آج کی تصویر

130757954-1760628897445709-743226417491007633-n.jpg

بھاڑ میں جانا ہوا آسان
 

شمشاد

لائبریرین
چوہدری صاحب بہت ہی حوصلہ افزا تصویر ہے۔

ہمارے معاشرے میں اگر کوئی معذور ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اس کی معذوری پر اتنی ہمدردی جتلاتے ہیں کہ وہ ذہنی طور پر بھی معذور ہو جاتا ہے۔ جبکہ مغربی دنیا میں معذوری کو معذوری سمجھا ہی نہیں جاتا اور معاشرہ بھی ان کے ساتھ بالکل برابری کا برتاؤ کرتا ہے۔ میں نے کئی ایک ایسے افراد دیکھتے ہیں۔

ایک لڑکی کی کچھ تصاویر دیکھی تھیں۔ غالباً 13 یا 14 سال کی تھی۔ اس کے جسم کے ہر حصے پر اتنے بال ہیں کہ بالکل ریچھ کی طرح، حتی کے چہرے کے ہر حصے پر بھی۔ اس کی بہت سی تصاویر دیکھی تھیں کہ وہ اسکول میں بھی پڑھتی ہے، مارکیٹ بھی جاتی ہے، پارک میں بھی جاتی ہے، الغرض کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں بالکل ایک عام لڑکی کی طرح اس کے ساتھ سلوک ہوتا ہے۔ کوئی اس کو کوئی طعنہ یا ملامت نہیں کرتا۔ جبکہ اگر ایسی لڑکی ہمارے معاشرے میں ہو، تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گورڈن براؤن برطانیہ کا وزیر تھا۔ اسے اپنی بیوی کے لیے گاڑی خریدنا تھی۔ اس نے کاروں کے ایک شو روم میں جا کر ایک پرانی سے کار بہت سستی قیمت میں خریدی۔

اور ہمارے ملک میں حکمران تو ایک طرف ایسے ایسے حرام خور ہیں کہ جن کے پاس کروڑوں روپے کی کئی کئی گاڑیاں ہیں۔
 
Top