آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
امام علی علیہ السلام
دنیا میں عذاب خدا سے دو چیزیں باعث امان تھیں،
ان میں سےایک اٹھ گئی مگر دوسری تمہارے پاس موجود ہے،
لہذا اسے مضبوطی سے تھامے رہو،
وہ امان جو اٹھا لی گئی وہ رسول خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم تھے،
اور وہ امان جو باقی ہے وہ توبہ و استغفار ہے
پروردگار ہمُ سب کو توبہ و استخفارکی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین
نہج البلاغہ، حکمت88
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ رب العزت جو ہاتھ تیرے آگے پھیلتے ہیں انہیں بندوں کے آگے پھیلنے سے بچا اور عزت والا کشادہ رزق عطا فرما,
اے ہمارے رب, ہمارے خالی دامن کو اپنی رحمت سے بھر دے هر کام میں آسانیاں فرما تنگدستی اور شیطان کے شر سے محفوظ فرما, یا اللہ‎ ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیض یاب فرما ہمیں تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفا عطا فرما- آمین یا رب العلمین
 
جاسمن

لائبریرین
یا کریم!یا الله! ہمیں آپس میں امن اور سلامتی سے رہنے کی توفیق بخش۔ ہم پر اپنا کرم کر۔ ہمیں بخش دے۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔ یا رحیم ہم پر رحم فرما۔ ہمیں ھدایت دے اور صراط مستقیم پر چلا۔ یا اللّہ پاک ہمیں دونوں جہان میں سرخرو اور کامران کرنا. ہمیں نماز قائم کرنے کی توفیق بخش اور باعزت رزق عطا فرما۔ ہمیں اس وبا سے ، سب وباؤں سے پناہ دے۔ آمین!
 
آمین
 
لاريب اخلاص

آمین یا رب العالمین۔
 
سیما علی

لائبریرین
یا الللہاے ہمارے پروردگار !
ہمیں صحت اور سکون عطا فرما
ہمیں آفات ارضی و سماوی سے محفوظ فرمادے
بس عیب اور غیب کے جاننے والے ہمارے معاملات سلجھائے رکھ،ساری الجھنیں اور مسائل دور ہو جائیں گے-اس موذی مرض سے کرہ ارض کے انسانوں کو بچا لے
اللہ کریم ہمیں اپنے خصوصی حفظ وامان میں رکھے۔آمین ثم آمین
 
سیما علی

لائبریرین
اے همارے مہربان رب هماری آنکھوں میں حیاء دلوں میں اپنا خوف اور زبان پر خیر کے کلمات جاری فرما اور همیں ہر قسم کے شر اور فتنہ و فساد سے بچا اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ بنا۰ہم سب کے ایمان عزت, جان و مال اور اعمال کی حفاظت فرما۔
امین یارب العلمین
 
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ سے بچا)۔
 
سیما علی

لائبریرین
یا اللہ ، یا رحمن ،یا رحیم ،یا کریم ،
ھمیں ، ھمارے خاندانوں کو ، ہمارے شہروں کو ، ہمارے ملک کو ، عالم اسلام کو اور ساری دنیا کی مخلوق کو تمام وبائی امراض اور آفات سے محفوظ اور اپنی پناہ و حفاظت عطا فرما.
آمین یا رب العالمین
 
سیما علی

لائبریرین
‏اے الله! اے ہمارے رب!ہم تجھ سے مانگ کر میں کبھی محروم نہیں رہے،تو ناممکن کو ممکن کرنے والا اور ہر چیز پر بڑا قادر ہے،تجھ سے دلی اطمینان کا سوال ہے،اپنی شان کریمی کے مطابق عطافرما.اے ھمارے کارساز توھمیں معاف فرما اور ھمیں وہ عطاءفرماجو ھمارے حق میں بہتر ھو.
آمین!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں کہ
جب انسان کسی رنج اور مصیبت میں اللہ سے شکوہ کرتا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ اس مصیبت کا شکوہ بے جا ہے یہ مصیبت تو تجھے میری طرف متوجہ کررہی ہے، تجھے شکوہ تو میری اس نعمت سے ہونا چاہیے جو تجھے مجھ سے بے نیاز بناتی ہے۔
قلب و روح کی گہرائیوں سے نکلی ھوئی پرخلوص دعا ھے
کہ *پروردگار ہمیں ھر اس *نعمت* سے سرفراز فرمائے
جس میں ہمارے کے لئے
*خیرو برکت ھو*
*عزت و وقار ھو*
*راحت و سکون ھو*
*صحت و تندرستی ھو*
*ترقی و خوشحالی ھو*
اور *دنیا وآخرت* کی بھلائی ھو
*آمین*
 
جاسمن

لائبریرین
اے رحمنٰ و رحیم‎ ‎اللہ! ہماری مدد فرما. تجھ سےبہترکوئی مددگارنہیں. ہماری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں. قیامت کےدن ہمارا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں اور ہمیں بخش دے۔ ہمیں ہمارے پیاروں کا دکھ نہ دکھانا مولیٰ! ہمیں ہماری اولاد کی طرف سے نہ کسی آزمائش میں ڈالنا نہ ہی کوئی دکھ دکھانا۔ ہم میں سے سب بیماروں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرما۔مظلومین کی مدد فرما۔ جو قید و بند میں ہیں، انھیں آزادی کی نعمت دے۔ آسانیاں دے۔ عزت عطا فرما۔ آمین!
 
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸)
اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والے اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمان بردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بےشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان

رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِكَ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُزَكِّیْهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۱۲۹)
اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب اور پختہ علم سکھائے (۲۳۶) اور انہیں خوب ستھرا فرمادے (ف۲۳۷) بےشک تو ہی ہے غالب حکمت والا
 
سیما علی

لائبریرین
اے رحمنٰ و رحیم‎ ‎اللہ! ہماری مدد فرما. تجھ سےبہترکوئی مددگارنہیں. ہماری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں. قیامت کےدن ہمارا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں اور ہمیں بخش دے۔ ہمیں ہمارے پیاروں کا دکھ نہ دکھانا مولیٰ! ہمیں ہماری اولاد کی طرف سے نہ کسی آزمائش میں ڈالنا نہ ہی کوئی دکھ دکھانا۔ ہم میں سے سب بیماروں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرما۔مظلومین کی مدد فرما۔ جو قید و بند میں ہیں، انھیں آزادی کی نعمت دے۔ آسانیاں دے۔ عزت عطا فرما۔ آمین!
آمین الہی آمین
 
یا اللہ!
یا کریم !
پاکستان کو ہر طرح کے فتنے اور شر سے بچا۔ اس میں فساد اور برائی پھیلانے والوں کو ناکام اور رسوا کر۔کشمیریوں کی مدد فرما۔ کشمیر و فلسطین کو آزادی عطا فرما۔ اللہ کریم ہمیں ہر مشکل اور پریشانی سے محفوظ رکھ۔ رزق میں خیروبرکت عطا فرما۔ وہ تمام بھلائیاں عطا فرما جو نبی پاک ﷺ نے مانگی تھیں اور ہر وہ شئے جس کے شر سے آپ ﷺ نے پناہ مانگی تھی اس سے محفوظ فرما۔
آمین!
امین ثم امین
 
آخری تدوین:
Top