آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

قیصرانی

لائبریرین
کل رات یوٹیوب پر فل موویز سرچ کرتے ہوئے مجھے Lucy مل گئی۔ 1 گھنٹہ 45 منٹ کی وڈیو دیکھی۔ تعریف بہت سنی تھی لیکن دیکھی تو مزہ کرکرا ہو گیا۔ امریکی اداکاروں کو زبردستی برطانوی لہجے میں انگریزی بولنے پر مجبور کرایا گیا ہو جیسے۔ سیریبرل کپیسیٹی کے بارے بات کرتے ہوئے مورگن فری مین تو باقاعدہ ایک جگہ اٹک رہا تھا۔ ایک ہی بات کو کوئی بار دہرایا جانا، جبکہ لیکچر دیا اس بندے کی طرف جا رہا تھا جو اس موضوع پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ علم رکھتا تھا۔ اس وقت مزے کی صورتحال بنتی ہے جب لوسی کا تعارف مورگن فری مین دوسرے ڈاکٹروں اور پروفیسروں سے کرانے لگتا ہے۔ سی پی ایچ فور ایک نئی جدت تھی۔ جس طرح کھلے عام فرانس میں بھی منشیات فروش ہتھیار بند ہو کر پولیس وغیرہ پر حملے کر رہے تھے، بہت حیران کن لگا۔ حیرت ہے کہ 40 ملین کی فلم نے 412 ملین سے زیادہ کمائے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم فرانسیسی میڈ ہے۔ سکارلٹ جانسن کی اداکاری ہرگز ورلڈ کلاس نہیں لگی، جو کہ اس کی تعریف کے سامنے عجیب لگی
 
عثمان

محفلین
نیٹ فلکس پر شہرہ آفاق ڈرامہ House Of Cards دیکھ رہا ہوں۔ بلاشبہ لاجواب ڈرامہ ہے!

MV5BMjI2NjkxMjYwM15BMl5BanBnXkFtZTgwNzc4MTE5MDE@._V1_SX214_AL_.jpg
 
طالوت

محفلین
MV5BMTU0NzYyMTQyNl5BMl5BanBnXkFtZTcwOTU4MDY0Mg@@._V1_SY317_CR2,0,214,317_AL_.jpg

انقلاب ایران کے ثمرات ، سچی کہانی۔ فارسی زبان مگر انگریزی یا کسی اور زبان کے "سب ٹائٹل" کے ساتھ بغیر کسی دقت کےدیکھی جا سکتی ہے کہ "ڈائیلاگ" ضروری اور مختصر ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کل رات یوٹیوب پر فل موویز سرچ کرتے ہوئے مجھے Lucy مل گئی۔ 1 گھنٹہ 45 منٹ کی وڈیو دیکھی۔ تعریف بہت سنی تھی لیکن دیکھی تو مزہ کرکرا ہو گیا۔ امریکی اداکاروں کو زبردستی برطانوی لہجے میں انگریزی بولنے پر مجبور کرایا گیا ہو جیسے۔ سیریبرل کپیسیٹی کے بارے بات کرتے ہوئے مورگن فری مین تو باقاعدہ ایک جگہ اٹک رہا تھا۔ ایک ہی بات کو کوئی بار دہرایا جانا، جبکہ لیکچر دیا اس بندے کی طرف جا رہا تھا جو اس موضوع پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ علم رکھتا تھا۔ اس وقت مزے کی صورتحال بنتی ہے جب لوسی کا تعارف مورگن فری مین دوسرے ڈاکٹروں اور پروفیسروں سے کرانے لگتا ہے۔ سی پی ایچ فور ایک نئی جدت تھی۔ جس طرح کھلے عام فرانس میں بھی منشیات فروش ہتھیار بند ہو کر پولیس وغیرہ پر حملے کر رہے تھے، بہت حیران کن لگا۔ حیرت ہے کہ 40 ملین کی فلم نے 412 ملین سے زیادہ کمائے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم فرانسیسی میڈ ہے۔ سکارلٹ جانسن کی اداکاری ہرگز ورلڈ کلاس نہیں لگی، جو کہ اس کی تعریف کے سامنے عجیب لگی
میں تو دوچار تنقیدی مقالوں سے ہی بھر گیا تھا۔۔۔ دیکھنے کی ابھی تک ہمت نہیں کی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کروم کاسٹ ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہے جو ٹی وی کی ایچ ڈی ایم آئی پورٹ پر لگتی ہے۔ اس کو اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا وائی فائی پر کمپیوٹر کی مدد سے آپ وائی فائی سے جوڑ سکتے ہیں۔ پھر اس کے بعد نیٹ فلیکس، یو ٹیوب، گوگل پلے وغیرہ کو آپ جب فون، ٹیبلٹ یا پی سی پر چلاتے ہیں تو اسے ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نیٹ فلیکس گوگل کی سروس ہے جس پر آپ آن لائن فلمیں اور شاید ڈرامے بھی دیکھ سکتے ہیں، ایک مخصوص رقم ماہانہ ادا کر کے :)
 
قیصرانی

لائبریرین

حاتم راجپوت

لائبریرین
ڈیکسٹر کا آخری سیزن بھی دیکھ ہی لیا ۔ ۔ کچھ کچھ بونگا بھی لگا لیکن آخری قسط اداس کر گئی۔ ڈیبرا کے مرنے کا بہت دکھ ہوا۔ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
پچھلے ایک ہفتے کے دوران جو فلمیں دیکھی ہیں، ان کے نام یہ رہے:

لوسی
ٹرمینیٹر ٹو، تھری اور فور (ان کے آفیشل نام تو فرق ہیں، لیکن میں اسی نام سے جانتا ہوں)
وائٹ چکس
ٹرانسفارمرز (اس کا فائدہ یہ ہوا کہ سٹیون سپیل برگ کا سحر اب ختم ہو گیا ہے)
سکیئری مووی تھری
ہوسٹل (ہارر مووی کہلاتی ہے لیکن میرے خیال میں محض خون اور تشدد کو ہی ہارر کہنا غلط ہے، کچھ سپر نیچرل بھی ہوتا :p)
ٹرانسپورٹر تھری
سکائی فال
بلیڈ، پہلا حصہ
ریمبو
ویلکم ٹو دی جنگل
پیسیفک رم
مین ان بلیک ٹو
ریک اِٹ رالف
شوٹر
تھرٹی ڈیز نائٹ
 
Top