آخر تم صیہونیوں کی کون کونسی سازش کو جھٹلاؤ گے؟

arifkarim

معطل
ناظرین محفل کو پر مسرت اطلاع یہ دینی ہے کہ مشہور ترین مگر خفیہ اور ہمیشہ جھٹلائے جانے والے The Protocols of the Elders of Zion (صیہونی و یہودی پروٹوکولز) کا اردو ترجمہ اب ایک ای بک کی شکل میں دستیاب ہے:
http://docs.google.com/fileview?id=...mOS00N2JhLTliYjItZThmM2MxZTI4OTYx&hl=en&pli=1
اس کتاب کے مطالعہ کے بعد آپکو دنیا میں موجود پیشتر مسائل:
غربت، بے روزگاری، نفسا نفسی، مادہ پرستی، بے اسکونی، جنگ و دجل ، مقروض عوام، جرائم اور فحاشی جیسے تمام مسائل کی موجودگی کی اصل وجہ معلوم ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ کتاب آپ انکو ’’اسلامی حل‘‘ نہیں بلکہ صرف وجوہات بیان کرتی ہے۔ :)
یہ صیہونی پروٹوکولز متعدد اعلیٰ پایہ کے تاریخ دان جھٹلا چکے ہیں کہ ہماری تاریخ کا حصہ نہیں ہیں۔ جبکہ موجودہ حالات سو فیصد انکی موجودگی کا اقرار کرتے ہیں، جو کہ آج سے ۱۰۰ سال قبل لکھے گئے:
http://en.wikipedia.org/wiki/The_Protocols_of_the_Elders_of_Zion
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اس قسم کی کتابیں عموما تھوڑے سے حقائق کو مبالغہ آرائی سے پیش کرتی ہیں۔
حالانکہ ضروری نہیں کہ تمام خرابیاں ایک ہی برے کی طرف سے ہوں،حالات کی کچھ خرابیوں کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں، کچھ ہمارے اپنے بھی اس کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جبکہ بہت سی خرابیا ں ہمارے اپنے عملوں کےفطری ردعمل کی وجہ سےواقع ہوتی ہیں۔
میرا مقصد صیہونی و یہودی سازشوں کا انکار نہیں۔انکا بھی بہت کچھ ہاتھ ہوتا ہے۔ لیکن فلموں کے ہیروز کی طرح ہم لوگ تمام خوبیوں کا اور وہ لوگ تمام خرابیوں کے ذمہ دار نہیں ٹھہرائے جاسکتے۔
 

اسد

محفلین
جن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے وہ سو سال سے بھی پہلے زارِ روس کے زمانے میں موجود تھے اور روسیوں نے، مسلمانوں کی طرح، اپنے گناہ کسی دوسرے کے سر منڈھنے کے لئے یہ کتاب تیار کی۔ آسان ترین شکار یہودی تھے، لہٰذا انہیں تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ہم بھی یہی کرتے ہیں۔

کتاب چھاپ لینے یا پڑھ لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، اگر ایسا ممکن ہوتا تو روس میں انقلاب نہ آتا اور آج بھی زار برسرِ اقتدار ہوتے۔
 

arifkarim

معطل
ایک جھوٹی کتاب کا اردو ترجمہ ہونے پر کیسی مسرت؟؟
جھوٹی کتاب تو 9/11 Commission Report بھی ہے۔ لیکن رہتی دنیا تک 9/11 واقعہ کے تاریخی دستاویز کے طور پر آئندہ نسلوں کو پڑھائی جائے گی۔ یوں ہمارے انتقال کے بعد شاید ہی کوئی زندہ بچے جو یہ کہہ سکے کہ اس واقعہ کی ’متبادل‘ وجوہات بھی موجود تھیں۔
جن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے وہ سو سال سے بھی پہلے زارِ روس کے زمانے میں موجود تھے اور روسیوں نے، مسلمانوں کی طرح، اپنے گناہ کسی دوسرے کے سر منڈھنے کے لئے یہ کتاب تیار کی۔ آسان ترین شکار یہودی تھے، لہٰذا انہیں تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ہم بھی یہی کرتے ہیں۔

کتاب چھاپ لینے یا پڑھ لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، اگر ایسا ممکن ہوتا تو روس میں انقلاب نہ آتا اور آج بھی زار برسرِ اقتدار ہوتے۔
روس میں انقلاب اگر انکے لئے بہتری لاتا تو میں سمجھ جاتا کہ وہ لوگوں کی طرف سے تھا۔ چونکہ انقلاب کے بعد روس کی حالت بد سے بدترین ہو گئی۔ یوں میرے نزدیک یہ ایک سازش ہی رہے گی۔ باقی کوئی بھی دلیل کسی پر ٹھونسی نہیں جا سکتی۔ جسنے یہ کتاب پڑھ کر یقین کرنا ہے، وہ ضرور کرے گا۔ بےشک ’مین اسٹریم‘ جو مرضی لکھتا رہے۔
نیز یہ انقلاب فرانس کے چارٹر کے سب سے اوپر الیومیناتی کا نشان کیا کر رہا ہے؟
Declaration_of_Human_Rights.jpg
 

عاصم مٹھو

محفلین
بہت بہت شکریہ بھائی میرے پاس یہودی پروٹوکول کی کتاب ہے مگر میں بھی کئی دن سے اس کہ نیٹ سے تلاش کر رہا تھا تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں بتایا جا سکے اکثر مسلمان اس سے لاعلم ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بہت بہت شکریہ بھائی میرے پاس یہودی پروٹوکول کی کتاب ہے مگر میں بھی کئی دن سے اس کہ نیٹ سے تلاش کر رہا تھا تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں بتایا جا سکے اکثر مسلمان اس سے لاعلم ہیں۔

مسلمان تو کیا ، دنیا کی “اکثریت“ جو کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وہ انسے نا علم ہے ۔ جمہوریت کی آڑ میں جیسے گھناؤنے جرم و ظلم یہ صیہونی افراد کر چکے ہیں۔ ان سے پردہ فاش کرنا ضروری ہے۔
 

رانا

محفلین
یہودیوں کا انجام انشاءاللہ قریب ہے۔ اس بات کا پتہ قران کریم کی سورہ بنی اسرائیل سے ملتا ہے۔ جس میں اللہ تعالی نے واضع طور پر اس بات کی خبر دی تھی کہ یہودیوں کو بیت المقدس کا قبضہ دوبارہ دیا جائے گا۔ اور اس قرآنی پیشگوئی کو پورا ہوتے تو ہم سب نے دیکھ لیا ہے کہ قریبا 60 برس قبل ایک سازش کے تحت یہودیوں کو دوبارہ بیت المقدس میں جمع کیا گیا۔ اس کے آگے اللہ تعالی نے اسی سورہ میں یہ بیان کیا ہے کہ پھر اگر تم اپنی شرارتوں سے باز نہ آئےتو تمہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ جس طرح اس قرآنی پیشگوئی کا پہلا حصہ نہایت صفائی سے پورا ہوچکا ہے اس طرح یہ بھی ہمارے سامنے ہے کہ وہ اپنی شرارتوں سے باز نہیں آرہے۔ لہذا اس کا دوسرا حصہ کہ اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا اب اس کے پورا ہونے کا انتظار ہے ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ مسلمان اعمال صالح بجا لائیں تاکہ اللہ تعالی کا یہ وعدہ جلد پورا ہوتے ہوئے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
 

عاصم مٹھو

محفلین
مسلمان تو کیا ، دنیا کی “اکثریت“ جو کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وہ انسے نا علم ہے ۔ جمہوریت کی آڑ میں جیسے گھناؤنے جرم و ظلم یہ صیہونی افراد کر چکے ہیں۔ ان سے پردہ فاش کرنا ضروری ہے۔
بالکل بھائی جمہوریت ایک باطل نظامِ حکومت ہے جو کفار نے اسلام کے نظامِ سیاست خلافت کے مقابلے پر بنایا ہوا ہے، ہم کبھی بھی فلاح نہیں حاصل کرسکتے جب تک اس باطل نظام کی جگہ اسلام کا نظام حکومت خلافت قائم نہیں کریں گے۔
اس پر ایک تحریر کا مطالعہ فرمائیں ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے۔
http://www.4shared.com/document/KqHfPTfu/___online.html?
 

dehelvi

محفلین
یہودیوں کی سازشیں اپنی جگہ، لیکن یہ یہودی دنیا والوں پر اپنی مزعوم قدرت اور دنیاوی نظام پر اپنی تصوراتی گرفت کے اظہار کے لئے دنیا کے ہر قوم ومذہب کے عوام کو یہ باور کراتے رہتے ہیں کہ ہمارا درپردہ کتنا اختیار ہے، تمہارے نظاموں پر۔ تاکہ بے دنیا کی اکثریت کے حامل بے سروسامان نا سمجھ لوگ انہی کو کل طاقت کا دیوتا سمجھ کران سے پینگیں بڑھائیں۔
 

غیاث

محفلین
گھر کو سدھار نہیں سکتے باہر کی سازشوں کافکر کھائے جاتاہے۔ پہلے گھر کے دشمنوں کا سراغ لگاؤ۔
 

arifkarim

معطل
گھر کو سدھار نہیں سکتے باہر کی سازشوں کافکر کھائے جاتاہے۔ پہلے گھر کے دشمنوں کا سراغ لگاؤ۔

ان سازشوں میں اندر باہر سب شامل ہیں۔ ایک مشہور پروٹوکول کے مطابق ایسے افراد کو قومی حکمرانی سونپی جائے گی جنکا ماضی کالا ہو، تاکہ وہ اپنے پوشیدہ "راز" افشاں ہونے کے خوف سے رہتی حکومت تک صیہونی ایجنڈے کی غلامی کریں۔ غالبا کلنٹن نے انکے کسی حکم کی منافی کی ہوگی، جسکی بنا پر اسکا اسکینڈل بنوا کر ذلیل و رسوا کیا گیا۔
 

ماسٹر

محفلین
اس قسم کی کتاب کی تشہیر تو کیا اس کا ذکر بھی امریکہ ، جرمنی اور دوسرے مغربی ممالک میں خودکشی کے مترادف ہوتا ہے - اس لیے ان " جمہوری" ممالک کے عوام کے لیے ان میں لکھیں باتیں انہونی اور بالکل ناممکن معلوم ہوتی ہیں -
 
Top