إنَّ اﷲَ لَا يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسَنَةً، يُعْطَي بِهَا فِي الدُّنْيَا وَيُجْزَي بِهَا فِي الآخِرَةِ، وَأَمَّا الْکَافِرُ، فَيُطْعَمُ بِحَسَنَاتِ مَا عَمِلَ بِهَا ﷲِ فِي الدُّنْيَا حَتَّي إذَا أَفْضَي إلَي الآخِرَةِ لَمْ يَکُنْ لَهُ حَسَنَةٌ يُجْزَي بِهَا
مسلم في الصحيح، 4 / 2162، الرقم : 2808
بیشک اللہ تعالیٰ نیکی کے حوالے سے مومن پر ظلم نہیں فرماتا۔ دنیا میں بھی اس (مومن) کو اس (نیکی ) کا اجر دیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر دیا جاتا ہے۔ رہا کافر تو اس نے دنیا میں جو اللہ تعالیٰ کے لئے نیکیاں کی ہیں ان کا اجر اسے دنیا میں ہی دے دیا جائے گا اور جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہیں ہو گی جس کی اسے جزا دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔