بعض اراکین اردو محفل میں کہیں بھی گئے بغیر پہلا ہی پیغام اس قسم کا لکھ دیتے ہیں جو دوسروں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ دس پیغامات بھیجنے تک انہیں اردو محفل کے انداز کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اور پھر یہ دس پیغامات اتنے زیادہ تو نہیں۔
و علیکم السلام
دس مراسلات کی بندش چند انتظامی امور کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ اور یہ کوئی اتنے زیادہ تو نہیں۔ آپ کے چھ تو ہو ہی چکے ہیں۔
تھوڑا سا اپنا تعارف کروا دیں، دیکھیں دس تو کیا اس سے بھی کہیں زیادہ آپ کے پیغامات ہو جائیں گے۔
ہیر آپ صرف دس پوسٹ سے گھبرا گئیں دوسرے فورم پر تو کسی کسی حصوںمیں صرف جانے کے لیئے سو پوسٹ کرنے کی بندش ہوتی ہے
ادھر تو ان حصوں کو دیکھ سکتی ہیں
دس پوسٹ ہی تو ہیں
بعض اراکین اردو محفل میں کہیں بھی گئے بغیر پہلا ہی پیغام اس قسم کا لکھ دیتے ہیں جو دوسروں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ دس پیغامات بھیجنے تک انہیں اردو محفل کے انداز کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اور پھر یہ دس پیغامات اتنے زیادہ تو نہیں۔
تعلق جوڑنے سے ہوتا ہے اور اس وقت میں محفل سے جوڑی ہوں تو میرا تعلق محفل سے ہے۔یہ لیں ابھی تک آپ نے بتایا ہی نہیں کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
مبارک ہو آپ کے پیغامات کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
اب ذرا اپنی تفصیلی تعارف بھی کروا دیں تعارف کے زمرے میں۔
کیا یہ ضروری ہے ؟۔
یہ ہوئی نا باتضروری تو خیر کچھ بھی نہیں ہے۔ حتٰی کہ کھانا پینا بھی ضروری نہیں ہے۔ آگے آپ کی مرضی۔
یہ ہوئی نا بات
خوش رہیئے۔