آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ کریم اے بادشاہوں کے بادشاہ اے مالک کائنات ہم گنہگار ہیں تمام کبیرہ و صغیرہ گناہ، غلطیاں معاف فرما. ہم پر رحم فرما همیں ان هدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما جو صراط مستقیم پر ھیں ۔هم سب کو صبر و شکر اور عاجزی جیسی عظیم نعمتیں عطا فرما.ھماری عاجزانہ دعاؤں کو اپنے کرم سے قبول فرما
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰىہُ وَ اَدۡخِلۡنِیۡ بِرَحۡمَتِکَ فِیۡ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۹﴾
اے پروردگار! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر انعام کی ہیں اور میرے ماں باپ پر اور میں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں شامل کر-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَلْحَمْدُِﷲِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْر.

’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مار نے( یعنی سونے) کے بعد زندہ کیا اور(ہم نے) اسی کی طرف اٹھنا ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین

بِسْمِ اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ.
اللّہ تعاليٰ كے نام سے اور طاقت نهيں (گناهوں سے بچنے كي )اور قوت نهيں(نيكياں كرنے كي)مگر الله بزرگ وبرتر عظمت والے كي مدد سے
یا اللّٰہ ! دعائیں چھین لینے والے گناہوں سے بچا یا اللّٰہ ! امید پیدا کرنے والی نیکی عطا فرما آمین ثم آمین
 

Ali Baba

محفلین
بِسْمِ اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ.
 

سیما علی

لائبریرین
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ۔
جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے-سورة الرعدآية ٢٨
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری دعاہےالله ہم سب کو دنیا و آخرت کی ہر نعمت سے نوازے۔
عزت, احساس, پیار, شفقت, اور محبت، ایسے ادھار ہیں جو ضرور واپس ملتے هیں-
رب کریم ہم کو شیاطین کے شر اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھےاور الله تعالٰی ہمارے گھر والوں کو ہمیشہ خوش رکھے-
آج کا دن اور آنے والا ہر دن ہمارے گھر والوں کے لیئے برکت و عافیت والا ھو۔
خوش اور مسکراتے رہئے, اللّٰه پاک ہر دکھ دور فرمائے۔

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ!اے ہمارے پروردگار ہمیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما.نیک وپاک دامن لوگوں میں شامل فرما.ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما ،اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے اپنی خاص رحمت و برکت نازل فرمائے.
آمین یا آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ رب العزت❄

اے ساری کائنات کے شہنشاہ

اے ساری مخلوق کے پالنے والے

اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے

اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک

اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

اے انسانوں اور جناتوں کے معبود

اے عرشِ اعظم کے مالک

اے فرشتوں کے معبود

اے عزت اور ذلت کے مالک

اے بیماروں کو شِفا دینے والے

اے بادشاہوں کے بادشاہ

اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں

تیرے خطاکار بندے ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما

ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما

اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.

تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے

تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے

تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے

ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں

تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے

اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے

اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے

زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے

ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے

ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر۔

اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا

اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے

اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے۔

اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما۔
اے اللہ جو بے اولاد ہیں اُنہیں اپنے خزانوں میں سے نیک اور صالح اولاد عطا فرما۔۔۔۔۔
اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما

ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما ۔

آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے صبح کی اور ساراملک اور بادشاہی اللہ کے لیے ہے ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ (اپنی ذات وصفات میں)یکتاہے ،کو ئی اس کاشریک نہیں ہے ،اسی کے لیے ہے ساری بادشاہی ،اور اسی کے لیے ہیں تمام تعریفیں ، اور وہ ہرچیز پر قادرہے،اے میرے رب ! جو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں تجھ سے اس کی بہتری اور بھلائی مانگتاہوں، اورجو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں اس کے شر اور برائی سے تیری پناہ چاہتاہوں ، اے میرے رب ! میں کسل مندی اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتاہوں ، اور اے میرے رب! میں جہنم کے عذاب اور قبرکے عذاب سے تیری پناہ مانگتاہوں۔

صحیح مسلم ، ابوداود ، ترمذی
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوْءُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لیْ فَإِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ. (بخاری، رقم ۵۹۴۷)

اے اللہ، توہی میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی الہ نہیں ہے۔تو میرا خالق ہے، سو میں تیرا بندہ ہوں۔جس قدر ہمت ہے میں تیرے ساتھ اپنے وعدے اور معاہدے پر قائم ہوں۔ البتہ (جو خطا کروں) اس کی برائی سے تیری پناہ میں آنا چاہتاہوں۔ اپنے اوپر تیری نعمتوں کا پوری طرح اعتراف کرتا ہوں۔ اپنے گناہوں کا تیرے حضور میں اقرار کرتا ہوں، سو تو مجھے بخش دے۔ (تجھ سے اس لیے کہہ رہا ہوں کہ) تیر ے سوا گناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے صبح کی اور ساراملک اور بادشاہی اللہ کے لیے ہے ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ (اپنی ذات وصفات میں)یکتاہے ،کو ئی اس کاشریک نہیں ہے ،اسی کے لیے ہے ساری بادشاہی ،اور اسی کے لیے ہیں تمام تعریفیں ، اور وہ ہرچیز پر قادرہے،اے میرے رب ! جو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں تجھ سے اس کی بہتری اور بھلائی مانگتاہوں، اورجو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں اس کے شر اور برائی سے تیری پناہ چاہتاہوں ، اے میرے رب ! میں کسل مندی اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتاہوں ، اور اے میرے رب! میں جہنم کے عذاب اور قبرکے عذاب سے تیری پناہ مانگتاہوں۔

صحیح مسلم ، ابوداود ، ترمذی
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک تو رحمن ورحیم ہے
تیری شان عظیم ہے
تو یکتا و لاشریک ہے
اپنے حبیب کریمﷺ کی امتی بنایا
یہ تیرا احسان عظیم ہے
جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
تو رحمتہ للعالمینﷺ کے صدقے
ہم پر رحم فرما کرم فرما
آمین
 
اللہ پاک تو رحمن ورحیم ہے
تیری شان عظیم ہے
تو یکتا و لاشریک ہے
اپنے حبیب کریمﷺ کی امتی بنایا
یہ تیرا احسان عظیم ہے
جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
تو رحمتہ للعالمینﷺ کے صدقے
ہم پر رحم فرما کرم فرما
آمین
آمین ثم آمین یا رب العرش العظیم
 

سیما علی

لائبریرین

وہ لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں جب آپ خالق دو جہاں کے سامنے سرجھکائے اسکی بڑائی بیان کرتے ہیں.الله آپکو سجدوں کی سچی لذت عطا فرمائےاور ہماری ہردعا قبول فرمائے.وسیع رزق حلال عطا فرما ایمان وعزت کی حفاظت فرمائےمحتاجی سے محفوظ فرمائے
آمين یا رب العا لمین
 
وہ لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں جب آپ خالق دو جہاں کے سامنے سرجھکائے اسکی بڑائی بیان کرتے ہیں.الله آپکو سجدوں کی سچی لذت عطا فرمائےاور ہماری ہردعا قبول فرمائے.وسیع رزق حلال عطا فرما ایمان وعزت کی حفاظت فرمائےمحتاجی سے محفوظ فرمائے
آمين یا رب العا لمین
آمين یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے رب ہم تجھ سےتیری رحمت کےطلبگارہیں
ہمیں اپنی پناہ میں رکھنا

رَبَّنَا آَتِنَامِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَامِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما
اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللّٰہ ! ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا، مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والا اور اپنے دوستوں کا مددگار بنا, اے اللّٰہ ! ہمارے گناہوں کی وجہ سے اپنے انعام و اکرام سے محروم نہ فرمانا, اے اللّٰہ ! ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے سکون بخش زندگی, رزق میں فراخی اور نیک عمل کا-
الله ذوالجلال آپ کو سکون قلب عطا فرمائے اور تاحیات ایمان وعافیت کے ساتھ تندرست سلامت اور شاد و آباد رکهے کسی کامحتاج نہ کرے اور هر وقت اپنی پناه میں رکهے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
الله پاک ہماری جان مال ایمان ،اعمال ، عزت آبرو ، روزی ، كمائی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر ، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد ، زندگی ، خوشیوں ، عبادات ، تقوی ، اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی ، انکساری اور عمر میں برکتیں ، رحمتیں ، وسعتیں ، رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطاء فرما ! آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَذْهِبِ الْبَآسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ وَاَنْتَ الشَّافِيْ، لَا شِفَاءَ اِلاَّ شِفَائُکَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا.

’’اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما دے اور شفا عطا فرما اور تو ہی شفا دینے والا ہے، کوئی شفا نہیں سوائے تیری شفا کے، ایسی مکمل شفا عطا فرمادے جس کے بعد بیماری باقی نہ رہے۔‘‘
 
Top