سید فصیح احمد
لائبریرین
السلام علیکم !!آج کا کام
پہلا سوال تو یہ کہ کہاں غائب ہیں جناب ؟؟
دوسری بات یہ کہ ، بہت خوب جناب ،
تیسری بات یہ کہ ماڈلنگ اور ٹیکسچرنگ ایک سطح تک درست ہو چکی ہیں ، اب اگر ایک مکمل سین کی تیاری ہو تو اچھا ہے ، آنلائن بہت سے انٹیریئر سین مل جائیں گے۔
ٹیکسچرز پر ایک اہم بات ، ٹیکسچرز میں ایک چیز ہوتی ہے جسے ہم کلر بلیڈنگ بولتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیئے ہمیشہ وی رے کا بیسک میٹیریئل ڈائیریکٹ مت استعمال کیا کریں ، بلکہ پہلے "وی رے اوور رائڈ میٹیریئل" کو سلیکٹ کریں (۲ آپشنز سامنے آئیں گی ان میں سے کیپ اولڈ میٹیریئل والی سلیکٹ کریں) اس کے بعد اس کی بیس میٹیریئل والی سلاٹ جو سب سے اوپر ہے ، اس میں وی رے کا نارمل میٹیرئل سیٹ کر لیں جیسی ضرورت ہو ، اب واپس اوور رائڈ میٹیریئل کی بیس میٹیریئل سلاٹ کے نیچے دوسری سلاٹ جہاں جی آئی لکھا ہے اسے کلک کر کے اوپن کریں اور نارمل وی رے میٹیریئل سلیکٹ کریں۔ اس کا رنگ ہلکا سلیٹی (گرے) رکھیں اور یوں کلر بلیڈنگ رک جائے گی۔