آخری مکا

ساجد

محفلین
اخباروں‌کا کوئی اعتبار نہیں خاص طور پر اس دور کے۔
بہرحال اپ رہتے کہاں‌ہیں۔ اگر آخبار پڑھنے کی شرط نہ ہو تو اپ کی پیشکش اچھی ہے۔ پچھلے دنوں اسلام اباد کچھ دنوں‌کے لیے انا ہوا تھا اور بہت اچھا لگا وہاں کیونکہ ایک بہت ہی اچھے دوست کا ساتھ بھی رہا۔ ساجداقبال صاحب سے موبائل نمبر بھی لیاتھا مگر مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ انشاللہ انئندہ۔
بھائی جی ،
میں بھی اسی دور کا ہوں۔ تب تو میرا بھی اعتبار نہ ہوا ناں!!!:)
حضور ، فی الحال تو مدینہ منورہ میں قیام رکھتا ہوں لیکن اگلے ماہ پاکستان چلا جاؤں گا۔ آپ جب چاہیں تشریف لے آئیں۔ پاکستان میں میرا قیام لاہور میں ہوتا ہے لیکن میرا آبائی شہر کمالیہ ہے جو میرا جگر ہے اس لئیے اس جگر اور اپنے بچپن سے ملنے مہینہ میں ایک دو بار ضرور جاتا ہوں۔
 
کمال ہے ۔ اپ کمالیہ کے ہیں۔ یہ کمالیہ لاہور کے زیادہ قریب ہے یا اسلام اباد کے۔
مدینہ منورہ شریف میں‌رہتے ہیں‌تو ہمارے لیے تو ویسے بھی معتبر ہیں۔ سلام اور سلام اس شہر کے ہر باسی کو جو میرے آقا (ص) کا شہر ہے۔
 
بندہ پرور ،
لاہور سے کمالیہ کا فاصلہ ، کبھی 240 کلومیٹر ہوا کرتا تھا لیکن پھر فاصلے کم ہونا شروع ہوئے اور قربتیں اس حد تک بڑھیں کہ اب یہ فاصلہ تقریبا 195 کلو میٹر رہ گیا ہے اور اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ یہ قربتوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب نئے بائی پاس اور سڑکیں وجود میں آئیں۔
اسلام آباد تقریبا 470 کلو میٹر کی مسافت پہ ہے ۔ شنید ہے کہ اس کا فاصلہ بھی کچھ کم ہوا ہے لیکن جا کر ہی بتا سکوں گا کہ کتنا کم ہوا ہے۔
نبی پاک علیہ صلوۃ والسلام سے آپ کی عقیدت و محبت بھرے جذبات کا ہم سب دل سے احترام کرتے ہیں۔
 
یہ زیادہ تر الزامات ہیں‌جو فوج نے ضیا الحق کے دور میں‌ گھڑے۔
فوج پاکستانی سیاست اور پاکستان کا ستیاناس کرنے کی واحد ذمہ دار ہے۔
ایے ملکر فوج کو اس کے مقام تک محدود کریں اور عوامی حکمرانی کی راہ ہموار کریں۔
کسی پوسٹ‌میں‌پڑھا تھا کہ کوئی صاحب مارشل لا (موجودہ )کو عورت کی حکمرانی سے بہتر سمجھتے ہیں۔ ان سے عرض کے کہ ہر شخص عورت کی حکمرانی میں ہی انکھ کھولتا ہے اور وہ ہی اس کی پہلی استاد ہوتی ہے۔

ہمت علی آپ نے آنکھیں کیا گوند لگا کر بند کی ہوئی ہیں یا اب کبھی بھی سچ نہ دیکھنے کی قسم کھا لی ہے۔

میں نہ مانوں میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے اور صرف فوج ہی زمہ دار ہے کا مسلسل ریکارڈ بجا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی سیاہ کاریاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سوائے اندھے گونگے اور بہرے جیالوں کے جو نہ عقل رکھتے ہیں نہ حواس اور اندھے معتقدوں کی طرح پیپلز پارٹی کا پھٹا ہوا ڈھول ہی بجاتے رہتے ہیں۔

مشرف کی طرح جھوٹے الیکشن اور پھر من پسند حکومت لا نے کی لالی پاپ پیپلز پارٹی کے اندھے بہرے جیالوں کو تو دی جا سکتی ہے پوری قوم کو نہیں۔

پیپلز پارٹی کی مکروہ حرکات کے بعد کوئی اس کی طرف نہیں جائے گا اور اگر آپ کو ان مکروہ اعمال والی پارٹی کے ساتھ ہی ہونا ہے تو ہو جائیں کوئی زہر پینے پر مصر ہو تو کوئی کیا کر سکتا ہے سوائے سمجھانے کے۔
 
ارے !!!!! یہ کیا۔
اپنے کُول کُول محب علوی بھی آج تھوڑے ہاٹ ہیں۔ :)
 
اپ خوامخواہ غصہ ہورہے ہیں‌نہ میں‌ حکومت لے رہا ہوں‌نہ اپ دے رہے ہیں۔ سارے معاملات فوج کے ہاتھ میں‌ہیں۔
اگر اپ کو کل کے جلسے میں‌نہیں‌جانا تو نہ جائیں‌۔ اپنی جان تو نہ جلائیں۔
البتہ یہ تو سب کو نظر ارہا ہے کہ پی پی پی اور فوج اس مرتبہ حکومت بنارہے ہیں۔
 
میں غصہ نہیں ہو رہا بھائی یہ کہہ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے طرز عمل سے آنکھیں بند نہ کریں اور اس کے جلسے میں جا کر یا اس کی حمایت کرکے اس کرپٹ پارٹی کو مضبوط نہ کریں۔

میڈیا کا احتجاج ہے ہفتہ کو اس میں ضرور جاؤں گا ۔

اس کے علاوہ لاہور جا کر کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا سے مل کر احتجاج کا لائحہ عمل بھی بناؤں گا۔
 
1100314792-1.gif

آخری مکا کامیاب
 
Top