آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

اس عہدِ تصنع کی ہر بات ہے پردوں میں
عنواں نہیں ہوتا اب غماز کہانی کا

تکرار بناتی ہے اب جھوٹ کو سچائی
تشہیر بدلتی ہے انداز کہانی کا

بہت عمدہ اشعار ہیں۔ یوں لگا کہ جیسے دنیا میں پھیلی ہزارہا تحریکوں کا تذکرہ ہو۔ عہد تصنع کیا خوب کہا۔

اس ترکیب سے مراد افسانہ زیست ہے؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت عمدہ اشعار ہیں۔ یوں لگا کہ جیسے دنیا میں پھیلی ہزارہا تحریکوں کا تذکرہ ہو۔ عہد تصنع کیا خوب کہا۔
اس ترکیب سے مراد افسانہ زیست ہے؟
بہت شکریہ ، بہت نوازش! آپ کو اشعار پسند آئے ۔
آپ نے ٹھیک سمجھا ۔ افسانۂ زیست اور افسانۂ ہستی ہم معنی ہیں ۔
 
Top