آج کی دعا

ایس ایس ساگر

لائبریرین
اے رحمنٰ و رحیم‎ ‎اللہ! ہماری مدد فرما. تجھ سےبہترکوئی مددگارنہیں. ہماری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں. قیامت کےدن ہمارا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں اور ہمیں بخش دے۔ ہمیں ہمارے پیاروں کا دکھ نہ دکھانا مولیٰ! ہمیں ہماری اولاد کی طرف سے نہ کسی آزمائش میں ڈالنا نہ ہی کوئی دکھ دکھانا۔ ہم میں سے سب بیماروں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرما۔مظلومین کی مدد فرما۔ جو قید و بند میں ہیں، انھیں آزادی کی نعمت دے۔ آسانیاں دے۔ عزت عطا فرما۔
آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتی ہوں سستی سے، بہت زیادہ بڑھاپے سے، گناہ سے، قرض سے اور قبر کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کی آزمائش سے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کر دیا اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنی دوری کر دے جتنی مشرق اور مغرب میں دوری ھے ۔ آمین !

آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ پاک!
اے رب العالمین!

بیشک زمین وآسمان
میں تیری بادشاہی ہے,

اپنےحبیب کریم ﷺ کے صدقے میں ہماری
پریشانیاں دور فرمادے,
ہمیں آسانیاں عطا فرما
ہمارے حال پر رحم فرما
ہمیں طواف کعبہ اور
حجر اسود کا چومنا نصئیب فرما-
آمی۔۔۔ن یاربّ العالمين
 
اے اللہ پاک!
اے رب العالمین!

بیشک زمین وآسمان
میں تیری بادشاہی ہے,

اپنےحبیب کریم ﷺ کے صدقے میں ہماری
پریشانیاں دور فرمادے,
ہمیں آسانیاں عطا فرما
ہمارے حال پر رحم فرما
ہمیں طواف کعبہ اور
حجر اسود کا چومنا نصئیب فرما-
آمی۔۔۔ن یاربّ العالمين

آمین یا رب العالمین۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللّٰہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا ، مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والا بنا-
اے اللّٰہ ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے سکون بخش زندگی، رزق میں فراخی اور نیک عمل کا
الله ذوالجلال آپ کو سکون قلب عطا فرمائے اور تاحیات ایمان وعافیت کے ساتھ تندرست سلامت اور شاد و آباد رکهے کسی کا محتاج نہ کرے اور هر وقت اپنی پناه میں رکهے- آمین یا رب العلمین
 
اے اللّٰہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا ، مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والا بنا-
اے اللّٰہ ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے سکون بخش زندگی، رزق میں فراخی اور نیک عمل کا
الله ذوالجلال آپ کو سکون قلب عطا فرمائے اور تاحیات ایمان وعافیت کے ساتھ تندرست سلامت اور شاد و آباد رکهے کسی کا محتاج نہ کرے اور هر وقت اپنی پناه میں رکهے- آمین یا رب العلمین
آمین یا رب العالمین۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب کریم اے پاک پروردگار اے ہمارے آقا اے رب کعبہ ہمُ سب کو تاحیات تندرست ،اور شاد و آباد رکھے۔ رب کعبہ ہمیں دین اور دنیا کی روشنی عطا فرمائے۔ آمین.
اللہ پاک ھر مسلمان کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔ اور ہم سب کو کرونا وبا سے نجات دلا دے اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھ بیشک تو بہت مہربان رحم کرنے والا ہے.
آمین ثم‎ آمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یارحمان یا رحیم یاکریم
میرے مالک تو بہت مپربان ہے اور نہایت رحم کرنے والا ہے
تیری مہربانی رحمت ساری مخلوق پہ چھائ ہے وہ مسلمانوں کو نہیں بلکہ کافروں کو بھی رزق دیتا ہے اور بہت رحیم ہے اپنے بندوں کو معاف کرتا ہے بےشک اس کی رحمت اسکا غضب پہ چھائ ہے وہی ہستی حق رکھتی ہے اس کی عبادت کی جائے سب سے بڑھ کر اس سے محبت کی جائے.. اسکو تلاش کیا جائے اسکی قربت کی جد وجہد کی جائے ۔ اے ہمارے رب ہمیں اپنی محبت عطافرما ہمیں ویسا بنادے جیسا تو چاہتاہے۔ہمیں اس پر راضی کردے جو تجھے راضی کردے آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸)
اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والے اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمان بردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بےشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان

رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِكَ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُزَكِّیْهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۱۲۹)
اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب اور پختہ علم سکھائے (۲۳۶) اور انہیں خوب ستھرا فرمادے (ف۲۳۷) بےشک تو ہی ہے غالب حکمت والا
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پرودگار
اے گناہ گاروں کو بخشنے والے اور عیبوں پر پرده ڈالنے والے عظیم رب ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما، تنگدستوں کے رزق میں وسعت فرما، بیماروں کو شفاء ہمیشہ صبر و شکر کرنے والا بنا آفات و پریشانیوں سے بچا

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پروردگار
انسان مٹى سے بناھےاور مٹى ميں مل جانا ھے مگر پھر بھى انسان تکبرکر بيٹھتے ھيں رب کريم ھميں غرور اور تکبر جيسے گناھوں سے بچائے.اے پروردگار ہم سب کیلئے خیر کے دروازے کھول دے،تمام پریشانیاں دورفرما،ہم سب کی سختیاں اورمشکلات دورفرما،ہم سب کیلئےاپنےدرسےآسانیاں بخش اور وسیع رزق حلال عطا فرما. ‏
آمين یارب العلمین۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پروردگار
تو دلوں کے بھید خوب جانتا ھے ہماری پریشانیوں کو دور فرما ہمیں دلی سکون اور اپنی محبت کا غلام بنا دے
اے میرے مالک ہماری نادانیوں گناہوں اور نافرمانیوں کو معاف فرما دے بیشک تو بڑا رحمان ھے۔
آمین یا رب العالمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
یا رب العالمین ھم سب پر اپنی نعمتوں کے دروازے کھول دے، ایمان کی دولت میں اضافہ فرما، صالح عمل کی توفیق عطا فرما، صحت و تندرستی عطا فرما، خاتمہ بالایمان فرما, تمام جائز دُعائیں قبوُل فرما- آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
* سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم*
* اے ہمارے مہربان رب* ہمارے خالی دامن کو اپنی رحمت سے بھر دے اور ہر کام میں آسانیاں فرما. *آمین*
*یا الله رب العزت* ہمارے وسائل میں کشادگی اور ہم پر اپنی رحمتوں میں اضافہ فرما دے. *آمین*
*یا الله* ہمیں صحت و عافیت اور ایمان کی سلامتی والی زندگی عطا فرما۔
**آمین**
*یاالله* کریم ہر جگہ ہماری عزت رکھنا اور ہمیں رسوائی سے بچانا، *آمین* ‎
*یااللہ* ہم سب کو ہمارے عزیز رشتہ داروں اورتمام دُنیا کو *وبائ مرض کورونا* سےمحفوظ فرما اور اپنی ناراضگی، زمینی و آسمانی عذاب سے بچا، اور ہماری دعُاوں کو اپنے کریمی کے صدقے قبول فرما .
*آمین یاربالعالمین*
 

سیما علی

لائبریرین
اے پاک پروردگار هماری نادانیوں، گناهوں اور نافرمانیوں کو معاف فرما.
هماری پریشانیوں و مشکلات کو دور فرما ، ہمارے مسلے و مسائل کو محض اپنی قدرت و فضل و رحمت سے حل فرما، ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرما،
صحت و تندرستی عافیت و سلامتی عطا فرما،
اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر
اور همیں دنیا و آخرت میں کامیابیاں و بھلائیاں عطافرماے۔
*آمین یا رب العالمین
 
Top