آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ملائکہ

محفلین
پرانے دھاگے کے سو صفحات پورے ہوگئے تو اب میں نیا دھاگہ کھول رہی ہوں۔۔۔۔

میں نے رابن ہوڈ مووی ابھی آدھی دیکھی ہے۔۔۔ جب ٹائم ملے گا تو پوری دیکھ لوں گی۔۔۔

Robin-Hood-Theatrical-Poster.jpg
 

وجی

لائبریرین
اچھی بات ہے کہ آپنے نیا دھاگا کھول لیا ہے مگر میرا مطلب ان بھائیوں کی باتوں کر طرف تھا جو اداکاروں اوربلخصوص اداکاراؤں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں وہ اس طرح کا الگ دھاگا کھول لیں اور اس یا اب اس دھاگے کو صرف فلم تک محدود رکھیں شکریہ
 

وجی

لائبریرین
حسیب نذیر گِل ، محسن وقار علی ، امجد میانداد ، شہزاد وحید ، قیصرانی ، طالوت ، ابوشامل ، arifkarim ، افلاطون ، مقدس ، سید شہزاد ناصر
چلیں جی وہ ارکان محفل جو صرف فلم ، ڈاکیومنٹری یا پھر ڈرامے کے بارے میں بتانا یا بات کرنا چاہیں وہ اس دھاگے پر آئیں
اور جنکو ادکاروں اور بلخصوص ادکاراؤں کے بارے میں بات کرنی ہے وہ الگ دھاگا کھول لیں
 

ملائکہ

محفلین
اچھی بات ہے کہ آپنے نیا دھاگا کھول لیا ہے مگر میرا مطلب ان بھائیوں کی باتوں کر طرف تھا جو اداکاروں اوربلخصوص اداکاراؤں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں وہ اس طرح کا الگ دھاگا کھول لیں اور اس یا اب اس دھاگے کو صرف فلم تک محدود رکھیں شکریہ
اہووووو سوری۔۔۔۔:p:p آپکی بات سمجھنے میں غلطی ہوگئی:mad3::heehee:
 

طالوت

محفلین
Django Unchained
امریکہ میں "باونٹی ہنٹرز" اور افریقی غلاموں سے روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق اس فلم کی کہانی کا اختتام کچھ زیادہ قابل تعریف نہیں ہےمگر کرسٹوف والٹز کی اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی نے فلم میں جان ڈال دی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
WWE -The True Story of Wrestlemania -2011
ڈاکیومنٹری فلم ہے جس میں ریسل مینیا کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔
 

وجی

لائبریرین
میں نے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے سرچ کیا تو وہاں 2011 لکھا آیا اور مخمصے میں پڑھ گیا کہ یہ کیا چکر ہے اور پھر سوچا آپ سے ہی پوچھ لوں:)
اچھا تو ڈاؤنلوڈ کرلیں جناب ۔
ویسے اس میں دو گھنٹے کی ڈاکیومنٹری ہے ۔ جو میرے خیال میں کام کی ہے۔
پھر کوئی پانچ گھنٹے کی پرانی ریسل مینیا کی چند مشہور ریسلنگ میچز ہیں
 
Top