آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

شہزاد وحید

محفلین
Dungeons & Dragons: Honour Among Thieves دیکھی۔ سٹوری لائن تو وہی روایتی رہی جو ایسی فلموں کی ہوتی ہے لیکن اصل کمال اس فلم کے ڈائیلاگ لکھنے والے صاحب نے کیا۔ بے حد مزاخیہ اور موقع کی مناسبت سے لکھے گئے۔ ہنس ہنس کر ساری فلم دیکھی۔ ایک سچویشن بیان کرتا ہوں کہ ہیرو اور اس کا گروہ ایک خطرناک مشن پر ایک خطرناک راستہ پار کر کے ایک گہری غار میں منزل کے کچھ قریب ہوتے ہیں تو چند بہت بد صورت اور بدنما جانور جن کی شکل انسانی دماغ سے بہت ملتی ہیں سے ان کا ٹاکرہ ہو جاتا ہے۔ گروہ میں سے ایک شخص بیان کرتا ہے کہ ان سے بچنا بہت مشکل ہے اور یہ سب سے پہلے اس پر حملہ کرتے ہیں جو سب سے سمجھدار ہو۔ یہ عقل کے دشمن ہیں۔ سب سہم کرکھڑے ہو جاتے ہیں اور سب کی گھگی بند جاتی ہے اور اس انتظار میں کہ ابھی یہ قریب سے گزرتے حملہ کر دے گے سب کی جان حلق میں آجاتی ہے۔ لیکن ہوتا یوں یہ کہ یہ جانور خراماں خراماں چلتے کچھ بھی کہے بنا سب کے پاس سے گزر جاتے ہیں اور پھر تھوڑی دیر بعد ایک گروہ کا ایک رکن بولتا ہے کہ یار ہم سے کوئی سمجھدار نہیں۔ :D

Theatrical_poster_for_Dungeons_and_Dragons%2C_Honor_Among_Thieves.jpg
 

وجی

لائبریرین
The Blacklist
دی بلیک لسٹ آخر اپنے اختتام کو پہنچی۔
دو سیزن پہلے ایک اہم کیریکٹر کو مارنے کے بعد کچھ پھیکا پڑھ گیا تھا۔
مگر سیزن کا اختتام تو کچھ مزید پھیکا پھیکا لگا۔

ایک بڑی مسٹری جو اس سیریز کو دیکھنے پر مجبور کر رہی تھی وہ کہ مین کیریکٹر کی اصلیت کیا ہے اور اسکا دوسرے کیریکٹر کے ساتھ کیا نسبت تھی اس کو مسٹری ہی رہنے دیا گیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اوپنہائمر فلم دیکھی۔ اچھی لگی
ایک بم تھا وہ پھٹ گیا۔۔۔
تفنن برطرف۔۔۔ بڑا شہرہ ہو رہا ہے اس فلم کا۔۔۔ کرسٹوفر نولان بھی ایک وجہ ہے اس فلم میں دلچسپی کی۔ تاہم ابھی تک دیکھی نہیں۔ مجھے یہ نازی نازی مائنڈ سیٹ بہت بور لگنے لگا ہے اب۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جوجٹسو کائزن کا دوسرا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ ساتھ میں بلیچ کور کا حصہ دوئم بھی جولائی میں شروع ہوا تھا۔ جمعے اور ہفتے کو ان کی قسط دکھائی جاتی ہے۔۔۔۔ وقت گزاری کے لیے بیچ میں دو ڈاکومینٹریز دیکھیں۔۔۔ ایک کا نام بچر آف دہلی۔۔۔ یعنی دلی کا قصائی اور دوسری کا نام جیفری ڈیمر ہے۔ دونوں سیریل کلرز کے اوپر ہیں۔
 

زیک

مسافر
ایک بم تھا وہ پھٹ گیا۔۔۔
تفنن برطرف۔۔۔ بڑا شہرہ ہو رہا ہے اس فلم کا۔۔۔ کرسٹوفر نولان بھی ایک وجہ ہے اس فلم میں دلچسپی کی۔ تاہم ابھی تک دیکھی نہیں۔ مجھے یہ نازی نازی مائنڈ سیٹ بہت بور لگنے لگا ہے اب۔
اگر آپ کو یہ پسند نہیں تو باربی دیکھ لیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ابھی ایک ایرانی فلم لیلا کے بھائی دیکھی۔ بے حد طویل لیکن بے حد شاندار فلم۔ایک سیکنڈ کے لیے بھی فلم نے خود سے الگ نہیں ہونے دیا۔ لڑکپن کے دور میں سیما غزل کا ایک ناول پڑھا تھاجس کا نام چاند کے قیدی تھا۔ ناول کے احتتام پر بے حد افسوس ہوا کیوں کہ میں تو اس دنیا میں جا چکا تھا جہاں اس ناول کے کردار بستے تھے۔ اس فلم کے کردار بھی بہت دلچسپ ہیں۔ فلم کا وہ سین جہاں دو بہن بھائی سرکاری ہسپتا ل کی کرسیوں پربیٹھ کر اپنی کسم پرسی پر بحث کرتےہیں، فلم کی جان ہے۔

Leila%27s_Brothers.jpeg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چند دن پہلے ایک مانگا کی لائیو ایکشن ورژن دیکھی


نیرنگ خیال کیا آپ نے یہ مانگا دیکھ رکھا ہے؟
تین سیزن دیکھے ہوئے ہیں۔ چوتھا ابھی تک پڑا ہے۔۔۔۔ اس کی مووی بھی اینمے میں دستیاب ہے۔
 
Top