آج کی دلچسپ خبر!

سیما علی

لائبریرین

کیک کا اضافی ٹکڑا کھانے پر دلہن نے مہمان خاتون سے پیسے مانگ لیے​

02 اکتوبر ، 2021
ہم نے اعلان کیا تھا کہ تقریب میں موجود ہر مہمان کیک کے ہر ٹکڑے کی ادائیگی کرے گا، دلہن__فوٹو فائل
ہم نے اعلان کیا تھا کہ تقریب میں موجود ہر مہمان کیک کے ہر ٹکڑے کی ادائیگی کرے گا، دلہن__فوٹو فائل
شادی بیاہ کی تقریبات پر دلچسپ اور انوکھے قصے تو سننے میں آتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہوگا کہ دلہن نے سی سی ٹی وی دیکھی اور تقریب میں شرکت کرنے والی خاتون کو بِل بھیج دیا۔
ایک خاتون نے امریکی ویب سائٹ پر اپنا تجربہ شیئر کیا اور واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔
خاتون نے جو اسکرین شاٹ شیئر کیا اس میں دلہن نے انہیں سی سی ٹی ویڈیو بھیج کر تفصیل بتائی۔ دلہن نے کہا کہ ہم ویڈیو دیکھ رہے تھے کہ ہمیں محسوس ہوا آپ نے شادی میں کیک کے دو ٹکڑے کھائے تھے۔

دلہن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ تقریب میں موجود ہر مہمان کیک کے ہر ٹکڑے کی ادائیگی کرے گا لیکن ویڈیو میں آپ کو دو ٹکڑے کھاتے دیکھا گیا جب کہ آپ نے صرف ایک کے ہی پیسے دیے۔
دلہن نے مزید کہا کہ کیا آپ 3.66 (846 پاکستانی روپے) پاؤنڈز مجھے جلد از جلد بھیج سکتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر مذکورہ اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر کچھ صارفین دلہن کے اس عمل کو سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یوں کھانا ضائع ہونے سے بھی بچ جائے گا جب کہ دوسری جانب کچھ افراد دلہن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔


zWXh6wT.jpg

 

محمد وارث

لائبریرین
مزید:
جی، کلثوم نواز ااور اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی بھی مزید انٹریز کئی گئی ہیں۔ ظاہر ہے یہ سب کچھ صرف تفنن طبع یا مزاح المومنین کے ضمن میں نہیں ہو رہا۔
 

سیما علی

لائبریرین

کلثوم نوازاور اسحاق ڈار کی جعلی ویکسینیشن انٹری کرنیوالا گرفتار​

Posted: Oct 6, 2021
6-2.jpg

سابق وزیراعظم کی مرحوم اہلیہ کلثوم نواز اور ن لیگی رہنماء اسحاق ڈٓر کے نام سے جعلی ویکسینیشن انٹری کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل ٹائم پر زیرگردش ویکسینیشن ریکارڈز کے مطابق مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو کرونا ویکسین لگائے جانے کا اندراج 5 اکتوبر کو وہاڑی کے ویکسینیشن سینٹر جمنازیم میلسی میں کیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنماء اسحاق ڈار کو کنسائنو ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا اندراج بھی 5 اکتوبر کو ہی ملتان کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے دفتر میں قائم ویکسینیشن سینٹر میں کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مرحومہ کلثوم نواز کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنیوالے ڈسپنسر عاشق حسین کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم (نمز) میں کلثوم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے نام پر جعلی ویکسینیشن کے اندراج کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر کارروائی کرنے کا کہا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی کرونا ویکسینیشن کی تین بار جعلی انٹریز کی جاچکی ہیں، جس پر پنجاب میں متعدد سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کی اینٹری واقعی ایک مختلف حرکت ہے، اس کی ایک "برکت" تو یہ ہوئی کہ یہ فراڈ میڈیا میں بھرپور طریقے سے آ گیا اور دوسری یہ کہ "نا اہل حکومت" کے اس سارے ویکسین پروگرام پر ہی حرف آ گیا۔
شریف خاندان یہ کام حکومت کو بدنام کرنے کیلئے ہی تو کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
مزید:
شریف خاندان کے بھگوڑے جو لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں کو ویکسین صرف پنجاب میں انہی علاقوں سے کیسے لگ رہی ہے جہاں ان کے ووٹر کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
جی، کلثوم نواز ااور اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی بھی مزید انٹریز کئی گئی ہیں۔ ظاہر ہے یہ سب کچھ صرف تفنن طبع یا مزاح المومنین کے ضمن میں نہیں ہو رہا۔
اب اگر ہم اسے اپوزیشن کی جانب سے چلائی گئی سازش کہیں گے تو منفی ریٹنگ ملے گی
 

سیما علی

لائبریرین
بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے کا شوقین کتا۔۔۔۔۔
جمع۔ء 8 اکتوبر 2021

تصویر میں دکھائی دینے والا آوارہ کتا سفر کا شوقین ہے اور ایک دن میں 20 کلومیٹر تک کا سفر کرلیتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

تصویر میں دکھائی دینے والا آوارہ کتا سفر کا شوقین ہے اور ایک دن میں 20 کلومیٹر تک کا سفر کرلیتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز
استنبول : ابھی چند دنوں قبل کی بات ہے کہ یورپ سے ایشیا جانے کشتی میں مسافر بھرے تھے لیکن ان کی نظر ایک کتے پر جمی تھی جو بہت آرام سے سفر کا لطف اٹھا رہا تھا۔
بوجی ایک آوارہ کتا ہے جو ہرروزکسی بس، کشتی، میٹروٹرین یا شہروں کے درمیان چلنے والی ریل میں دکھائی دیتا ہے۔ یہاں تک کہ روزانہ وہ 30 کلومیٹر تک کا سفر بھی طے کرلیتا ہے۔
سنہرے مائل کتھئی رنگ والے بوجی کے گلے میں ایک مائیکروچپ پڑی ہے جس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ یہ سفر کا جنونی ہے اور ایک دن میں 29 میٹرواسٹیشن پر اترچکا ہے۔ اسے سمندری کشتیوں کا مسافر بھی دیکھا گیا ہے۔ لگتا ہے کہ اس کے پاؤں میں چکر ہے اور یہ طویل سفر کا شوقین ہے۔
دو ماہ قبل بوجی نامی کتا لوگوں کی نظروں میں آیا۔ میٹروبس کے ایک اہلکار ایلِن ایرول نے بتایا کہ یہ جانتا ہے کہ اسے کہاں جانا ہے، کہاں اترنا ہے، گویا وہ جانتا ہے کہ اس کے سفر کا کیا مقصد ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
پینٹنگ والی چھوٹی سی پلیٹ 29 کروڑ میں نیلام
ہفتہ 9 اکتوبر 2021

پلیٹ پر بنی ہوئی تصویر میں داستان ’’سیمسن اینڈ ڈیلائیلا‘‘ کا منظر ہے جس میں ڈیلائیلا، سیمسن کے بال کاٹ رہی ہے۔ (فوٹو: لیون اینڈ ٹرنبل)

پلیٹ پر بنی ہوئی تصویر میں داستان ’’سیمسن اینڈ ڈیلائیلا‘‘ کا منظر ہے جس میں ڈیلائیلا، سیمسن کے بال کاٹ رہی ہے۔ (فوٹو: لیون اینڈ ٹرنبل)
اسکاٹ لینڈ: مٹی سے بنی ہوئی اس پلیٹ میں ایک خوبصورت پینٹنگ کے سوا اور کوئی خاص بات نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی گزشتہ روز یہ 17 لاکھ ڈالر (29 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسکاٹ لینڈ کے قدیم ترین نیلام گھر ’’لیون اینڈ ٹرنبل‘‘ کو ایک پرانے دیہاتی مکان ’’لوووڈ ہاؤس‘‘ سے ملنے والی کئی چیزیں پچھلے سال معائنے کےلیے موصول ہوئیں۔
 

سیما علی

لائبریرین

لیگو نے ٹائی ٹینک کا اپنا سب سے بڑا ماڈل پیش کردیا​

Published On 11 October,2021
623557_26865904.jpg

نیویارک روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر تخلیقی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی لیگو نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل بنایا ہےجو مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کا چھوٹا لیکن تفصیلی ماڈل ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا پورا نام ہی آر ایم ایس ٹائٹینک رکھا گیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 ٹکڑوں پر مشتمل ہے ۔اپنے پہلے ہی سفر میں غرقاب ہوجانے والے ٹائٹینک کا ماڈل 53 انچ طویل ہے جسے تین حصوں میں جوڑا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے ۔
ماڈل میں سیڑھیاں ہیں ، انجن روم ہے اور فرنیچر وغیرہ بھی موجود ہے ۔ یہ ماڈل اصل جہاز کے دو سوویں حصے کے برابر ہے ۔ یکم نومبر کے بعد سے شائقین اس کا آرڈر دے سکتے ہیں اور اس کی قیمت 629 ڈالر رکھی گئی ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہانگ کانگ میں نیند بس سروس کا آغاز

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔

اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا اغاز کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔
pR4LGkK.png


 

سیما علی

لائبریرین

کووڈ 19: انڈیا میں شراب، کوکنگ آئل یا لاٹری سے غیر ویکسین شدہ افراد کو مائل کیا جاسکتا ہے؟​

  • شرنایا رشیکیش
  • بی بی سی نیوز، دلی
4 گھنٹے قبل
کووڈ 19، انڈیا، ویکسین

ابتدائی مشکلات کے بعد انڈیا میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین مہم نے گذشتہ مہینوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اگرچہ انڈیا ویکسینیشن مہم مکمل کرنے کے لیے 31 دسمبر تک اپنی مشکل ڈیڈلائن پر عمل نہیں کرسکا لیکن اس کے باوجود ملک میں اب تک 85 فیصد سے زیادہ اہل افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے۔ جبکہ 55 فیصد سے زیادہ لوگ دونوں خوراکیں حاصل کرچکے ہیں۔
مگر اب بھی لاکھوں افراد ایسے ہیں جنھیں ویکسین نہیں مل سکی اور ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھیں اپنی عمر کی وجہ سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے انڈیا میں بھی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
تو لوگوں کو ویکسینیشن سینٹر لانے کے لیے کچھ انڈین ریساستوں میں غیر معمولی مراعات دی جا رہی ہیں۔
مغربی ریاست گجرات میں میونسپل کارپوریشن نے ویکسین حاصل کرنے والوں کو مفت ایک لیٹر کوکنگ آئل کی پیشکش کی ہے۔ ان کے مطابق یہ پیشکش موثر ثابت ہوئی ہے، خاص کر کم آمدنی والے افراد میں۔
دارالحکومت نئی دہلی میں بچوں کے لیے اچھے سکول میں داخلے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اگر ان کے والدین ویکسین لگوا ہوں۔ عام حالات میں وہاں بچوں کو کسی اچھے سکول میں داخل کروانا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے۔
انڈیا میں اس طرز کی تبدیلیاں نئی نہیں۔ یہاں لاکھوں افراد بیوروکریسی کے زیر انتظام فلاحی منصوبوں پر انحصار کرتے ہیں۔
مگر اس قسم کی ترغیبات کے دوران ایک اعلان نے میدان مار لیا۔ 23 نومبر کو مرکزی ریاست مدھیا پردیش کے ایک مقامی اہلکار نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کے لیے شراب پر 10 فیصد بچت کا اعلان کیا۔
یہ حکم ایک روز بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا جب حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک قانون ساز نے اعتراض کیا کہ اس سے شراب نوشی بڑھ سکتی ہیں۔
وبائی امراض کے ماہر چندرکانت لہاریا کہتے ہیں کہ ضلعی اہلکار کی کوشش دراصل ایک ’بُری ترغیب‘ تھی جس سے شاید قلیل مدت میں مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی غیر ارادی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دلچسپ اور اہم:
تمام موبائلز اور لیپ ٹاپس کیلئے ایک ہی چارجر ہوگا، یورپی پارلیمنٹ سے بل منظور
یورپین یونین (ای یو) کے پارلیمنٹ نے تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سمیت اسی طرح کی دیگر الیکٹرانک ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے لیے ایک ہی طرح کا ٹائپ سی چارجر بنانے کا بل پاس کرلیا۔

یورپی یونین میں مذکورہ قانون کا اطلاق 2024 کے موسم خزاں سے ہوگا اور اس پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ یا پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

 

محمداحمد

لائبریرین
دلچسپ اور اہم:
تمام موبائلز اور لیپ ٹاپس کیلئے ایک ہی چارجر ہوگا، یورپی پارلیمنٹ سے بل منظور
یورپین یونین (ای یو) کے پارلیمنٹ نے تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سمیت اسی طرح کی دیگر الیکٹرانک ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے لیے ایک ہی طرح کا ٹائپ سی چارجر بنانے کا بل پاس کرلیا۔

یورپی یونین میں مذکورہ قانون کا اطلاق 2024 کے موسم خزاں سے ہوگا اور اس پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ یا پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔


اچھی بات ہے۔

اس معاملے میں سب کو ایک لاٹھی سے ہانکنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھی بات ہے۔

اس معاملے میں سب کو ایک لاٹھی سے ہانکنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ :) :) :)
یہ ایک انتہائی اہم فیصلہ ہے جو یورپی یونین نے اپنے صارفین کے لیے کیا ہے۔ اب الیکڑانک اشیا انسان کی زندگی میں بھر پور طریقے سے داخل ہو چکی ہیں اور ان کے لیے بھانت بھانت کے چارجز بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔ اس فیصلے سے یہ ہوگا کہ ایک ہی چارجر ہر طرح کے ڈیوائسز کے لیے کارآمد ہوگا۔ سہولت تو ہے ہی، خبر کے مطابق اس سے یورپی یونین کے باشندوں کے سالانہ 250 ملین ڈالرز بھی بچیں گے!
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ایک انتہائی اہم فیصلہ ہے جو یورپی یونین نے اپنے صارفین کے لیے کیا ہے۔ اب الیکڑانک اشیا انسان کی زندگی میں بھر پور طریقے سے داخل ہو چکی ہیں اور ان کے لیے بھانت بھانت کے چارجز بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔ اس فیصلے سے یہ ہوگا کہ ایک ہی چارجر ہر طرح کے ڈیوائسز کے لیے کارآمد ہوگا۔ سہولت تو ہے ہی، خبر کے مطابق اس سے یورپی یونین کے باشندوں کے سالانہ 250 ملین ڈالرز بھی بچیں گے!

اور یہ کہ اس سے صارفین بہت سی مشکلات سے بچیں گے۔

یہ الگ بات کہ کسی دن کوئی پاکستانی صارف یہ کہتا پایا جائے گا کہ آج آخری چارجر بھی خراب ہو گیا۔ اور ہم سب گھر والے سب کچھ اسی سے چلا رہے تھے۔ :) :) :)
 
Top