آج کی تصویر

سعودی عرب میں پہلی قومی تاش چیمپئن شپ
474634_8350133_updates.jpg

سعودی عرب میں تاش کھیلنے کے شائقین کے لئے پہلی قومی چیمپئنزشپ کے انعقاد کے موقع پر مذہبی اسکالر سمیت اہم قومی ہیروز نے شرکت کی۔سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی پہلی قومی تاش چیمپئنزشپ کا افتتاح اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے گزشتہ روز کیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق امام حرم، معروف خطیب اور مذہبی اسکالر شیخ عادل کلبانی نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ شیخ کلبانی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام ذہنی، صحتمند اور شریفانہ مقابلوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔
روزنامہ جنگ

محمد وارث سید عمران محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

چلیں یہ تو معلوم ہوا کہ خبر کچھ سے کچھ بنا دی گئی۔
چمپئن شپ ہونا اور کیسینو میں جوا کھیلنا 2 مختلف باتیں ہیں۔ :)
 
سید عمران

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
نہ اس کھیل میں ذہانت ہے نہ صحت۔۔۔
یہ کھیل کھیلنے والوں کی شرافت کا معیار کیا ہے سب جانتے ہیں!!!
اب تو غصہ تھوک دیں سید صاحب، شرافت تو اسی سے ظاہر ہے کہ سابق امامِ کعبہ جیسے لوگ بھی تاش کھیل رہے ہیں۔ یہ جوا تھوڑی ہے اور جوا تاش کے علاوہ بھی ہر چیز پر کھیلا جا سکتا ہے!
 
نہ اس کھیل میں ذہانت ہے نہ صحت۔۔۔
یہ کھیل کھیلنے والوں کی شرافت کا معیار کیا ہے سب جانتے ہیں!!!
ہمیں والد محترم نے خود لا کر دی تھی۔ اور سکھائی تھی۔
وہ الگ بات ہے کہ دلچسپی نہ بن سکی اس کھیل میں۔
 
سید عمران

محفلین
اب تو غصہ تھوک دیں سید صاحب، شرافت تو اسی سے ظاہر ہے کہ سابق امامِ کعبہ جیسے لوگ بھی تاش کھیل رہے ہیں۔ یہ جوا تھوڑی ہے اور جوا تاش کے علاوہ بھی ہر چیز پر کھیلا جا سکتا ہے!
غصہ نہیں افسوس ہے۔۔۔
اور تھوکنا بری بات ہے!!!
 
مطلب یہ تھا کہ ذہانت تیز کرنے کا کھیل تو نہیں ہے !!!
ذہانت استعمال ہو کر ہی تیز ہوتی ہے۔ :)
دوسری بات آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب میں سب کچھ حکمِ سرکار کے مطابق ہوتا ہے، اور کم ہی لوگ حکمِ سرکار کو نظر انداز کرنے والے ہوتے ہیں۔ :)
 
سید عمران

محفلین
ذہانت استعمال ہو کر ہی تیز ہوتی ہے۔ :)
دوسری بات آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب میں سب کچھ حکمِ سرکار کے مطابق ہوتا ہے، اور کم ہی لوگ حکمِ سرکار کو نظر انداز کرنے والے ہوتے ہیں۔ :)
ریٹائرڈ آدمی کو سرکاری احکامات ملنے کے امکانات کم ہوتے ہیں!!!
 
سعودی حکمران دور جدید کے تقاضے پورے کرکے سعودی عرب کو معاشی بحران سے نکالنا چاہ رہے ہیں ۔پچھلے کچھ عرصے میں سعودی حکمران کی جانب سے کیے گئے فیصلہ اس سلسلے کی کڑی ہیں ،آزادنہ اور پُرعیاش ماحول پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ یورپی ممالک کے تاجر اور سیر وتفریحی کے شوقین وہاں کا رُخ کریں ۔
 
Top