ہونے سے بچانے کی فکر ہونی چاہئیے نیکی کرنا بھی مشکل ہے لیکن نیکی کو بچانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے اکثر نیکیوں کو زبان کے گناہ کھاجاتے ہیں۔🥀🥀🥀🥀🥀
درست بات ہے
 

سیما علی

لائبریرین
جس کے ہاتھ میں تمہارا نصیب ہے وہ معجزوں کا بادشاہ ہے اور اس سے بہتر کوئی مصنف نہیں
وہ کہانی کا ہر رخ جب چاہے جہاں چاہے موڑ سکتا ہے وہ نصیب کا ہر لفظ بدل سکتا ہے اور زندگی کا ہر پہلو تمہاری چاہت کے مطابق بنا سکتا ہے تم اس کی مان جاؤ وہ تمہاری مان جائے گا_🌸♥️🌸❤️
جو سکون اللہ نے نماز کے اندر رکھا ہے
وہ کہیں اور نہیں مل سکتا.....💓
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ ہمیں نعمتوں سے اِس لئے نہیں نوازتا کہ ہم بہت نیک ہوتے ہیں، بلکہ اس لئے نوازتا ہے کہ ہم ان کے بعد بھی نیک رہتے ہیں کہ نہیں۔
‏"ذکر" نعمتوں کی حفاظَت کرتا ہے اور "شکر" نعمتوں کو بڑھاتا ہے۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان سے آنے والے حاجی حضرات نے غالباً ساڑھے چھ لاکھ روپے حج کے لیے ادا کئے ہیں۔
اس میں مکہ المکرمہ میں رہائش، منیٰ میں رہائش اور کھانا وغیرہ شامل ہو گا۔ اس کے بعد زیارت مدینہ منورہ، غالباً 8 سے 10، مدینہ المنورہ میں رہائش، شامل ہیں۔

آج جدہ سے حج کے لیے پیسے جمع کروائے ہیں، جو کہ پاکستان کرنسی کے مطابق ساڑھے چھ لاکھ روپے ہی بنتے ہیں۔
اس میں منیٰ میں رہائش، کھانا اور قربانی کے پیسے بھی شامل ہیں۔ یہ صرف 5 سے 7 دن کا پیکج ہے۔ عرفات سے واپسی پر منیٰ میں دو دن رکنا ہے اور پھر اپنے اپنے گھر واپس۔
 

یاسر شاہ

محفلین
مولانا رومی رحمہ الله نے عیادت کے آداب کے ذیل میں ایک خوبصورت حکایت بیان کی ہے کہ ایک الله والے بیمار ہوگئے ،عیادت کے لیے ایک آدمی آیا اور لمبی تان کے بیٹھ گیا ،حضرت کے معتقدین آتے رہے جاتے رہے لیکن یہ نادان تھا کہ جانے کا نام نہ لیتا تھا ،بیمار آدمی کو کئی طبعی تقاضے ہوتے ہیں جسے وہ اوروں کے سامنے پورا کرتے رکتا ہے چنانچہ حضرت کو بھی تھے مگر اس کے سامنے قید ہو کر لیٹے رہے ،لیکن اس بے پیرے کو احساس تک نہ تھا کہ حضرت کو مجھ سے اذیّت ہے ، اپنی اذیّت تو ایسوں کو خوب محسوس ہوتی ہے سو کہنے لگا مجھے لگتا ہے آنے جانے والوں سے حضور کو دقّت ہو رہی ہے ،حکم کریں تو دروازہ بند کر دوں -حضرت نے فرمایا ہاں میاں دروازہ بند ہی کر دو مگر ایسا کرو کنڈی باہر سے لگادو -
 

سیما علی

لائبریرین
8LpLFOz.jpg
 

یاسر شاہ

محفلین
جس بغض کی اصل محبّت ہے وہ بغض بھی محبّت ہے اور جس محبّت کی اصل بغض ہے وہ محبّت بھی بغض ہے -اہل ادراک کو محبّت کی خوشبو آ جاتی ہے اور بغض کی بدبو بھی چاہے کسی بھی لبادے میں ہو -
 

یاسر شاہ

محفلین
ایک بلّی بھی پہچان لیتی ہے بلکہ محسوس کر لیتی ہے کہ کونسا بچہ نقصان پہنچائے گا اور کونسا بچہ نہیں -نقصان پہنچانے والے سے وہ دور ہی رہتی ہے چاہے وہ پچکار بھی رہا ہو-اقبال نے کیا خوب کہاہے اور دراصل طلب کیا ہے رب سے یہ مقام :

مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بلبل
ننھے سے دل میں اس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو

سلیم الفطرت انسان میں یہ جذبہ بدرجہ اتم موجود ہوتا ہے لہٰذا کسی کو بیوقوف بنانا خود کو بنانا ہے -
 

سیما علی

لائبریرین
تم اگر کسی کو چھوٹا دیکھ رہے ہو تو تم اسے دور سے دیکھ رہے ہو یا پھر غرور سے دیکھ رہے ہو۔۔
رابندر ناتھ ٹیگور
 

سیما علی

لائبریرین
⭐سمجھنے کیلئے پوچھو، الجھنے کیلئے نہ پوچھو، کیونکہ وہ جاہل جو سیکھنا چاہتا ہے مثل عالم کے ہے اور وہ عالم جو الجھنا چاہتا ہے وہ مثل جاہل کے ہے۔
‏⭐مولا علی علیہ السلام ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
خدارا اپنے باطن کو ظاہر سے زیادہ خوبصورت بناؤ کیوں کہ ظاہر کو مخلوق دیکھتی ہے اور باطن پر رب کی نگاہ پڑتی ہے۔۔۔کاش ہماری زندگی کا اصل مقصد یہی ہو جائے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اخفائے زہد
‏▫️بہترین زہد، زہد کا مخفی رکھنا ہے۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ حضرت علی علیہ
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 27
 
Top