پیارے دوستو، ابھی چونکہ معاملہ سارا میرے ہی سر تھوپا جا رہا ہے تو میں آپ کو تفصیل سے کچھ بتا دیتا ہوں۔ اس میں سے جو کچھ سنسر ہو جائے یا رہ جائے وہ آپ لوگوں کا معاملہ ہوگا
بدتمیز اور قدیر احمد کے دوبارہ محفل جائن کرنے پر انہوںنے نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ بلکہ دیگر ممبران کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ یعنی انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا تھا (میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سراسر قصور انہی ممبران کا ہے، لیکن ان کا رویہ دیگر ممبران کو اچھا نہ لگا اور انہوںنے مجھ سے شکایت کی تھی)
پھر مجھے دو ممبران نے پی ایم کیا کہ میں بدتمیز اور قدیر احمد کو روکوں۔ میں نے انہیںجواب دیا کہ نبیل بھائی سے کہیں کیوںکہ یہ دونوںممبران ان کے دوست ہیں۔ وہ بہتر ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں ان دو ممبران نے کہا کہ نبیل بھائی محفل پر پہلے ہی ایک پوسٹ کی صورت میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ان ارکان کے دوست ہیں۔ اور وہ انہیںنہیں روک سکتے
اس کے بعد پھر بدتمیز کے پیغامات پر ممبرز کا اعتراض ہوا تو میں نے ان پیغامات کو الگ کرکے سپر موڈ فورم (جہاں عام ممبران کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ وہ صرف سپر موڈ اور ایڈمن کے لئے مخصوص ہے) میں منتقل کر دیا تاکہ ایڈمنز اس کو دیکھ کر فیصلہ کر سکیں کہ ان پیغامات کو رہنے دیا جائے یا ختم کر دیا جائے۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد یہ سارے پیغامات اس سپر موڈ فورم سے کسی نے نکال کر پبلک فورم پر منتقل کر دیئے۔ اس کے بعد بدتمیز نے مسلسل مجھے مخاطب کرکے سنانا شروع کردیا کہ اصل بات کی تھی وغیرہ اور یہ کہ میں غلط کر رہا ہوں۔ اس پر میں پھر ان پیغامات کو سپر موڈ فورم میں منتقل کر دیا۔ بعد میں زیک کو بتایا تو زیک نے ری ڈائریکٹ کا نشان ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ دھاگہ ہی ختم کر دیا
اس کے بعد جب اس پیغام پر اعتراضہوا کہ کالج کی لڑکیوںسے لفٹ والی بات تو میں نے اوپن وارننگ دی تاکہ پھر سے کوئی مسئلہ نہ ہو، کیونکہ مخالف پارٹی “وڈی سرکار“ کی دوست تھی
اس پر پھر قدیر احمد اور بدتمیز کا وہی جواب در جواب کہ میں غلط کر رہا ہوں اور مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے اور وغیرہ وغیرہ۔ جب یہ سب کچھ ہوا تو زیک نے مجھے بتایا کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹوں۔ میں نے ویسے ہی کیا یعنی پیغامات کو سپر موڈ کے فورم میں پھر سے منتقل کر دیا اور پھر میں لانگ ڈرائیو پر نکل گیا کہ میرا گذشتہ ہفتے ڈرائیونگ لائسنس بنا ہے اور میں نے گاڑی لی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ چل رہی ہے۔ رات کو میں لیٹ واپس آیا اور آتے ہی سو گیا
اگلی صبح اٹھا تو دوست بھائی آن لائن ہوئے تھے، ان سے بات ہوئی تو مجھے شک گزرا کہ کچھ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد محفل پر لاگ آن ہوا تو مجھے نبیل بھائی کے دو اور جاوید بھائی کا ایک پی ایم ملا۔ پہلے پی ایم میں نبیل بھائی نے کہا تھا کہ وہ میرے سپر موڈ کے کام میںمداخلت نہیںکرنا چاہ رہے۔ لیکن ایک دو مشورے انہوں نے دئے۔ اس سے اگلے پیغام میں انہوںنے مجھے کہا کہ میں قدیر احمد اور بدتمیز کو اگنور کر دوں، وہ خود ان سے ڈیل کریں گے۔ پہلا پی ایم اور دوسرا پی ایم ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں کہ پہلے انہوں نے مداخلت نہ کرنے کا کہا اور پھر اگلے پی ایم میں مداخلت کر دی۔ خیر میں نے انہیںجواب دیا کہ ٹھیک ہے جیسے آپ مناسب سمجھیں
اس کے بعد میںنے محفل کو براؤز کیا تو میری عادت ہے کہ سارے دھاگے براؤز کر لیتا ہوں اور پھر سب کو باری باری دیکھتا جاتا ہوں۔ دھاگے پڑھتے پڑھتے تقریباً نصف گھنٹے کے بعد میری نظر سے ایک دھاگہ گزرا کہ بدتمیز کے وہ پیغامات جو گذشتہ رات کو میں نے الگ کر دئے تھے، وہ سب کے سب پھر سے محفل کے پبلک حصے میں انٹرویو کے سیکشن میں پوسٹ ہیں۔ اور نہ صرف پوسٹ ہیں، بلکہ اس پر بدتمیز کے کم از کم تین پیغامات بھی آچکے ہیں۔ اور ہر پیغام میں اس نے جو لکھا تھا وہ کئی ارکان پڑھ چکے تھے۔ میں بہت حیران ہوا اور میرا دماغ گھوم گیا کہ تین دن میںدوسری بار یہی بات ہوئی کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر باہر کیسے آرہے ہیں۔ میں نے فوراً نبیل بھائی کو پی ایم کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ وہ بدتمیز کو روکتے کیوں نہیں۔ اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیںدیا۔ پھر اسی دوران پاکستانی بھائی اور ایک دو اور ممبران کے پیغامات بھی آگئے تھے کہ بدتمیز کو ایسا نہیںکرنا چاہیئے وغیرہ وغیرہ
اس کے بعد میںنے دس منٹ تک اور انتظار کیا، لیکن نبیل بھائی خفیہ حالت میں موجود تھے اور دھاگہ بھی ویسے ہی پبلکلی موجود تھا۔ اب میں اس دھاگے کو ہٹا بھی نہیں سکتا کہ مجھے نبیل بھائی پہلے ہی منع کر چکے تھے پی ایم میں۔ لیکن دوسری طرف ان کی جانب سے کوئی کاروائی بھی نہیں دکھائی دے رہی تھی
مجھےبہت برا لگا اور میں نے انہیںبراہ راست ذپ کرکے بتا دیا کہ میں سپر موڈ سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں اور یہ کہ لائبریری موڈ سے مجھے ہٹا دیا جائے کیونکہ دو دن پہلے بھی وہ لائبریری موڈ والے کام میں مجھے “آرڈر“ دے چکے تھے اور جس کا پبلک فورم میں ثبوت موجود ہے کہ بدتمیز کو لائبریری رکن بنانے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ مجھے کافی حیران کن لگا کہ نبیل بھائی نے مجھے کہا تھا کہ میں اعلان نہ کروں اور چپکے سے بدتمیز کو لائبریری ممبرز کی لسٹ سے نکال دوں اور اب بدتمیز خود یہ اعلان کرکے بتا رہا ہے کہ نبیل بھائی کے حکم سے میں نے بدتمیز کا نام لائبریری لسٹ سے نکال دیا ہے۔ یہاں بھی نبیل بھائی مداخلت نہ کرنے کا کہہ چکے تھے
خیر، اس کے بعد زیک سے میری بات ہوئی ایم ایس این پر، شام کو۔ زیک نے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ میں نے بات شروع کی تو وہ کہنے لگے کہ وہ کہیں کام سے جا رہے ہیں تو پھر بعد میںبات کریں گے۔ بعد میںجب وہ آن لائن آئے تو میں نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔ لیکن بتدریج زیک کے جوابات مختصر ہوتے گئے اور ان کے درمیان وقفہ بڑھتا گیا۔ بعد میں کوئی نصف گھنٹے کے بعد ہر بار ان کا یہی جواب ملتا کہ مسئلہ اصل میںہے کیا۔ مجھے بہت ہنسی آئی کہ ابھی کتنی بار پوری بات دہرا چکا ہوں پر خیر چپ کر گیا
اس دوران زیک نے میں نے پوچھا کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر پبلک فورم پر کیسے آر ہے ہیں جبکہ کوئی سپر موڈ اس دھاگے میں ماڈریشن نہیںکر سکتا۔ صرف ایڈمن ایسا کر سکتے ہیں۔ اس کا جواب مجھے جو زیک نے دیا، وہ کافی [eng:1b7f054e43]Funny[/eng:1b7f054e43] ہے۔ کہنے لگے کہ کسی “جن“ کا کام ہے۔ میں نے مذاق میں بات ٹال دی۔ پھر زیک نے بتایا کہ ان کی طبعیت خراب ہے تو وہ ریسٹ کرنے جا رہے ہیں
اگلے دن کوئی بات نہیںہوئی۔ البتہ بدتمیز کے پیغامات آئے کہ وہ معذرت خواہ ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ میں نے اسے سمجھایا کہ مسئلہ بے شک بدتمیز کی وجہ سے شروع ہوا لیکن میرا فیصلہ نبیل بھائی کے غلط رویے (میرے ذاتی رائے میں) کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اس دوران بہت سےممبران نے پوچھنے کی کوشش کی لیکن میںنے انہیں کچھ نہیںبتایا کہ زیک سے بات کرکے ہی میںکچھ کہہ سکتا تھا۔ اس سے اگلے دن یعنی کل، باس صاحبہ، باجو اور زیک تینوںمل کر میرے ساتھ ایم ایس این پر بات کرنے آئے۔ زیک کا سارا زور یہی تھا کہ میرے اعتراضات کی کوئی ویلیو نہیں۔ نبیل بھائی کی اپنی زندگی ہے۔ انہوںنے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اس دھاگے کو رات دیکھ کر چھوڑدیا تھا۔ اور یہ کہ انہوں نے اپنی طرف سے معاملہ اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور وغیرہ وغیرہ۔ چونکہ زیک نے باجو اور باس صاحبہ کی موجودگی میں یہ سب باتیں پوچھیں اور کیں تو میں اس وجہ سے ابھی فورم پر لکھ دیا کہ کوئی بات کسی سے چھپی نہ رہ جائے۔ پھر زیک بات کو ادھورا چھوڑ گئے کہ وہ بھابی کے ساتھ کہیں جا رہے تھے تو دیر ہو رہی تھی۔ باجو کو میں نے پوری بات بتائی اور باس صاحبہ یعنی سیدہ شگفتہ صاحبہ کو بھی۔ دونوں کی یہ رائے تھی کہ میرے ساتھ غلط رویہ ایڈمنز نے اختیار کیا ہے اور یہ کہ میںسب کچھ بھول بھال کر واپس آجاؤں۔ اس کے علاوہ جس بھی رکن سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں تفصیل سے ساری بات بتائی، سب کا یہی خیال ہے کہ میرا فیصلہ درست ہے۔ اب آپ لوگ خود سوچیئے گا کہ میں کیوں اتنے سارے دوستوں کی بات کو اگنور کر رہا ہوں
میںنے زیک سے پھر کہا تھا کہ سپر موڈ فورم سے پیغامات نکل کر پبلک فورم پر کیسے آ رہے ہیں لیکن کل بھی باجو اور باس صاحبہ والی گفتگو میں ان کا جواب یہی تھا کہ جنات اس کام کے ذمہ دار ہیں۔ واقعی زیک سنجیدہ گفتگو کو بھی اپنی بذلہ سنجی سے کشتِ زعفران کئے رہتے ہیں
قدیر احمد اس محفل کے ایڈمن بھی رہ چکے ہیں اور نبیل بھائی کے دوست بھی۔ واقعی میری غلطی تھی کہ میں نے ان دونوںسے پنگا لیا
اس محفل پر میرا آنے کا مقصد صرف اردو کی ترقی کے لئے جاری کام میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔ اور شارق بھائی نے مجھے ادھر بھیجا تھا۔ جب کام نہیںتھا تو میں نے بہت زیادہ گپ شپ بھی کی ہے۔ لیکن جب کام کیا ہے تو پھر میرا خیال ہے کہ اپنی طرف سے کوئی کسر نہیںچھوڑی
دوسرا یہ بات بھی واضح کر دوںکہ لائبریری میں بہت سے مراحل ہیں۔ اور میں نے لائبریری موڈ بننے کے بعد نہ صرف کام کرنا سیکھا بلکہ دوسرے دوستوںکو بھی سکھایا تاکہ ایک ممبر کے نہ ہونے سے دوسروںکو کوئی فرق نہ پڑے۔ یقین کیجئے گا کہ محب علوی، ماوراء، فریب، جیہ، تفسیر بھیا اور باس صاحبہ، ہر ممبر اتنا کچھ ہی جانتا ہے کہ جتنا میں۔ اور یہ سب کے سب اتنے ہی اچھے طریقے سے بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے کام کو جاری رکھیں گے جیسا کہ میری موجودگی میں تھا۔
واضحرہے کہ میں نے اپنی طرف سے کسی کو غلط الزام دینے کی کوشش نہیںکی ہے اور صرف اپنے ذہن میں اس سارے واقعے سے بننے والی تصویر واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کوئی بات خلاف واقعہ ہے تو میںاس کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں اور مجھے بتایئے گا میں وہ چیز ختم کر دوںگا۔ اگر میری کوئی بات کسی ممبر کو یا ایڈمن کو بری لگی ہو تو اس کے لئے بھی معذرت۔ براہِ کرم کوشش کیجئے گا کہ مجھے پی ایم نہ کریں کیونکہ مجھے محفل پر آنا پڑتا ہے اور مجھے آن لائن دیکھ کر ہو سکتا ہے کہ کسی ممبر کو برا محسوس ہو
اور ہاں، نبیل بھائی اور زیک (زکریا بھائی کو میںپیار سے زیک کہتا ہوں، امید ہے کہ انہیںاعتراض نہیں ہوگا
) فورم کا نیا لے آؤٹ مبارک ہو۔ بہت اچھا لگ رہا ہے