آزادی مارچ اپڈیٹس

لاہور۔۔۔۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کا ریکارڈ بنانے والے گلو بٹ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ طاہر القادری اس کے والد کے برابر جبکہ عمران خان ماموں ہیں اور اگر والد یا ماموں کچھ کہہ دیں تو اس کا برا نہیں منانا چاہئے۔لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مات نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران تحریک منہاج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی منیر پر جرح ہوئی جس کے بعد عدالت نے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کے وکلا کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے ان کے وکلا کے خلاف مقدمے کی درست تفتیش نہیں کی لیکن انہیں امید ہے کہ گلو بٹ باعزت بری ہوجائیں گے۔اس موقع پر گلو بٹ نے کہا کہ وہ کوئی بدمعاش نہیں، گلو بٹ کا دوسرا نام پاکستان ہے اور پاکستان کا دوسرا نام گلو بٹ ہے، اسے اپنے وکلا اور عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا سے بھی مطمئن ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری سے اس کی کوئی لڑائی نہیں بلکہ وہ تو اس کے محسن اور والد صاحب جیسے ہیں۔ اگر والد بیٹے کو یاد کرے تو کوئی بات نہیں، اس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کے ماموں ہیں اور اگر بھانجے کے بارے میں وہ کچھ کہتے ہیں تو اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
B0kkL36CYAAQud8.jpg
 
ویسے لوگوں کو عمران کی پیروی میں اب تو ذرا شرم بھی نہیں آتی، فوٹو شاپ سے لیٹر ہیڈ کا متن تو تبدیل کر دیا لیکن اصل ثابت کرنے کے لیے سرکاری ریفرنسز کے ساتھ ساتھ تاریخ جون 2012 کی تبدیل نہ کر سکے۔
ریفرنس اور ڈیٹ والی لائن کی الائنمنٹ باقی متن کی الائنمنٹ میں معمولی سا فرق ہے جو اصل متن کو ہٹا کر فوٹو شاپ سے نئی تحریر پیسٹ کرنا ظاہر کر ہی ہے۔
 
زندہ رہنے کا حق صرف بھٹوز کا نہیں ہے۔۔۔:battingeyelashes:
زندہ ہے ۔۔۔۔گوئیبلز بھی زندہ ہے :cool2:
 
ایبٹ آباد کے اس گراؤنڈ کی تصویر جہاں آج ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اپنا " انقلابی دھرنا " دیں گے، بمشکل ایک ہزار کرسیاں رکھی گئی ہیں مگر قادری صاحب کی برکات سے شام کو انشاء اللہ جناب محترم معید پیرزادہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود ، جناب فواد چوہدری ، جناب ارشد شریف، جناب حسن نثار اور نئے پاکستان کے وزیر اطلاعات جناب مبشر لقمان صاحبان جیسی روحانی شخصیات اس چھوٹی سی جگہ پر لاکھوں لوگ اکٹھا کر کے دکھا دیں گے ۔:atwitsend:

1234853_681651405266748_9214018267401978571_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین

افتخار ٹھاکر کے الفاظ میں، اردو شدہ :)
"ایک منٹ میں سو ڈنڈ کون نکال سکتا ہے؟ صرف میں"
"اچھا، وہ کیسے؟"
افتخار ٹھاکر صاحب ایک ڈنڈ نکال کر کہتے ہیں کہ "حساب آتا ہے؟"
جواب ملا کہ "ہاں"
ٹھاکر صاحب فرماتے ہیں، "دو اسے سو سے ضرب"
 
Top