آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افلاطون

محفلین
یار کوئی چھوٹی موٹی سیریز بتاؤ۔اسکے چھٹے سیزن کی دو تین اقساط دیکھیں اور تو کچھ سمجھ نہیں آئی بس اتنا پتہ چلا کہ آخر میں یہ ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے:)

درمیان میں سے کودیں گے تو ایسا ہی ہو گا۔ پچھلے سیزنز کی جھلکیاں دیکھ لیں تو سمجھ آ جاوے گی۔ یوٹیوب پر مل جائیں گی۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Men in Black 3 دیکھی۔ اچھی فنی فلم ہے، لیکن اس فلم کا جو ولن ہے "بورس دا اینمل" اسے بار بار دیکھ کر آپ کا دل خراب ہو سکتا ہے :p۔ ٹائم ٹریول والا فارمولا اس فلم میں بھی موجود ہے، ایجنٹ جے ٹائم ٹریول کر کے ماضی میں جاتا ہے تا کہ وہ ایجنٹ کے کی جان بچا سکے اور کچھ راز جان سکے۔ فلم کی کہانی میں کچھ بڑے ہول موجود ہیں لیکن پھر بھی یہ ایک فن فلم ہے اور ایک بار پھر کہتا چلوں کہ بورس دا اینمل کو دیکھ کر دل خراب ہو جاتا ہے، کیونکہ ایک مکڑی کبھی اس کے ہاتھ میں جاتی ہے کبھی نکلتی ہے اور اس کی آنکھیں بھی مکڑی کی ٹانگوں کی طرح کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔

Men_In_Black_3.jpg
 
Enemy at the Gates دیکھی۔یہ ورلڈ وار 2 کی ایک داستان ہے۔کہانی کا مرکز ایک روسی نشانہ باز Vasily Zaytsev ہے۔جو کہ جرمن کی سر درد بنا ہوتا ہے اور اسے مارنے کیلیے ایک بہترین نشانہ باز جنرل کو بھیجا جاتا ہے۔اب دونوں ایک دوسرے کو چھپ چھپ کر مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور بالآخر Vasily کامیاب ہوجاتا ہے۔فلم کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔اور مجھے یہ فلم بہت زیادہ پسند آئی۔9/10
936full-enemy-at-the-gates-poster.jpg
 
ملائکہ

محفلین
once-upon-a-time-abc-tv-show.jpg

once upon a time on star world یہ سیریز ہے جس میں فینٹیسی اور اصل زندگی کا ملاپ ہے۔ سنو وائٹ کی سٹوری ہے جسکہ کردار اصل زندگی میں آجاتے ہیں اور ایک جادو کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں اور اپنی اصلیت بھول جاتے ہیں۔ تھوڑی سی enchanted سی inspire لگتی ہے مگر مجھے تو بہت اچھی لگی میں یہ دیکھ رہی ہوں:)
 
بہت عرصہ پہلے جب میں نے یہ فلم دیکھی تو میرا دل کیا تھا کہ اسے 10 میں سے 11 نمبر دوں۔ آپ نے 9 دے کر زیادتی ہے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
once-upon-a-time-abc-tv-show.jpg

once upon a time on star world یہ سیریز ہے جس میں فینٹیسی اور اصل زندگی کا ملاپ ہے۔ سنو وائٹ کی سٹوری ہے جسکہ کردار اصل زندگی میں آجاتے ہیں اور ایک جادو کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں اور اپنی اصلیت بھول جاتے ہیں۔ تھوڑی سی enchanted سی inspire لگتی ہے مگر مجھے تو بہت اچھی لگی میں یہ دیکھ رہی ہوں:)

ریٹنگز تو بہت اچھی ہیں اس کی۔
 
WrestleMania XXVII دیکھا۔ سب سے مزیدار میچ HHH اور Undertaker کا تھا۔ انڈرٹیکر نے ریسلر مانیا مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا حالانکہ اس بار جتنی اسے مار پڑی تھی کوئی عام ریسلر ہوتا تو شروع میں ہی چِت ہو جاتا۔ دوسرے نمبر پر Randy Orton اور CM PUNK کا میچ تھا جسے رینڈی آرٹن نے بڑی خوبصورتی سے جیتا۔
Wrestle Mania 27 دیکھی مزہ آگیا 2 جی بی کی صرف Undertaker اور HHH کا میچ دیکھنے کے لیئے ڈاونلوڈ کی

کیا آپ اس کو حقیقت مانتے ہیں؟
 
وجی

لائبریرین
کیا آپ اس کو حقیقت مانتے ہیں؟
کون سی فلم ہے جس کو آپ حقیقت مانتے ہیں لیکن پھر بھی تعریف کرتے نہیں تھکتے
تو اسی طرح یہ بھی Entertainment کی ایک صورت ہے اور اسی لیے اسکو بھی دیکھ کر مزہ آتا ہے
یہ بات یاد رکھیئے کہ ان لڑائیوں میں کئی وار اصلی بھی ہوتے ہیں۔
 
لگتا ہے آپ تھوڑا سا غصہ کر گئے۔میں تو ویسے ہی پوچھا تھا کہ کیا یہ حقیقت ہوتی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
Men in Black 3 دیکھی۔ اچھی فنی فلم ہے، لیکن اس فلم کا جو ولن ہے "بورس دا اینمل" اسے بار بار دیکھ کر آپ کا دل خراب ہو سکتا ہے :p۔ ٹائم ٹریول والا فارمولا اس فلم میں بھی موجود ہے، ایجنٹ جے ٹائم ٹریول کر کے ماضی میں جاتا ہے تا کہ وہ ایجنٹ کے کی جان بچا سکے اور کچھ راز جان سکے۔ فلم کی کہانی میں کچھ بڑے ہول موجود ہیں لیکن پھر بھی یہ ایک فن فلم ہے اور ایک بار پھر کہتا چلوں کہ بورس دا اینمل کو دیکھ کر دل خراب ہو جاتا ہے، کیونکہ ایک مکڑی کبھی اس کے ہاتھ میں جاتی ہے کبھی نکلتی ہے اور اس کی آنکھیں بھی مکڑی کی ٹانگوں کی طرح کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔

Men_In_Black_3.jpg
بالکل درست کہا شہزاد وحید بھائی۔میں یہ فلم دیکھتے ہوئے چائے پینے لگ گیا۔اور کئی دفعہ باہر آتے آتے بچی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top