نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے نہایت افسوس سے بتانا پڑتا ہے کہ قیصرانی اب مزید محفل فورم کی نظامت خاص کی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے۔ مزید یہ کہ وہ لائبریری گروپ کے موڈریٹر بھی نہیں رہنا چاہتے۔ یہ میرے لیے خاصے دھچکے کا باعث ہے لیکن میں انہیں کسی بات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ یہ سب کچھ قدیر اور بدتمیز کی گفتگو سے کھڑے ہونے والے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ میں اگر کچھ پیغامات کو بروقت ڈیلیٹ کر دیتا یا منتقل کر دیتا تو بات شاید یہاں تک نہیں پہنچتی۔ لیکن کچھ دیر کے لیے سونے کے لیے چلا گیا۔ اٹھ کر اور ناشتہ کرکے فورم پر آیا تو معلوم ہوا کہ اب دیر ہو چکی ہے۔
یہاں ایک وضاحت بھی کرنا چاہوں گا۔ کچھ معزز ممبران کا خیال ہے کہ میں اس معاملے میں خاص طور پر ذمہ دار ہوں کیونکہ میں نے بدتمیز اور قدیر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ دونوں نہ تو میرے قریبی دوست ہیں اور نہ ہی یہ میرے کوئی چہیتے ہیں۔ لیکن میں انہیں ذہین اور باصلاحیت ضرور سمجھتا ہوں۔
بہرحال میں قیصرانی اور دوسرے معزز ممبران، جنہیں اس سارے معاملے سے ذہنی تکلیف پہنچی ہے، سے معذرت چاہتا ہوں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ قیصرانی کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اب تک فعال نظامت کا ثبوت دیا ہے اور فورم پر ممبران کی رہنمائی کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں۔
والسلام