آج کی خبر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے نہایت افسوس سے بتانا پڑتا ہے کہ قیصرانی اب مزید محفل فورم کی نظامت خاص کی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے۔ مزید یہ کہ وہ لائبریری گروپ کے موڈریٹر بھی نہیں رہنا چاہتے۔ یہ میرے لیے خاصے دھچکے کا باعث ہے لیکن میں انہیں کسی بات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ یہ سب کچھ قدیر اور بدتمیز کی گفتگو سے کھڑے ہونے والے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ میں اگر کچھ پیغامات کو بروقت ڈیلیٹ کر دیتا یا منتقل کر دیتا تو بات شاید یہاں تک نہیں پہنچتی۔ لیکن کچھ دیر کے لیے سونے کے لیے چلا گیا۔ اٹھ کر اور ناشتہ کرکے فورم پر آیا تو معلوم ہوا کہ اب دیر ہو چکی ہے۔

یہاں ایک وضاحت بھی کرنا چاہوں گا۔ کچھ معزز ممبران کا خیال ہے کہ میں اس معاملے میں خاص طور پر ذمہ دار ہوں کیونکہ میں نے بدتمیز اور قدیر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ دونوں نہ تو میرے قریبی دوست ہیں اور نہ ہی یہ میرے کوئی چہیتے ہیں۔ لیکن میں انہیں ذہین اور باصلاحیت ضرور سمجھتا ہوں۔

بہرحال میں قیصرانی اور دوسرے معزز ممبران، جنہیں اس سارے معاملے سے ذہنی تکلیف پہنچی ہے، سے معذرت چاہتا ہوں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ قیصرانی کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اب تک فعال نظامت کا ثبوت دیا ہے اور فورم پر ممبران کی رہنمائی کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں۔

والسلام
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو بہت بری خبر ہے
نبیل صاحب آپ قیصرانی بھائی کو منائیں
کے وہ یہ نہ کریں
قدیر اور بدتمیز کی غلطی کی سزا وہ اپنے آپ کو کیوں دے رہے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے خود سے بات کردی، ورنہ میں خود اس بات کو بتانے کے لئے ہچکچا رہا تھا کہ کن الفاظ میں بات کروں

fahim نے کہا:
نبیل صاحب آپ قیصرانی بھائی کو منائیں
کے وہ یہ نہ کریں

فہیم بھائی پلیز ایک مشورہ ہے کہ براہ کرم اس طرح کے پیغامات کرکے نبیل بھائی اور دیگر ایڈمنز کے لئے مزید پریشانیاں مت پیدا کریں
 

پاکستانی

محفلین
یہ تو انتہائی بُری خبر ہے، قیصرانی بھائی اس محفل کی ہردلعزیز شخصیت میں سے ہیں اور وہ یوں اور اس طرح سے نہیں جا سکتے۔ یہ منتظمین کا فرض بنتا ہے کہ وہ انہیں منائیں اور ان کا عہدہ عزت و احترام سے انہیں دربارہ پیش کیا جائے۔

قیصرانی بھائی آپ پلیز جلدی سے واپس آئیں ورنہ میں تمام ممبران قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دینے والا ہوں۔ :( :(
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

یہ خبردیکھ کراوپرکاسانس اوپراورنیچے کاسانس نیچے رہ گیا۔ میرے خیال میں بھائی منصور(قیصرانی)، آپ نے یہ فیصلہ بہت ہی جلدبازی میں کیاہے دیکھیں اگرآپ اپنے کام سے مخلص ہیں اورآپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے جوکچھ بھی کیاہے ایمانداری سے کیاہے توبجائے اس کے برائی کوبڑھنے کاموقع دیاجائے بلکہ اسکے سرکچلنے کاپروگرام بناناچاہیے اسطرح تواس بات کاخدشہ ہوچلاہے کہ آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی آپ اپنی مرضی کے خودمالک ہیں۔لیکن یہ خبردوسرے ممبروں کے لئے بھی بجلی کی طرح ثابت ہوگی اوراگریہ روش شروع ہوگئی توپھرکوئی بھی محفل کی نظامت کوقبول نہیں کرے گا۔بلکہ سب دوربھاگیں گے اورمحفل کانظام کاکیاہوگا۔ آپ محفل کی ہردلعزیزشخصیت ہیں اورمیں یہ کہنے میں بھی جھجک محسوس نہیں کرتاکہ جب سے آپ نے لائبریری ، وکی کوسنبھالاہے توواقعتاوہ ترقی کی طرف گامزن ہے اوراگرآپ اسطرح اس کوچھوڑدیں گے توپھرآگے اب میں کیاکہوں دماغ ماؤف ہے اورانگلیاں بھی جواب دے گئی ہیں۔

اللہ تعالی آپ کوزندگی کے ہرامتحان میں کامیاب وکامران کرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی بہت اچھا لگا یہ سن کر ۔۔محفل پر پوسٹس تو آپ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔۔اب یہ نظامت بھی چھوڑ دی۔۔۔ اب کوشش کریے گا کہ ایم-ایس-این پر آنا بھی چھوڑ دیں۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
قیصرانی میں سچے دل کے ساتھ آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد آپ کو تکلیف دینا ہرگز نہ تھا۔ تاہم میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ میں نے قابل گرفت کچھ نہیں کہا تھا۔ میں غصے میں بھول گیا تھا کہ آپ بے حد sensitive بھی ہیں۔
بات صرف اتنی ہے کہ مجھے سب کچھ برداشت ہے لیکن اگر کچھ نہیں برداشت کر سکتا تو وہ کریکٹر کے حوالے سے کوئی بات۔ غلطی میری ہے مجھے آپ سے ذاتی پیغام میں بات کرنی چاہئے تھی۔ اور نصیحت کے مطابق درگزر سے کام لینا چاہئے تھا۔
لیکن statistics دیکھنے کے بعد میں نے دو ایک پوسٹس اور کر دیں جس کی وجہ سے آپکو مزید تکلیف پہنچی۔
چونکہ میں نے کھلے عام بدتمیزی کا مظاہرہ کیا لہذا معذرت بھی سب کے سامنے کر رہا ہوں۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ بھی اچھا بننے کے لئے میری کوئی چال ہے آپ سے معذرت خواہ ہونے کی وجہ میں نہیں بتا سکتا لیکن اس کے لئے مجھے کسی نے نہیں کہا لہذا نبیل کو میلز کرنے والے تمام حضرات ذرا ہمت کریں اور مجھ سے خود بات کر لیں مجھے نہ ان کی طرف سے کسی قسم کی چھوٹ ملی ہے نہ بدتمیزی کا لائسنس میری قابل گرفت بات بتائیں اور مجھے شرمندہ کریں لیکن ان کو میلز کر کے تنگ کرنے سے پرہیز کریں۔
قیصرانی آپ اگر لائبریری اور دوسرا کام دوبارہ سنبھال لیں تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کے راستے میں نہیں آؤ گا۔
میں آپ کو ذاتی پیغام کر رہا ہوں جواب کی میں کبھی بھی کسی سے بھی توقع نہیں رکھتا لہذا آپ سے بھی نہیں ہے لیکن اتنی امید ضرور ہے کہ جو کہوں گا مان ضرور لیں گے اگر دل کو لگے گی تو۔
اپنی بدتمیزی پر شرمندہ ،
بدتمیز
 

ماوراء

محفلین
نہیں نہیں ۔۔۔ یہ وہ قیصرانی نہیں ہو سکتا جس نے مجھے لائبریری ٹیم سے باہر ہونے پر کہا تھا کہ ہمیں صرف کام سے غرض ہونی چاہیے۔ ایسی چھوٹی موٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔ (ویسے مجھے نہیں معلوم کہ اصل بات کیا ہے)اور اب قیصرانی خود اتنی سی بات پر نظامت چھوڑ رہے ہیں۔۔ اور تو اور لائبریری کی لیڈرشپ بھی؟؟؟

قیصرانی، کسی اور نظامت کی ذمہ داری آپ لو یا نہ لو۔ لیکن لائبریری کا ماڈریٹر آپ کو رہنا ہی ہو گا۔ ورنہ کم از کم مجھ سے تو کوئی کام نہیں ہو گا۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
قیصرانی بھائی بہت اچھا لگا یہ سن کر ۔۔محفل پر پوسٹس تو آپ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔۔اب یہ نظامت بھی چھوڑ دی۔۔۔ اب کوشش کریے گا کہ ایم-ایس-این پر آنا بھی چھوڑ دیں۔

مبارک ہو قیصرانی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم دوستو، سب سے پہلے تو مجھے افسوس ہوا کہ دوسری بار جو بات نبیل بھائی کی اور میری آپس میں پی ایم کی صورت میں‌ ہوئی تھی، وہ پبلک فورم کا حصہ بنی

میرا مسئلہ جو ہے، وہ بدتمیز کے وہ پیغامات نہیں ‌ہیں ‌جو اس نے آج یا کل میرے لئے لکھے۔ اس لئے اس کی معذرت کی کوئی ضرورت ہی نہیں‌ ہے۔ میرا جو مسئلہ ہے وہ میں نے زکریا بھائی سے ڈسکس کیا ہے۔ ابھی کل بھی کچھ مزید بات چیت جاری رہے گی کہ آج زکریا کی طبیعت کچھ ناساز ہے

باقی آپ سب دوستوں کے جذباتیت سے بھرے پیغامات پڑھ کر بہت عجیب لگا۔ ماوراء والی بات جو انہوں نے میرے حوالے سے دہرائی تھی، وہ پھر کہوں گا آپ لوگ مد نظر رکھیں

یہاں اس فورم پر، اس پلیٹ فارم پر ہم لوگ کام کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔ یعنی انفرادی لیول سے ہٹ کر اجتماعی لیول پر بات کرنے کے لئے۔ براہ کرم اس چیز کو ذہن میں ‌رکھیں

میں نے جب تک کام کرنے میں آسانی اور سہولت محسوس کی، میں نے کام کیا۔ جب مجھے کوئی مشکل ہوئی تو میں نے آرام سے بات ختم کردی۔ میں‌ نہ سہی کوئی اور سہی، کام چلتا رہے گا

براہ کرم اپنی جذباتیت سے ایڈمنز کے لئے اور خود اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں

ضروری نوٹ: آپی، آپ کے پیغام کو میں‌نے پوری توجہ سے پڑھ لیا ہے اور اس پر ابھی سے عمل بھی شروع کر دیا ہے
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
براہ کرم اپنی جذباتیت سے ایڈمنز کے لئے اور خود اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں

ضروری نوٹ: آپی، آپ کے پیغام کو میں‌نے پوری توجہ سے پڑھ لیا ہے اور اس پر ابھی سے عمل بھی شروع کر دیا ہے

وعلیکم السلام

بہت شکریہ آپ نے میرے پیغام کواس قابل سمجھا ۔۔اب اگر میں نے کچھ اور کہا تو باقی سب کی طرح آپ مجھے بھی یہی کہیں گے کہ اپنی جذباتیت سے مشکلات پیدا نہ کروں تو ۔۔۔کہہ لیں ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن میری ایک بات آپ بھی غور سے سن لیں۔۔اگر آپ پہلے والے قیصرانی بھائی نہ بنے۔۔۔اور یہاں واپس نہ آئے تو میں بھی آپ کی اس محفل پر کبھی نظر نہیں آؤں گی ۔۔۔حد ہے کسی کے جذبات کی آپ کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔۔ ٹھیک ہے میں نے بھی یہ نوٹ کیا تھا کہ کچھ لوگوں کا رویہ آپ کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔۔لیکن آپ تو بہت اعلی ظرف تھے ۔۔تو اب کیا ہوا ۔۔۔؟
زیک سے آپ نے جو بھی کہا مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔۔۔آپ یہاں سے کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی کوئی عہدہ چھوڑ رہے ہیں بس۔

جلدی آئیں اور اپنا فیصلہ سنائیں۔
 

تفسیر

محفلین
چھوٹے بھیا۔

:shock: یہ تو ایک ایٹم بم سے بھی بڑا دھماکہ ہوا۔ اور ساری محفل بکھر گئی۔ اورمجھے کچھ نہیں پتہ کہ کیا ہوا؟ :cry: میں ہمیشہ دیر سے آتا ہوں۔ cry:
اسلئے ہر بات معذرت کے ساتھ لکھوں گا۔ سارا قصور میری ننھی منی بہن اور آپ کی بڑی بہن کا ہے جس نے مجھے دوسری طرف الجھائے رکھا۔ :lol:

میرا خیال میں آپ کے نہ آنے کی یہ وجہیں ہوسکتی ہیں::?

1۔ آپ میرا مخلص بھائ اور عزیز دوست ہونےسے انکار کررہے ہیں۔ :?

2۔ آپ سب کا مخلص بھائ اور عزیز دوست ہونےسے انکار کررہے ہیں۔ :?

3 ۔آپ اپنے اور ہمارے حقوق کی حفاظت کرنےسےانکار کررہے ہیں۔ :?

4 - آپ ہمیں آدھے راستہ میں لا کر اندھیرے میں چھوڑنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ :?

5 - آپ چاہتے ہیں کہ ہم سب منہ بسورے بیٹھے رہیں۔ :cry:

6 ۔آپ کو فن لینڈ میں پاکستان کےسفیر کی جاب مل گی ہے۔:D

7۔ہم سب کوبغیر بتائے آپ نے شادی کرلی اور بیگم نے کہا میں یا اردو محفل۔ بولو میں مہکے چلی۔ :D :lol:

:idea: چاہیے سب چلے جائیں۔ میں یہاں ڈھیرہ لگا کر بیٹھوں گااور محفل میں ایک چراغ روشن رکھوں گا۔

ٹوٹی ہوئ منڈیر پر ایک چھوٹا سا چراغ
موسم سے کہہ رہا ہے آندھی چلا کے دیکھ​
تاکہ آپ کھبی راستہ نہ بھولیں اور جب آپ کی محفل پر نظر پڑے تو آپ کو ان سب پرانے دوستوں

نبیل ، زکریا ، آصف, باجو، مارواء، سیدہ شگفتہ، فرازانہ، سارا خان، سارا، حجاب، امان امن، دوست، محب، ظفری ، جیسبادی ، سمیل ، پاکستانی، مہوش، افتخار راجہ، تیلے شاہ، فریب، وہاب اعجاز خان، رضوان، شعیب، ظفر اقبال، نعمان۔ڈاکٹر عباس، شائستہ، تلمیذ، سند باد، فہیم
اور تمام دوسرے دوست جن کےنام مجھےاس وقت یاد نہیں آرہے اور تمام نئے دوستوں کی
یاد آئیں

اور آپ کہیں۔

مانا میں ہزار فصیلوں میں قید ہوں
لیکن کبھی خلوص سے مجھ کو بلا کے دیکھ​

یوں تو نبیل، زکریا اور آصف نےاس محفل کوایک تکون کی طرح سنبھالا ہے لیکن میں چوتھا ستون گرتاہوا نہیں دیکھنا چاہتا ۔اور نا ہی آپ کے سب بھائ اور دوست۔

محفل کی اس madness میں ، ہمیں ایک sane person کی شدید ضرورت ہے جو آپ ہیں ۔ آپ کا بڑا بھائ ،جو آپ کے یہاں پر نہ حصہ لینے سےاپنے آپ کو اکیلا اور بہت چھوٹا محسوس کرتا ہے۔:cry:

محفل کے دوستوں​

بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے
ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے

ملنا ہے آ جیت لے میداں میں ہم کو
ہم اپنے قبیلہ سے بغاوت نہیں کرتے

طوفاں سے لڑنے کا طریقہ ہے ضروری
ہم ڈوبنے والوں کی حمایت نہیں کرتے

کیوں بوجھ لیے بیٹھے ہو تم ذہن پہ اپنے
ہم لوگ تو دشمن سے بھی نفرت نہیں کرتے

پلکوں پہ ستارے ہیں نہ شبنم ہے نہ جگنو
اسطرح تو دشمن کو بھی رخصت نہیں کرتے

امید نہ چھوڑیں۔۔۔۔۔ وہ میرا بھائ ہے واپس آئےگا۔
بڑا بھیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top