نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے پارٹی پالیسی کے خلاف رکنیت سے مستعفی ہونے سے انکارکردیا ہے۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سراج محمد خان نے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کی جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایاز صادق نےمنظور کر لیا۔ معلوم رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء ایم این اے سراج محمد خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 نوشہرہ سے منتخب ہوئے تھے۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 4اراکین قومی اسمبلی جاوید ہاشمی، گلزارخان، ناصرخٹک، مسرت بی بی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑچکے ہیں جب کہ سراج محمد خان پانچویں ایم این اے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف سے بغاوت کی ہے۔