آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ریسلنگ سکرپٹیڈ ہوتی ہے یعنی کہ اس میں نتیجہ پہلے سے طے ہوتا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ہر مہینے ایک "پے پر ویو" کرتی ہے۔
اسے تم طویل دورانیے کا ڈرامہ سمجھ لو
رسل مینیا ایسے ہی ایک ڈرامے کا نام ہے جو ہر سال مارچ یا اپریل میں ہوتا ہے
اس سال 29 واں رسل مینیا ہو گا
 

وجی

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ لنکن اچھی فلم تھی اور اس میں ڈینئل ڈے لوئس کی اداکاری بہت اچھی تھی
Les Misérables دیکھی کل اچھی لگی لیکن ہیو جیکمن کی اداکاری کی کیا بات تھی اس فلم میں

اور یہ کہنا پڑے گا کہ اوسکر میں ہیو جیکمن کے ساتھ زیادتی ہوئی ۔
حالانکہ اینی ہیتھاوے کو اسی فلم میں ایک چھوٹے سے رول کے لئے اوسکر تھما دیا گیا۔
 

افلاطون

محفلین
Olympus has Fallen.شمالی کورین دہشت گرد وائٹ ہاؤس پرقبضہ کر لیتے ہیں اور صرف ایک خفیہ ایجنٹ کے ذمے سب کو بچانا ہے۔
اسی طرح کی ایک فلم تھی اس میں بھی شمالی کوریا امریکہ پر حملہ کر دیتا ہے یوں لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بدمعاش ریاست اور امریکہ کیلئے خطرہ ہے:rolleyes::rolleyes:
 

Fawad -

محفلین
Olympus has Fallen.شمالی کورین دہشت گرد وائٹ ہاؤس پرقبضہ کر لیتے ہیں اور صرف ایک خفیہ ایجنٹ کے ذمے سب کو بچانا ہے۔
اسی طرح کی ایک فلم تھی اس میں بھی شمالی کوریا امریکہ پر حملہ کر دیتا ہے یوں لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بدمعاش ریاست اور امریکہ کیلئے خطرہ ہے:rolleyes::rolleyes:


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں چاہوں گا کہ آپ ہالی وڈ کی ايک اور آنے والی فلم "وائٹ ہاؤس ڈاؤن" کا ٹريلر بھی ديکھيں جس کی کہانی اتفاق سے "اولمپس ہيز فالن" سے ملتی جلتی ہے۔


اب اگر آپ کی غلط تاويل کو درست تسليم کر ليا جائے تو پھر تو اس نئ فلم سے يہ تاثر ملتا ہے کہ امريکی حکومت اپنی عوام کو يہ باور کروانا چاہتی ہے کہ ہميں اصل خطرہ خود اپنی ہی فوج سے ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت يہ چاہے گي کہ ہماری عوام اپنی فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہو؟

جو کوئ بھی ہالی وڈ کی تاريخ کی تھوڑی بہت جان کاری رکھتا ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ايسی فلموں کی ايک باقاعدہ تاريخ ہے جس ميں کہانی ميں تجسس اور ڈرامائ تاثر ابھارنے کے ليے خود امريکی حکومت کو بھی برائ کی علامت کے طور پر پيش کيا گيا ہے۔ يہ رائے کہ امريکی حکومت اپنی عوام کی سوچ اور رائے پر محض ايک ايسی فلم کے ذريعے اثرانداز ہو سکتی ہے جس کی تخليق کا مقصد محض تفريح طبع ہے، آپ کی دليل کی کمزوری کو واضح کر رہی ہے۔

ذرا تصور کريں کہ کوئ 70 يا 80 کی دہائ ميں لالی وڈ ميں بننے والی سلطان رائ اور مصطفی قريشی کی ايکشن سے بھرپور مصالحہ فلموں کا حوالہ دے کر انھيں پاکستانی عوام کی سوچ سے تعبير کرے يا انھيں حکومت پاکستان کی عمومی سوچ يا پاليسی کا شاخسانہ قرار دے تو اس پر آپ کا ردعمل کيا ہو گا؟ بالکل يہی اصول يہاں بھی لاگو ہوتا ہے۔

امريکی ثقافت ميں مہم جوئ پر مبنی کامک بکس، سائنس فکشن کہانيوں اور تباہی وبربادی کے مناظر پر مشتمل فلموں کا اہم مقام ہے۔ آپ امريکہ ميں کسی بھی اہم عمارت يا شہر کا تصور ذہن ميں لے آئيں۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ کسی نہ کسی فلم، کامک بک، ٹی وی شو، ناول يا کتاب ميں اس کی تباہی اور بربادی کے حوالے سے کہانياں يا مصنوعی مناظر آپ کو مل جائيں گے۔ حقيقت يہ ہے کہ کہانی نويس اور کامک بک آرٹسٹ اپنے ناظرين اور قارئين کی تفريح طبح کے لیے مہم جوئ اور ايکشن کے ساتھ ساتھ تباہی اور بربادی سے متعلق نت نئے اور انوکھے خيالات اور آئيڈيا پر کام کرتے رہتے ہيں۔

ليکن يہ کہانياں اور فلميں محض عوام کی تفريح کے ليے تخليق کی جاتی ہيں۔ ان کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
'صاحب ، بیوی اور گینگسٹر' گزشتہ رات اور آج ایک بار پھر دیکھی، بہت پسند آئی۔
کہانی کچھ ایسی ہے کہ سیاست، چالبازی اور کرسی نے بیچاری محبت کو مار دیا۔

گینگسٹر (عرفان خان)، بیوی، اور سی ایم کی ایکٹنگ لاجواب تھی، 'صاحب' نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا۔
 
آج میں نے یہ دیکھی

new-york-hindi-movie.jpg
 

ملائکہ

محفلین
ngaenmwfwoenbig.jpg


کل یہ ڈاکیومینٹری میں نے دیکھی ۔۔۔ اچھی ہے۔۔۔ ٹائم مشین بنانے کی کیا کیا پوسیبیلیٹی ہوتی ہیں وہ بتائیں ہیں۔۔ اور وقت کے بارے میں جو عام فہیم غلط باتیں ہیں انکی نشان دہی کی گئی ہے۔۔۔
 

افلاطون

محفلین
کل یہ ڈاکیومینٹری میں نے دیکھی ۔۔۔ اچھی ہے۔۔۔ ٹائم مشین بنانے کی کیا کیا پوسیبیلیٹی ہوتی ہیں وہ بتائیں ہیں۔۔ اور وقت کے بارے میں جو عام فہیم غلط باتیں ہیں انکی نشان دہی کی گئی ہے۔۔۔


نتیجہ یہی نکلا ہو گا کہ یہ ناممکن ہے:rolleyes::rolleyes:
 

ملائکہ

محفلین
vlcsnap-327027.png


Einstein's Equation Of Life And Death (Documentary)


ابھی یہ ڈاکیومینٹری دیکھ رہی ہوں کہ آئنسٹائن یہ یہ ایکویشین کس طرح سے پوری دنیا پر اثر انداز ہوئی اور ہیروشیما پر بم دھماکے سے اسکا کس حد تک تعلق تھا۔۔۔
 
یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟؟؟
ایک سے زیادہ لڑیاں چل رہی ہیں ایک ساتھ۔

میں نے ابھی ابھی پوری کی یہ فلم کافی دنوں سے انتظار تھا اس کا۔ اچھی لگی شرارتوں سے بھرپور۔

gippibrandnewposter1366.jpg



gippi13662574210.jpg



30346600607023282831619.jpg
 
Top