شہزاد وحید
محفلین
Fantastic Beasts and Where to Find Them دیکھی۔ کافی عرصہ سے ڈاؤنلوڈ ہوئی پڑی تھی اور کوئی معمولی فلم سمجھ کر اسے دیکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی مگر کل باری آنے پر اسے دیکھنا شروع کیا تو سب سے پہلے اسے معمولی سمجھنے پہ پشیمانی ہوئی۔ مزید کھنگالا تو پتہ چلا کہ شہرہ آفاق جے کے رالنگ اس کی تخلیق کار ہیں اور ہیری پوٹر ہی کر طرح کئی سالوں پر محیط یہ ایک لمبی داستان ہوگی۔ مجھے بہت پسند آئی ۔ فلم میں ہیری پوٹر ہی کی طرح جادوئی دنیا کے کرشمے اور دلچسپیاں ہیں مگر فرق یہ کہ اس دفعہ دیس بدیس ہے یعنی انگلینڈ کی بجائے امریکی کمیونیٹی ہے۔