فراز آخر کو ضرورت ہی خریدار کی نکلی ۔ احمد فراز

فاتح

لائبریرین
آخر کو ضرورت ہی خریدار کی نکلی
مریم سی وہ لعبت بھی تو بازار کی نکلی *

دیکھو کبھی مقتل کبھی گلزار لگے ہے
تصویر عجب کوچۂ دلدار کی نکلی

آنکھوں کی تسلی نہیں ہوتی تو نہ ہووے
ہم خوش ہیں کوئی شکل تو دیدار کی نکلی

کیوں یار کے انکار سے افسردہ ہے اے دل
نادان! کوئی راہ تو اقرار کی نکلی

وہ گر یہ کناں اور دلاسا میں اسے دوں
کیا طرفہ طبیعت مرے غم خوار کی نکلی

وا رہنے دے یارب درِ توبہ کہ ابھی تو
حسرت ہی کہاں تیرے گنہگار کی نکلی

کل ہجر کی شب، روزِ قیامت کی طرح تھی
دن نکلا نہ جاں ہی ترے بیمار کی نکلی
احمد فراز​
* بعض مشاعروں میں فراز نے یہ مصرع یوں بھی پڑھا ہے:​
مریم سی وہ صورت بھی تو بازار کی نکلی​
 
شوکت پرویز

محفلین
بہت خوب انتخاب ہے فاتح صاحب، درج ذیل اشعارتو بہت ہی عمدہ ہیں۔ شیئر کرنے کے لئے شکریہ۔۔۔

دیکھو کبھی مقتل کبھی گلزار لگے ہے
تصویر عجب کوچۂ دلدار کی نکلی

آنکھوں کی تسلی نہیں ہوتی تو نہ ہووے
ہم خوش ہیں کوئی شکل تو دیدار کی نکلی

کل ہجر کی شب، روزِ قیامت کی طرح تھی
دن نکلا نہ جاں ہی ترے بیمار کی نکلی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ
کیا بات ہے فراز کی

* بعض مشاعروں میں فراز نے یہ مصرع یوں بھی پڑھا ہے:​
مریم سی وہ صورت بھی تو بازار کی نکلی/QUOTE]​
فاتح بھائی میرے پاس فراز کے کافی سارے مشاعروں کی آڈیوز موجود ہیں لیکن یہ نہیں ہے۔ کیا اس کی ایم پی تھی یا ایم پی فور مل سکتی ہے؟ تاکہ کلیکشن میں اضافہ ہوتا چلا جائے۔
 
عبدالحسیب

محفلین
بہت عمدہ شراکت فاتح بھائی جان۔ کیا کہنے ہیں فراز صاحب کے واہ۔

وا رہنے دے یارب درِ توبہ کہ ابھی تو
حسرت ہی کہاں تیرے گنہگار کی نکلی

کل ہجر کی شب، روزِ قیامت کی طرح تھی
دن نکلا نہ جاں ہی ترے بیمار کی نکلی

اس مشاعرے کی ویڈیو تو میرے پاس بھی نہیں ہے بلال بھائی میں بھی اپنے ذخیرے میں اضافہ کرنا چاہوں گا ۔:)
فاتح بھائی میرے پاس فراز کے کافی سارے مشاعروں کی آڈیوز موجود ہیں لیکن یہ نہیں ہے۔ کیا اس کی ایم پی تھی یا ایم پی فور مل سکتی ہے؟ تاکہ کلیکشن میں اضافہ ہوتا چلا جائے۔​
یوٹیب کی ربط بھی مل جائے تو کافی ہے فاتح بھائی جان۔:)
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب انتخاب ہے فاتح صاحب، درج ذیل اشعارتو بہت ہی عمدہ ہیں۔ شیئر کرنے کے لئے شکریہ۔۔۔

دیکھو کبھی مقتل کبھی گلزار لگے ہے
تصویر عجب کوچۂ دلدار کی نکلی

آنکھوں کی تسلی نہیں ہوتی تو نہ ہووے
ہم خوش ہیں کوئی شکل تو دیدار کی نکلی

کل ہجر کی شب، روزِ قیامت کی طرح تھی
دن نکلا نہ جاں ہی ترے بیمار کی نکلی
شوکت صاحب! انتخاب سراہنے پر ممنون ہوں
 
فاتح

لائبریرین
واہ
کیا بات ہے فراز کی

فاتح بھائی میرے پاس فراز کے کافی سارے مشاعروں کی آڈیوز موجود ہیں لیکن یہ نہیں ہے۔ کیا اس کی ایم پی تھی یا ایم پی فور مل سکتی ہے؟ تاکہ کلیکشن میں اضافہ ہوتا چلا جائے۔
شکریہ بلال
میرے پاس ذخیرہ تو نہیں اور نہ ہی مشاعروں کی وڈیو یا آڈیو محفوظ ہیں لیکن سن ضرور رکھی ہے۔۔۔ نیٹ پر ہی ڈھونڈتا ہوں شاید مل جائے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت عمدہ شراکت فاتح بھائی جان۔ کیا کہنے ہیں فراز صاحب کے واہ۔

اس مشاعرے کی ویڈیو تو میرے پاس بھی نہیں ہے بلال بھائی میں بھی اپنے ذخیرے میں اضافہ کرنا چاہوں گا ۔:)

یوٹیب کی ربط بھی مل جائے تو کافی ہے فاتح بھائی جان۔:)
شکریہ برادرم۔۔۔ میں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
باباجی

محفلین
واہ کیا ہی خوب کلام ہے فراز کا
بہت شکریہ شیئرنگ کا استاد محترم

کیوں یار کے انکار سے افسردہ ہے اے دل
نادان! کوئی راہ تو اقرار کی نکلی​
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ بار بار ہر بار واہ
سمجھ نہیں آ رہا کیا ریٹنگ دوں۔۔۔ ایک تو عینی شاہ کے انداز میں "واہ واہ واہ واہ اور واہ ہی واہ" اور اس پر طرہ یہ کہ عینی شاہ اور عائشہ عزیز کے مراسلوں کے عین نیچے یہ مراسلہ۔۔۔ بہرحال بالآخر ہم نے سابقہ ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے اسے سنجیدہ ہی لیا :laughing:
شکریہ :)
 
Top