آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
19th Oct was celebrated as Inter-faith harmony day with Imran Khan at Azadi Square

B0UdBNjCIAAwfR3.jpg:large


 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
ہم اقتدار میں آکراقلیتی برادری کو برابرکے حقوق دیں گے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوبیس اکتوبر دیوالی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکراقلیتی برادری کو برابر کے حقوق دے گی،پاکستان چھوڑ کر جانیوالے ہندو ہماری حکومت میں بھارت سے واپس آئیں گے۔
ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقلیتی برادری کا بھی پاکستان پر ایسے ہی حق ہے جیسے ہم سب کا ہے۔ پاکستان کو ہم ایسی مثال بنائیں گے،جہاں ہر ایک کا جان ومال محفوظ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام دیں گے جہاں کوئی کسی پر ظلم نہیں کر سکے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکر پاکستان سے نفرتوں کی سیاست ختم کرنی ہے،غیر ملکیوں سے پیسہ لیکر ہم اسلام کے نام پر لڑ رہے ہیں، اس جنگ کو روکیں گے، عمران خان نے چوبیس اکتوبر کو دیوالی منانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی عمرکوٹ سندھ میں دیوالی میں شرکت کریں گے۔

http://urdu.abbtakk.tv/imrankhantocelebratedewali/

 

x boy

محفلین
نجم سیٹھی بھی ہنستے ہوئے کبھی کبھار بڑی گہری باتیں کر جاتے ہیں آج کل میں جیوٹی وی کے پروگرام" آپس کی بات" کو سن اور دیکھ رہا ہوں :)
 

زرقا مفتی

محفلین
وطن کو کچھ نہیں خطرہ نظام زر ہے خطرے میں
حقیقت میں جو رہزن ہے وہی رہبر ہے خطرے میں

جو بیٹھا ہے صف ماتم بچھاے مرگ ظلمت پر
وہ نوحہ گر ہے خطرے میں وہ دانشور ہے خطرے میں

اگر تشویش لاحق ہو تو سلطانوں کو لاحق ہو
نہ تیرا گھر ہے خطرے میں نہ میرا گھر ہے خطرے میں

جہاں اقبال بھی نذر خط تنسیخ ہو جالب
وہاں تجھ کو شکایت ہے تیرا جوہر ہے خطرے میں
حبیب جالب
GoNawazGo
 
Top