آج کی تازہ بہ تازہ گرم خبریں

زیرک

محفلین
الیکشن جیتنے کیلئے دعوے ہر پارٹی کرتی ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد خالی خزانہ اور اوپر سے قرضوں اور خساروں کا بوجھ دیکھ کر سٹی گم ہو جاتی ہے۔
ہر اپوزیشن پارٹی کی ایک شیڈو کیبنٹ ہوتی ہے، ایک شیڈو وزیر خزانہ ہوتا ہے جو حکومتی پالیسیوں پر نظر رکھ کر اپناپروگرام سیٹ کرتا ہے تاکہ کل حکومت میں آئیں تو تیاری مکمل ہو۔ کہاں گئے وہ دعوے کی 100 بندے تیار ہیں؟ کہاں گئے وہ 200 ارب ڈالر لانے کے دعوے؟ ٭٭٭٭ کے پاس کچھ ہوتاتو آج آئی ایم ایف ہمارا ملک نہ چلا رہی ہوتی۔ جھوٹے دعوے کیے تھے تو قوم سے معافی مانگو وگرنہ وہ وقت دور نہیں جب گدھا آگے ہو گا اور قوم پیچھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مولانا تو چلا گیا، اس کے بعد کون سے تیر و تفنگ چلائے ہیں؟ کشمیر پر آواز اٹھانا بھی اس حکومت نے مشکل کر دیا ہےاور الزام چار دن کے دھرنے کو دے رہا ہے۔
اس حکومت نے اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل، او آئی سی، یورپی یونین، عالمی اخبارات و جریدوں الغرض ہر جگہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ پتا نہیں اس حکومت نے آپ کا کیا نقصان کر دیا ہے جو اس کی ہر چیز بری لگ رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہر اپوزیشن پارٹی کی ایک شیڈو کیبنٹ ہوتی ہے، ایک شیڈو وزیر خزانہ ہوتا ہے جو حکومتی پالیسیوں پر نظر رکھ کر اپناپروگرام سیٹ کرتا ہے تاکہ کل حکومت میں آئیں تو تیاری مکمل ہو۔ کہاں گئے وہ دعوے کی 100 بندے تیار ہیں؟ کہاں گئے وہ 200 ارب ڈالر لانے کے دعوے؟ ٭٭٭٭ کے پاس کچھ ہوتاتو آج آئی ایم ایف ہمارا ملک نہ چلا رہی ہوتی۔ جھوٹے دعوے کیے تھے تو قوم سے معافی مانگو وگرنہ وہ وقت دور نہیں جب گدھا آگے ہو گا اور قوم پیچھے۔
آئی ایم ایف کے بغیر بھی ملک چل سکتا تھا۔ لیکن پھر حکومت کو اپنے زور پر مہنگائی کرنی پڑتی، ٹیکس بڑھانے پڑتے۔ اب اس کا سارا الزام آئی ایم ایف پر ڈالا جا رہا ہے۔
 
زیرک

محفلین
اس حکومت نے اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل، او آئی سی، یورپی یونین، عالمی اخبارات و جریدوں الغرض ہر جگہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ پتا نہیں اس حکومت نے آپ کا کیا نقصان کر دیا ہے جو اس کی ہر چیز بری لگ رہی ہے۔
کشمیر کے معاملے پر کیا اچھا کیا ہے؟ کچھ نہیں ہے تمہارے پاس سوائے گنتی کی چند باتوں کے۔
خواجہ ظفر نائیک نامی ایک درد مند کشمیری قطر میں ہوتے ہیں شاید تم ان کو نہ جانتے ہو؟ وہ سرینگر میں ایک یتیم خانے کی سرپرستی کرتے ہیں جو مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث بند ہو گیا ہے۔تم جیسوں کو تو شاید پتا بھی نہ ہو کہ اس یتیم خانے کو چلانے والا نگران گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ وہ کرفیو میں بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء ڈھونڈ رہا تھا، تفتیش کے بعد پھر پولیس اس یتیم خانے 15 نوجوان بچوں کو بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔ یہی حال پورے کشمیر میں جاری ہے، 15، 16 سال کے نوجوان لڑکوں کو اٹھا اٹھا کر مخصوص کیمپوں میں بند کیا جا رہا ہے، لیکن یہاں تو قوم کو آٹے دال اورکاروبارہ دوستوں کو نوازنے سے ہی فرصت نہیں،تم جاہلوں سے کیا بات کرنا۔
 
زیرک

محفلین
آئی ایم ایف کے بغیر بھی ملک چل سکتا تھا۔ لیکن پھر حکومت کو اپنے زور پر مہنگائی کرنی پڑتی، ٹیکس بڑھانے پڑتے۔ اب اس کا سارا الزام آئی ایم ایف پر ڈالا جا رہا ہے۔
اپنے وعدوں پر آؤ، قوم سے معافی مانگو کہ ہم نے غلط دعوے کیے تھے،میں خاموش ہو جاؤں گا۔
 
زیرک

محفلین
روزنامہ جنگ کے خبر کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ "قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیرمارشل ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی ہے، انہیں سی ای او کے عہدے سے فوری برطرف کیا جائے"۔ یہ ہے وہ پیارا جس کے بارے میں دعوے کیے جاتے تھے کی پی آئی اے کو کامیاب ادارہ بنا دیا، میں کہتا کہ یہ کرپٹ ہے تو کہا جا سکتا تھا کہ میری اس سے مخالفت ہے، یہ تو آڈیٹر جنرل کی طرف سے جاری رپورٹ کی خبر ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کشمیر کے معاملے پر کیا اچھا کیا ہے؟ کچھ نہیں ہے تمہارے پاس سوائے گنتی کی چند باتوں کے۔
خواجہ ظفر نائیک نامی ایک درد مند کشمیری قطر میں ہوتے ہیں شاید تم ان کو نہ جانتے ہو؟ وہ سرینگر میں ایک یتیم خانے کی سرپرستی کرتے ہیں جو مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث بند ہو گیا ہے۔تم جیسوں کو تو شاید پتا بھی نہ ہو کہ اس یتیم خانے کو چلانے والا نگران گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ وہ کرفیو میں بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء ڈھونڈ رہا تھا، تفتیش کے بعد پھر پولیس اس یتیم خانے 15 نوجوان بچوں کو بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔ یہی حال پورے کشمیر میں جاری ہے، 15، 16 سال کے نوجوان لڑکوں کو اٹھا اٹھا کر مخصوص کیمپوں میں بند کیا جا رہا ہے، لیکن یہاں تو قوم کو آٹے دال اورکاروبارہ دوستوں کو نوازنے سے ہی فرصت نہیں،تم جاہلوں سے کیا بات کرنا۔
اگر سری نگر میں مسئلہ ہے تو پاکستان کیا کرے؟ وہاں جہادی بھیج دے؟ یا بھارت سے جنگ شروع کر دے؟
 
جاسم محمد

محفلین
روزنامہ جنگ کے خبر کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ "قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیرمارشل ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی ہے، انہیں سی ای او کے عہدے سے فوری برطرف کیا جائے"۔ یہ ہے وہ پیارا جس کے بارے میں دعوے کیے جاتے تھے کی پی آئی اے کو کامیاب ادارہ بنا دیا، میں کہتا کہ یہ کرپٹ ہے تو کہا جا سکتا تھا کہ میری اس سے مخالفت ہے، یہ تو آڈیٹر جنرل کی طرف سے جاری رپورٹ کی خبر ہے۔
اسی غیر قانونی تقرری کے دوران پی آئی اے دیوالیہ پن سے باہر آگیا ہے۔ اب قانونی تقرری ہوگی اور قومی ایئر لائن دوبارہ دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے گی۔
PIA finally showing signs of improvement | Daily Times
PIA manages to get rid of its default payments : PSX - BOL News
 
زیرک

محفلین
کشمیر ایشو سے توجہ مولانا کے دھرنے نے ہٹوائی تھی۔ اس میں کیا شک ہے۔
حکومت کی خاموشی ہی وہ مجرمانہ خموشی تھی جس کی وجہ سے کشمیر اشو بیک گراؤنڈ میں چلا گیا، فضلو کے دھرنے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، حکومت کی خموشی سے ضرور ہوا۔
 
زیرک

محفلین
پہلے پچھلی حکومت نے قرضہ اور خسارہ کہاں صرف کیا اس کا حساب لیں گے، اس کے بعد قوم سے معافی مانگیں گے۔
ان کا کچھ حساب تو ہو گیا کچھ باقی سمجھو کہاں دو تہائی اکثریت اور کہاں پیر پکڑ کر بھاگے۔ دوسرا تو پھر بھی بہتر رہا بیماری کے نام پر گیا، پہلے کی تو بیماری بھی فیک نکلی۔ بچے وہ بھی نہیں بچے گا یہ بھی نہیں۔
 
زیرک

محفلین
آئی ایم ایف کے بغیر بھی ملک چل سکتا تھا۔ لیکن پھر حکومت کو اپنے زور پر مہنگائی کرنی پڑتی، ٹیکس بڑھانے پڑتے۔ اب اس کا سارا الزام آئی ایم ایف پر ڈالا جا رہا ہے۔
میں نے کبھی قرض کو برا نہیں کہا گو کہ قرض برا ہوتا ہے لیکن ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینا پڑتا ہے، لیکن جس طرح ڈیلنگ کی گئی وہ ملک کے ساتھ کھلواڑ تھا۔
 
زیرک

محفلین
اگر سری نگر میں مسئلہ ہے تو پاکستان کیا کرے؟ وہاں جہادی بھیج دے؟ یا بھارت سے جنگ شروع کر دے؟
گدھے ہو کیا، اگر حکومت کسی وجہ سے خموش ہے تو سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن تو نہ کرے، یہاں تو جو کشمیر کے نام پر کچھ کرتا ہے دوسرے دن اس کا اکاؤنٹ بند ملتا ہے۔ جہاد کا چورن اسٹیبلشمنٹ نے ہی پیدا کیا تھا، یہ کسی سے نہیں لڑ سکتے، یہ صرف اس وقت لڑیں گے جب انہیں یقین ہو گا کہ اب بھی کچھ نہ کیا تو مریں گے۔
 
زیرک

محفلین
اسی غیر قانونی تقرری کے دوران پی آئی اے دیوالیہ پن سے باہر آگیا ہے۔ اب قانونی تقرری ہوگی اور قومی ایئر لائن دوبارہ دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے گی۔
PIA finally showing signs of improvement | Daily Times
PIA manages to get rid of its default payments : PSX - BOL News
حکومتی ادارہ اس کی نااہلی کی بات کر رہا ہے میں نہ نہیں کی، ائیرلائن سیکٹر کا بندہ جسے عملی تجربہ ہو لانا ہو گا۔ ارشد ملک کے لیکن چند ڈنگ ٹپاؤ کاموں کی وجہ سے تعریف نہیں بنتی، تنخواہیں روک کر، جہازوں کو آرام دئیے بغیر چلا کر قدرے بہتر کیا گیا ہے، ابھی بات خطرے سے باہر نہیں ہے، پی آئی اے ابھی بارڈر لائن کے آس پاس ہے، حالت یہ ہے کہ ایک 777 ایک ماہ سے کھلا پڑا ہے لیکن سروس سے باہر ہے۔ اس نے جو غیر قانونی کام کیے اس پر عدالت بھی سوالات اٹھا چکی ہے۔ اپنے دوست کو جو ٹھیکا دیا وہی اسے باہر کرنے کا کافی ہو گا۔ ائیر فورس اور ائیر لائن الگ سیکٹر ہیں کہاں چنگچی اور کہاں 777۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی، تب بھی اس کے پاس کوئی معاشی وژن نہیں تھا۔ جس حکومت کو یہ علم نہیں تھا کہ اسے پہلے 3 سال کے دوران 38 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے۔ جس حکومت نے دعوے کیے ہوں کہ اس کے پاس 100 بہترین بندوں کی ٹیم ہے،جو کہتی رہی ہو کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا غداری ہو گی اوروہ پہلے 6 ماہ میں ہی ہاتھ اٹھا کر اتنی سخت شرائط پر قرضے لے لے جس کی پہلی شرط کے طور پر روپے کی قدر اتنی گرا دی جائے کہ اگر وہ پہلے 3 سال جیسے تیسے کر کے 38 ارب ڈالر ادا بھی کر دے تو جس طرح بیٹھے بٹھائے روپے کی قدر گرانے سے آگے کنواں پیچھے کھائی والی پوزیشن میں آ گئی ہے اس سے ممکن نہیں لگتا کہ یہ 5 سال بھی اس مشکل سے نکل سکے۔ ملکی معیشت کو سہارہ دینے کے لیے مہنگائی بھی کی گئی، ٹیکس بھی بڑھے مگر روپے کی قدر سے جو گڑھا کھد گیا تھا وہ پاٹنا مشکل ہو رہا ہے۔ اب تو لانے والے بھی مشکل میں ہیں، کیسا محکمۂ زراعت ہے کو اس نے جس جس شخصیت پر بھی سیاسی جؤا کھیلا ان میں سے ذہنی اعتبار سے کوئی گدھا نکلا کوئی خچر اور کوئی اونٹ۔ ایک ہی حل ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جا کر نئے سرے سے بات چیت کر کے معاشی حالات میں بہتری لانے کےلیے سکٹ تر شرائط کو نرم کروایا جائے وگرنہ دیر ہو جائے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے کبھی قرض کو برا نہیں کہا گو کہ قرض برا ہوتا ہے لیکن ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینا پڑتا ہے، لیکن جس طرح ڈیلنگ کی گئی وہ ملک کے ساتھ کھلواڑ تھا۔
آئی ایم ایف 21 بار نرم شرائط پر قرض دے چکی تھی۔ لیکن اب کی بار سی پیک کی وجہ سے حکومت سے ناراض تھی۔ سی پیک عمران خان حکومت نے شروع نہیں کیا تھا۔ اس لئے مشکل شرائط کا ذمہ دار عمران خان نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گدھے ہو کیا، اگر حکومت کسی وجہ سے خموش ہے تو سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن تو نہ کرے، یہاں تو جو کشمیر کے نام پر کچھ کرتا ہے دوسرے دن اس کا اکاؤنٹ بند ملتا ہے۔ جہاد کا چورن اسٹیبلشمنٹ نے ہی پیدا کیا تھا، یہ کسی سے نہیں لڑ سکتے، یہ صرف اس وقت لڑیں گے جب انہیں یقین ہو گا کہ اب بھی کچھ نہ کیا تو مریں گے۔
عقل گھاس چرنے گئی ہے؟ سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن بھارتی حکومت کی ایما پر ہوا تھا۔ اور پاکستانی حکومت نے اس کی بھرپور مذمت کی تھی۔ جس کے بعد اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہوئے تھے۔
Is Twitter censoring content that criticises India over Kashmir?
Indian government asks Twitter to remove accounts ‘spreading rumours’ about Kashmir
Pakistan complains to Twitter, Facebook over suspension of pro-Kashmir accounts
 
جاسم محمد

محفلین
یسا محکمۂ زراعت ہے کو اس نے جس جس شخصیت پر بھی سیاسی جؤا کھیلا ان میں سے ذہنی اعتبار سے کوئی گدھا نکلا کوئی خچر اور کوئی اونٹ
محکمہ زراعت نے براہ راست حکمرانی کرکے کیا حاصل کر لیا؟ اس وقت بھی پاکستان بیرونی امداد پر ہی چل رہا ہوتا تھا۔
 
Top