آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

یاز

محفلین
یار پتا نہیں عام عوام کو ٹرمپ سے کیا بیر ہے حالانکہ کہ وہ ایک سفید فام پریشان امریکی کے دل کی آواز ہے۔ اسی لئے اسکے چاہنے والوں کو دن دھیاڑے سیاہ فاموں سے پٹائی کا سامنا ہے۔
ارے بھائی! ہم نے اچھا یا برا تو کہا ہی نہیں۔ ہم نے تو بس ایک مماثلت کا ذکر کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس کیریکٹر کے مکالمہ جات یا ٹرمپ کے نکات سے ہم بھی متفق ہی ہوں۔
 
arifkarim

معطل
ارے بھائی! ہم نے اچھا یا برا تو کہا ہی نہیں۔ ہم نے تو بس ایک مماثلت کا ذکر کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس کیریکٹر کے مکالمہ جات یا ٹرمپ کے نکات سے ہم بھی متفق ہی ہوں۔
شکریہ وضاحت کا۔ سفید فام امریکی ۶۰ کی دہائی کے لبرل امیگریشن ریفارم کے باوجود آج بھی اکثریت میں ہیں اور شاید یہ انکے لئے آخری موقع تھا جب انہوں نے یک زبان ہوکر ٹرمپ کو جیت سے ہمکنار کیا۔ آئندہ الیکشنز میں انکا عددی تناسب مزید کم ہوجاتا کیونکہ اوباما اور کلنٹن کی پالیسیز مزید اینٹی وائٹ تارکین وطنوں کے حق میں ہیں۔
امریکی میڈیا آج جتنا اس لبرل لیفٹسٹ وبا میں ڈوبا ہوا ہے، مشکل ہے ان سے ٹرمپ کی غیر یقینی جیت کبھی ہضم ہو۔ مجھے تو لگتا ہے ٹرمپ پر فلم تو کیا کوئی دستاویزی فلم بھی نہیں بننی کہ اسکی نمائش کے باہر لیفٹسٹ لبرلز نے دھرنے شروع کر دینے ہیں۔
 
معلوماتی
 
فہیم

لائبریرین
جینگو اَن چینڈ یعنی Django Unchained
بھی دیکھ لی۔ بلاشبہ یہ بھی ایک شاندار فلم ہے۔ اس فلم سے متعارف کرانے کے لئے ہم فہیم بھائی کے مشکور و ممنون ہیں۔
django-unchained.jpg
واقعی بہت شاندار مووی ہے۔ میں نے جب دیکھی مزہ آیا۔
یہ فلم بیسٹ مووی آسکر کے لیے نامزد ہوئی تھی۔
لیکن وہ آسکر اٹھا کر دے دیا گیا "آرگو" کو جو کہیں سے بھی اس سے اچھی مووی نہیں تھی۔

یہ مووی آسکر کے لیے اس لیے بھی زیادہ حقدار تھی کہ اس میں امریکہ کی ہسٹری دکھائی گئی ہے کہ کالے لوگوں کے ساتھ غلامی کے دور میں کیا کیا معاملات تھے۔
 
arifkarim

معطل
inferno-2016-poster-3.jpg

ڈبا فلم۔ کتاب اور فلم کی کہانی میں کوئی مطابقت نہیں۔ ناقص ایکٹنگ، ڈائیریکشن، میوزک اور کہانی۔ دا ونچی کوڈ اور اینجل اینڈ ڈیمنز کے شائقین پرہیز کریں۔
 
arifkarim

معطل
large_e1mjopzAS2KNsvpbpahQ1a6SkSn.jpg

مزاحیہ ایکشن فلک۔ لیکن ٹارگٹ آڈینس ٹین ایجرز ہیں۔ اسے ڈی سی کامک کی طرف سے اپنی فلم یونیورس کی پیروڈی سمجھ کر دیکھیں۔
 
arifkarim

معطل
ben-hur-2016.jpg

ایک یہودی شہزادے کی کہانی جو اپنے لے پالک رومی بھائی کیخلاف بغاوت کرنے پر قیدی بنا لیا جاتا ہے۔ پھر ایک روز جنگ کے دوران بحری جہاز ڈوبنے پر آزاد ہوکر اس سے انتقام لینے کی نیت سے واپس یروشلم جاتا ہے۔ مگر وہاں حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم سے متاثر ہو کر اپنے سوتیلے بھائی کے گناہ بخش دیتا ہے۔ اور یوں یہ خاندان دوبارہ ویسے ہی آباد ہوجاتا ہے جیسا کہ انکے بچپن میں تھا۔
 
arifkarim

معطل
exodus-poster2.jpg

حضرت موسی اور فرعون کے مابین ہونے والے واقعات، سانحات اور معجزات پر مبنی ایک بہترین ایکشن فلک۔ کہانی اور کیریکٹرز میں بہتری لائی جا سکتی تھی۔ ویژل ایفیکٹس اے ون ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ben-hur-2016.jpg

ایک یہودی شہزادے کی کہانی جو اپنے لے پالک رومی بھائی کیخلاف بغاوت کرنے پر قیدی بنا لیا جاتا ہے۔ پھر ایک روز جنگ کے دوران بحری جہاز ڈوبنے پر آزاد ہوکر اس سے انتقام لینے کی نیت سے واپس یروشلم جاتا ہے۔ مگر وہاں حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم سے متاثر ہو کر اپنے سوتیلے بھائی کے گناہ بخش دیتا ہے۔ اور یوں یہ خاندان دوبارہ ویسے ہی آباد ہوجاتا ہے جیسا کہ انکے بچپن میں تھا۔
1959 والی نہیں دیکھی کیا؟
 
arifkarim

معطل
noah_ver13_xlg.jpg

طوفان نوح پر مبنی ویژل ایفیکٹس کا چربہ۔ جیسے طوفان نوح مذہبی فکشن ہے، اسپر تو اچھی خاصی زبردست فلم بن سکتی تھی۔ مگر شاید فلم بنانے والوں کو آجکل آرٹ سے زیادہ بارٹ سے دلچسپی ہے۔ اسلئے جلدی جلدی پیسا کمانے کے چکر میں اس قسم کی محضکہ خیز فلمیں ریلیز کر رہے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
چند دن قبل "شٹر آئی لینڈ" بھی دیکھ لی۔ یقیناَ یہ ایک شاندار فلم ہے۔

poster.medium.jpg
دماغ گھومانے والی مووی ہے۔
اس پر شرط لگائی جاسکتی ہے کہ بھلے کتنا ہی مووی ماسٹر مائنڈ بندہ کیوں نہ ہو
وہ اس فلم کو شروع سے آخر تک الٹا ہی سمجھے گا :)
 
یاز

محفلین
دماغ گھومانے والی مووی ہے۔
اس پر شرط لگائی جاسکتی ہے کہ بھلے کتنا ہی مووی ماسٹر مائنڈ بندہ کیوں نہ ہو
وہ اس فلم کو شروع سے آخر تک الٹا ہی سمجھے گا :)
جی بالکل۔
اس کا اختتام دیکھ کر کچھ کچھ Memento کی یاد تازہ ہو گئی۔
 
Top