ابھی تو یہ امتحان شروع ہوا ہے اور بقول عمران خان کہ ایک لمبی جدوجہد کی تیاریاں ہیں۔
یہ دیکھیے کہ مقابلہ فوج سے ہے۔ جب بھی عوام اور فوج امنے سامنے ہوئے تو نقصان ملک کو ہوتا ہے۔ حالات نازک ہیں اور ملکی سلامتی کو خطرہ ہے ۔ بہتر ہے کہ یہ نازک موقع مذاکرات سے ہی حل ہوجائے۔ بے نظیر ایک اچھا رول پلے کرسکتیں ہیں۔ اور انشاللہ کررہی ہیں۔
معطون ارمی جرنیل اور اسٹیبلشمنٹ کو کرنا چاہیے نا کہ سیاسی جماعتوں کو جو کہ خود نشانہ ہیں۔
معذرت کے ساتھ ہمت علی آپ بھی ابھی تک آنکھیں کھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
بے نظیر اچھا نہیں ایک مکروہ رول ادا کر رہی ہے اور مشرف کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے جو پلان اور ڈیل کرکے آتی ہے ملک ، دھماکے کروا کر مشرف کے ہاتھ مضبوط کرتی ہے اور پھر اسی ڈیل کے تحت باہر جاتی ہے تاکہ مشرف ایمرجنسی لگا سکے اور پھر زبانی کلامی مشرف کو برا بھلا کہتی ہے تاکہ عوام کو مزید بیوقوف بنا سکے جس کی ویسے ضرورت نہیں پیپلز پارٹی والے ماشاءللہ پہلے ہی بیوقوفی میں خود کفیل ہیں اور اسی طرح بیوقوف بنتے رہیں گے جب تک بی بی چاہے گی۔
یہ سیاسی جماعتیں ہی ہیں جو مشرف کو ایمرجنسی لگانے اور ہر طرح کے اقدامات کرنے کے لیے کہتی ہیں اور پھر اسے ملک کے بہترین مفادات میں بھی پیش کرتی ہیں۔
یہ سیاسی جماعتیں ہی مشرف سے ڈیل کرکے اسے اقتدار بخش رہی ہیں اور اب بھی ان کی پرفارمنس صفر سے بھی نیچے ہے خصوصا بینظیر تو انتہائی مکروہ کھیل کھیل رہی ہے اور اتنی زیادہ عوامی طاقت ہونے کے باوجود صرف امریکہ اور اپنے اقتدار کے لیے فکر مند ہے اور کچھ بھی نہیں کر رہی ۔
مشرف نے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مجلس عمل کے کارکنان کو گرفتار نہ کیا جائے ، اب بھی آپ کی آنکھیں نہیں کھل رہیں تو جانے کب کھلیں گی۔
مشرف اور اس کو ذرا سا موقع بھی دینے والا ملک سے وفادار نہیں بلکہ دشمن ہے یہ چیز اب سمجھ لینی چاہیے ، اس میں وہ تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں جو کسی نہ کسی طرح مشرف کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
ان سب کو شرم آنی چاہیے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بھی ۔