آج کی بات

ہر انسان ہر کام نہیں کر سکتا اسے دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا کر سکتا ہے اور جو وہ کر سکتا ہےاسی کو ڈھنگ سے کرنا چاہئے اس سے خود اس کا بھی فائدہ ہوگا اور کام کا بھی بھلا ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تکبر کا اک دوسرا سبب فطری خبث طینت اور بداخلاقی ہے کہ کوئی شخص علم نافع مثلاً تفسیر و حدیث پڑھے اور پھر بھی متکبر ہو اور اس علم دین کے پڑھنے سے اس کی غرض بیان کرنا ہی ہو کہ اس طرح لوگوں میں اس کو بڑائی حاصل ہو۔ اس کی غرض عمل کرنا نہ ہو۔

(مصنف: اکبر شاہ خان نجیب آبادی، "معیار العلماء" سے انتخاب)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مسلمانوں کے دِل اللہ کی مسجدیں ہیں۔ بڑا مُبارک وہ شخص ہے جو ان مسجدوں کو اُس کے ذِکر سے آباد رکھے
اوربڑا ظالم وہ ہے جو ان میں دُنیوی وسوسے پیدا کر کے انہیں اللہ کے ذِکر سے خالی کر دے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین

بہت شکریہ بھائی جان میں کنفیوز تو ہو رہا تھا لیکن کسی سے پوچھ نہیں سکا ۔آپ نے توجہ دلائی اب کبھی بھی نہیں بھولوں گا انشائ اللہ۔:)
 

زبیر مرزا

محفلین
ہم سب اپنے آپ سے محبت کرتے ہیں اس کوئی قباحت نہیں لیکن جب ہم خود سے محبت کا اعلان کرنے لگیں
تب یہ تکبر اورخودنمائی کی شکل اختیارکرکے ہمیں بدشکل بناجاتا ہے
 

گلزار خان

محفلین
اس سے دو کام تو ہوگئے
ایک تو بڑے لوگوں میں ایک آدمی کم ہوجائے گا
دوسرا ایک اچھے انسان کا اضافہ
13510822_1169915306373348_6637632174487909521_n.jpg
 

گلزار خان

محفلین
انسان غلطی کا پتلہ ہے کوئ بھی انسان مکمل نہیں ہے لیکن ہم ایک دوسرے کو مکمل دیکھ سکتے ہیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظرانداز کر کے
 

گلزار خان

محفلین
تقدیر کا بے شک مالک اللہ ہے لیکن اس نے انسان کو دعا کا اختیار دیا ہے دعائیں ہی تو مومن کا ہتیار ہیں اور انسان کی تقدیر بھی تو بدل سکتی ہے اگر صدق دل سے دعا کرے
 
Top