آخر اردو پر یہ ظلم کب تک -مولانا عبدالماجد دریابادی

عربی میں جو لفظ فارسی سے یا سریانی سے، عبرانی سے، ہندی سے آئے ہیں؛ ان کے تلفظ اور معنی، دونوں کے تعین کا حق اب اہل عرب کو حاصل ہو گیا ہے، یا وہ الفاظ بہ دستور انھی دوسری زبانوں کے قاعدوں کے اسیر رہے ہیں؟۔۔۔انگریزی میں سیکڑوں ہزاروں لفظ لاطینی سے، یونانی سے، سنسکرت سے، عربی سے آئے ہیں؛ سب لفظوں کے تلفظ و معنی میں تصرف کا پورا حق انگریزوں کو حاصل ہو گیا ہے یا نہیں؟ یہ ظلم آخر اردو پر کب تک جاری رہے گا کہ جس لفظ کو وہ چاہے جتنا اپنا لے؛ لیکن اسے بولتے ہوئے ، وہ پابند دوسری زبانوں کی رہے گی، اور اس کی تذکیر و تانیث میں، اس کے اعراب میں، اس کی جمع بنانے میں، اسے حالت ترکیب میں لانے میں؛ اردو والے بے بسی سے منھ دوسروں کا ہی دیکھتے رہیں گے! ذرا کسی دوسری زبان والے کے سامنے یہ اصول بیان کرکے تو دیکھیے کہ لفظ آپ کا؛ لیکن اس کا املا، اس کا تلفظ، اس کی گرامر؛ سب دوسروں کی!
[ماہنامہ"تحریک" (دہلی)، جولائی 1964
 
بہترین نکتہ بیان فرمایا ہے دریابادی نے ۔

حق مغفرت کرے عبقری ذہن کے مالک تھے جب ہی تو ایسے نکات بیان کرتے تھے ۔ شکریہ جناب
 
arifkarim

معطل
حیرت انگیز! یہ شاید اسلئے کہ اردو آج تک کسی ملک کی قومی زبان نہ بن سکی۔ گو کہ کاغذ پر یہ پاکستان کی واحد قومی زبان ہے، لیکن آج بھی یہاں صرف 8 فیصد لوگ اردو زبان بولتے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Languages_of_Pakistan#National_language:_Urdu

اردو زبان کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوگی؟
 
محمد امین

لائبریرین

کیا ہوگیا عارف۔۔۔۔ وکی پیڈیا سے اقتباس لوگے تو ایسے ہی اسٹیٹس ملیں گے ۔۔۔۔ :D ہندی فلموں میں جو زبان مکالموں اور گانوں میں ہوتی ہے وہ اردو کے زیادہ قریب ہے، اور پاکستان میں جسے کچھ نہ سمجھ آتا ہو، اسے ہندی فلم ضرور سمجھ آتی ہے۔۔۔۔ تو اردو والے بہت ہیں۔۔۔8 فیصد والی بات تو اہلِ زبان کے لیے بھی ٹھیک نہیں۔۔۔ اہلِ زبان بھی بہت ہیں۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
حیرت انگیز! یہ شاید اسلئے کہ اردو آج تک کسی ملک کی قومی زبان نہ بن سکی۔ گو کہ کاغذ پر یہ پاکستان کی واحد قومی زبان ہے، لیکن آج بھی یہاں صرف 8 فیصد لوگ اردو زبان بولتے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Languages_of_Pakistan#National_language:_Urdu

اردو زبان کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوگی؟

اور عارف میاں آپ نے وکی پیڈیا سے بھی درست بات اخذ نہیں کی۔۔۔۔ :(

Although only about 8% of Pakistanis speak it as their first language, it is spoken and understood as a second language by almost all Pakistanis
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا ہوگیا عارف۔۔۔ ۔ وکی پیڈیا سے اقتباس لوگے تو ایسے ہی اسٹیٹس ملیں گے ۔۔۔ ۔ :D ہندی فلموں میں جو زبان مکالموں اور گانوں میں ہوتی ہے وہ اردو کے زیادہ قریب ہے، اور پاکستان میں جسے کچھ نہ سمجھ آتا ہو، اسے ہندی فلم ضرور سمجھ آتی ہے۔۔۔ ۔ تو اردو والے بہت ہیں۔۔۔ 8 فیصد والی بات تو اہلِ زبان کے لیے بھی ٹھیک نہیں۔۔۔ اہلِ زبان بھی بہت ہیں۔۔۔
آٹھ فیصد افراد کی عین ممکن ہے کہ مادری زبان ہو، لیکن بولنے والے کم نہیں :)
 
arifkarim

معطل
اور عارف میاں آپ نے وکی پیڈیا سے بھی درست بات اخذ نہیں کی۔۔۔ ۔ :(

Although only about 8% of Pakistanis speak it as their first language, it is spoken and understood as a second language by almost all Pakistanis

حضرت! انگریزی بھی تو بین الاقوامی زبان ہونے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں دوسری بڑی زبان تصور کی جاتی ہے، اسکولوں کالجوں میں پڑھائی بھی جاتی ہے لیکن کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کر لیا جائے کہ چونکہ پیشر لوگ انگریزی سمجھ سکتے ہیں اسلئے یہ انکے روز مرہ زندگی کا حصہ ہے؟ قومی زبان وہی ہوتی ہے جو گھر، باہر، معاشرے میں ہر جگہ عام استعمال ہوتی ہو۔ یاد رہے کہ بنگالیوں کی پاکستان سے علیحدگی کی تحریک میں یہی حکومت پاکستان کی زبردستی اردو زبان ہر جگہ نافذ کرنے کی پالیسی شامل تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Bengali_Language_Movement

آج بھی پاکستان کی پیشر آبادی پنجابی ہی بولتی ہے۔ اردو محض میڈیا، ٹی وی، تعلیمی اورحکومتی مراکز تک محدود ہے (کراچی اور اسلام آباد کے علاوہ)۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Languages_of_Pakistan#Punjabi
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا! یا یوں کہیے کہ سمجھنے والے کم نہیں ہیں۔ ہم پاکستانی پچھلے 60 سالوں سے ہندی "سمجھ" سکتے ہیں لیکن یہاں ہندی بولنے والے کتنے ہیں؟ :)
اگر آپ اپنا مفہوم بیان کر سکتے ہوں اور دوسرے کی بات سمجھ سکتے ہیں تو اتنا کافی ہوتا ہے۔ ہر زبان تو اب مادری زبان ہونے سے رہی :)
 
arifkarim

معطل
اگر آپ اپنا مفہوم بیان کر سکتے ہوں اور دوسرے کی بات سمجھ سکتے ہیں تو اتنا کافی ہوتا ہے۔ ہر زبان تو اب مادری زبان ہونے سے رہی :)

نہیں یہ ناکافی ہے۔ جبھی تو پاکستان میں آج تک اعلیٰ تعلیم انگریزی میں ہو رہی ہے جبکہ اردو اول دن سے ہماری قومی زبان ہے۔ دوسرا سرکاری سطح پر بھی انگریزی ہی کا رواج ہے۔ تاریخی اعتبار سےاگر دیکھا جائے تو صرف جدید عبرانی ہی وہ زبان ہے جو قریبا معدوم ہونے کے باوجود آج اسرائیلی اکثریت کی مادری زبان ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ سلام کے بعد پوری دنیا کے یہود اپنی آبائی زبان عبرانی کو محض مذہبی امور تک محدود رکھتے تھے جیسے سنسکرت ہندوؤں کی آج بھی مذہبی زبان ہےلیکن ہندی قومی زبان۔ اسی طرح پوری دنیا کے یہود مختلف مقامی زبانیں بولتے تھے اور عبرانی مذہبی روایات تک محدود ہو گئی تھی۔ البتہ صیہونی سیاسی تحریک کیساتھ عبرانی کی حیات نو کا آغاز ہوا اور فلسطین ہجرت کرنے والے تمام یہود کو جدید عبرانی اپنانے پر زور دیا گیا جسکے بعد محض چند دہائیوں میں یہ زبان فلسطینی یہود آبادی کی مادری زبان بن گئی اور بعد ازاں اسرائیل کی سرکاری زبان:
http://en.wikipedia.org/wiki/Revival_of_the_Hebrew_language

کچھ اسی قسم کی پالیسی یہاں بھی اپنانی ہوگی تاکہ پاکستانی قوم کی تعلیمی، سرکاری اور معاشرتی مشکلات حل ہو سکیں جو کہ یک زبان کے رواج سے ہی حل ہو سکتی ہیں۔ جیسی آجکل صورت حال ہے وہاں بقول عمران خان اگر کسی انگریزی کالج سے تعلیم یافتہ دیہات کا رخ کرے وہ سمجھے گا کہ کسی اور ملک میں آ گیا ہے :)
 
Top