Olympus has Fallen.شمالی کورین دہشت گرد وائٹ ہاؤس پرقبضہ کر لیتے ہیں اور صرف ایک خفیہ ایجنٹ کے ذمے سب کو بچانا ہے۔
اسی طرح کی ایک فلم تھی اس میں بھی شمالی کوریا امریکہ پر حملہ کر دیتا ہے یوں لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بدمعاش ریاست اور امریکہ کیلئے خطرہ ہے
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ميں چاہوں گا کہ آپ ہالی وڈ کی ايک اور آنے والی فلم "وائٹ ہاؤس ڈاؤن" کا ٹريلر بھی ديکھيں جس کی کہانی اتفاق سے "اولمپس ہيز فالن" سے ملتی جلتی ہے۔
اب اگر آپ کی غلط تاويل کو درست تسليم کر ليا جائے تو پھر تو اس نئ فلم سے يہ تاثر ملتا ہے کہ امريکی حکومت اپنی عوام کو يہ باور کروانا چاہتی ہے کہ ہميں اصل خطرہ خود اپنی ہی فوج سے ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔
کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت يہ چاہے گي کہ ہماری عوام اپنی فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہو؟
جو کوئ بھی ہالی وڈ کی تاريخ کی تھوڑی بہت جان کاری رکھتا ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ايسی فلموں کی ايک باقاعدہ تاريخ ہے جس ميں کہانی ميں تجسس اور ڈرامائ تاثر ابھارنے کے ليے خود امريکی حکومت کو بھی برائ کی علامت کے طور پر پيش کيا گيا ہے۔ يہ رائے کہ امريکی حکومت اپنی عوام کی سوچ اور رائے پر محض ايک ايسی فلم کے ذريعے اثرانداز ہو سکتی ہے جس کی تخليق کا مقصد محض تفريح طبع ہے، آپ کی دليل کی کمزوری کو واضح کر رہی ہے۔
ذرا تصور کريں کہ کوئ 70 يا 80 کی دہائ ميں لالی وڈ ميں بننے والی سلطان رائ اور مصطفی قريشی کی ايکشن سے بھرپور مصالحہ فلموں کا حوالہ دے کر انھيں پاکستانی عوام کی سوچ سے تعبير کرے يا انھيں حکومت پاکستان کی عمومی سوچ يا پاليسی کا شاخسانہ قرار دے تو اس پر آپ کا ردعمل کيا ہو گا؟ بالکل يہی اصول يہاں بھی لاگو ہوتا ہے۔
امريکی ثقافت ميں مہم جوئ پر مبنی کامک بکس، سائنس فکشن کہانيوں اور تباہی وبربادی کے مناظر پر مشتمل فلموں کا اہم مقام ہے۔ آپ امريکہ ميں کسی بھی اہم عمارت يا شہر کا تصور ذہن ميں لے آئيں۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ کسی نہ کسی فلم، کامک بک، ٹی وی شو، ناول يا کتاب ميں اس کی تباہی اور بربادی کے حوالے سے کہانياں يا مصنوعی مناظر آپ کو مل جائيں گے۔ حقيقت يہ ہے کہ کہانی نويس اور کامک بک آرٹسٹ اپنے ناظرين اور قارئين کی تفريح طبح کے لیے مہم جوئ اور ايکشن کے ساتھ ساتھ تباہی اور بربادی سے متعلق نت نئے اور انوکھے خيالات اور آئيڈيا پر کام کرتے رہتے ہيں۔
ليکن يہ کہانياں اور فلميں محض عوام کی تفريح کے ليے تخليق کی جاتی ہيں۔ ان کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/