آدمی (نظم از سید ضمیر جعفری)

عاطف بٹ

محفلین
تھا کبھی علم آدمی، دل آدمی، پیار آدمی​
آج کل زر آدمی، قصر آدمی، کار آدمی​
کلبلاتی بستیاں، مشکل سے دو چار آدمی​
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی​
پتلی گردن، پتلے ابرو، پتلے لب، پتلی کمر​
جتنا بیمار آدمی، اتنا طرحدار آدمی​
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی​
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی​
عمر بھر صحرا نوردی کی مگر شادی نہ کی​
قیس دیوانہ بھی تھا کتنا سمجھدار آدمی​
دانش و حکمت کی ساری روشنی کے باوجود​
کم ہی ملتا ہے زمانے میں کم آزار آدمی​
دل رہینِ صومعہ و دستار رہنِ مےکدہ​
تھا ضمیرِ جعفری بھی اک مزیدار آدمی​
پہلے کشتی ڈوب جاتی تھی نظر کے سامنے​
اب گرے گا بحرِ اوقیانوس کے پار آدمی​
 
تھا کبھی علم آدمی، دل آدمی، پیار آدمی​
آج کل زر آدمی، قصر آدمی، کار آدمی​
کلبلاتی بستیاں، مشکل سے دو چار آدمی​
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی​
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی​
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی​
دانش و حکمت کی ساری روشنی کے باوجود​
کم ہی ملتا ہے زمانے میں کم آزار آدمی​
بہت خوبصورتی سے ہمارے معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے(y)
شریک محفل کرنے کا شکریہ:love:
 

عاطف بٹ

محفلین
تھا کبھی علم آدمی، دل آدمی، پیار آدمی​
آج کل زر آدمی، قصر آدمی، کار آدمی​
کلبلاتی بستیاں، مشکل سے دو چار آدمی​
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی​
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی​
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی​
دانش و حکمت کی ساری روشنی کے باوجود​
کم ہی ملتا ہے زمانے میں کم آزار آدمی​
بہت خوبصورتی سے ہمارے معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے(y)
شریک محفل کرنے کا شکریہ:love:
بہت شکریہ محسن
 

یوسف-2

محفلین
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی​
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی​
کتنی اہم بات کی ہے،جعفری صاحب نے۔ کاش ہم زندگی کے اس نکتہ کو سمجھ سکیں۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ نظم ہمارے میٹرک کے نصاب میں بھی شامل تھی اور اُس وقت نظم بالکل سمجھ نہیں آتی تھی تو پڑھ کے ہنسنا شروع کر دیتے تھے کہ کتنی مزاحیہ نظم ہےن لیکن اگر آج پڑھو تو ایسا لگتا ہے کہ ایک ایک لفظ معاشرے کے معاشرے کے نام نہاد کردار کی مکمل نفی ہے۔بہت خوب شراکت عاطف بھائی۔
سلامت رہیے

زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی
 
Top