آج کی تصویر

127080862-3719969421347823-8897710142621034788-n.jpg

بغیر لکھے اور چکھے پتا چل رہا ہے کہ خالص شہد ہے۔
فیس بک پر دوست کی پروفائل سے لی۔ اصلی سورس نا معلوم۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایسا ہی ریڈیو ہمارے دادا کے پاس بھی تھا پھر ہمارے تایا نے استعمال کیا ۔
پھر یہ خراب ہوگیا۔
ہمارے گھر میں بھی ہمارے اباّجان کا تھا پھر ہمارے پاس رہا بناکا گیت مالا سنتے تھے اور سیر بین بی بی سی اُردو۔۔۔
 
آہ۔ وہ بھی کیا وقت تھا۔ جب بی بی سی کی تمام فریکوئنسیز، وائس آف جرمنی اور وائس آف امریکا کی فریکوئنسیز یاد ہوتی تھیں۔ اور گھر میں انھیں ایڈجسٹ کرنے کی ذمہ داری میری ہی تھی۔کھانے کے ساتھ ساتھ 8 بجے کی خبریں، بلکہ اس سے پہلے عظیم سرور کی آواز میں سپورٹس راؤنڈ اپ سننے کا بھی اپنا ہی مزا ہوتا تھا۔ جیسے ہی اہم خبریں ختم ہوں تو فوراً بی بی سی ٹیون کیا جاتا تھا، کہ سیربین سے کیونکر محروم رہا جائے۔ :)
 
رضا علی عابدی صاحب اور شفی نقی جامی صاحب کیا زبردست آوازیں اور اندازِ ادائیگی سننے کا اپنا مزا ۔۔۔۔:):)
 
Top