زیرک
محفلین
عمران خان کے سابق مشیر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے حکومت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا
وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے سابق رکن ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ "تحریک انصاف کے دو رہنما جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر خان گندم بحران کے ذمہ دار ہیں۔ 2005 میں بھی پاکستان میں گندم کا بحران آیا تھا جس کے ذمہ دار بھی جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر تھے، چار ماہ پہلے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے پلاننگ کی گئی جب کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ بحران کچھ دن قبل ہی پیدا ہوا۔ چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو جتنی مراعات تحریک انصاف کی حکومت نے دی ہیں کسی نے نہیں دیں۔ اگلے ماہ (فروری 2020) میں افراط زر کی شرح ٪9 رہے گی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف، استعماری قوتوں اور ہمارے معیشت کے منیجرز کی سوچ ایک ہے"۔تحریک انصاف کے دو رہنما جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر گندم بحران کے ذمہ دار ہیں: ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی - ہم سب