میرے مالک کی قدرت ہے !
طیارہ ہے اصل والا۔ نہ کے کوئی بچے کا کھلونا کہ شائد پلنگ کے نیچے یا دیوار کے پیچھے چھپ گیا ہو نظر نہ پڑرہی ہو ، دکھائی نہ دے رہا ہو ۔ جمبو جیٹ ۔ جسکو صرف کھڑا کرنے کے لیے کئی مربع میل جگہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
لیکن کھو گیا ! اپنے ساتھ سینکڑوں مسافر لیےکھو گیا ہے ایکدم رابطہ ٹوٹ گیا ۔ ملائشیا جیسے ایشین ٹائیگر کا یہ طیارہ ساٹھ گھنٹوں سے زائد ہوگیا لاپتہ ہے ۔ نہ سمندر میں کہیں نام و نشان ہے ، نہ فضاوں میں کوئی علم ، نہ زمین کوئی علامت بتائی ہے نہ آسمان کوئی خبر دیتا ہے ۔ بس غائب ہے ۔ کیا ہوا کدھر گیا ،کہاں پر ہوگا کچھ خبر نہیں ۔ دنیا کے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم ، زبردست قسم کا مواصلاتی نظام ، سمندر کی تہوں کو کھنگال دینے والی آبدوزیں ، خلا میں تیرتے مصنوعی سیارے ، کچھ خبر نہیں دے رہے کچھ نہیں بتارہے !
خبر دردناک ہے لیکن ہمیں ایک اور بھی خبر دے رہی ہے ان سب سے زیادہ طاقتور انکو عاجز کردینے والا انکی عقول پر پردہ ڈال دینے والا ، انکو محتاج و معذور کردینے والا کوئی موجود ہے ۔ کوئی ضرور ہے جو کے قدرت کے جلوے دکھا رہا ہے کوئی ہے جو کے یاجوج ماجوج کو بھی ابھی تک پوشیدہ رکھ سکتا ہے ، کوئی ہے کہ جس تک یہ سائنسی آلات یہ تجربات یہ علم رسائی نہیں پاسکتا ۔ سب سے ارفع سب سے اعلی ، کوئی ہے جو کے مالک کائنات ہے پوشیدہ ہے سب سے بلند و بالا ہے
اے عقل والو۔۔ عقل پکڑو، اے منکروں غور کرو ۔ کوئی تو ہے