آزمائشگاہِ ریختہ

فاتحینِ لڑی کو سلام و آداب۔
محترم خواتین اور معزز حضرات، محفل میں دو روز سے ایک لڑی "مشکل اردو سیکھنے کی مہم" زیر نگرانی ہے۔ کچھ مراسلے ہم سے منسلک بھی کیے گئے۔ بہرکیف انتہائی مسرت آمیز بات ہے۔ ہماری جانب سے صاحبِ لڑی کو مبارکباد!
اُس لڑی کو اردو کی درسگاہ اور اِسے آزمائشگاہ مقرر کیا جاتا ہے۔ اس لڑی میں احباب و اراکین اپنے زورِ زباں کی بازیاں لگا، اور جیت سکتے ہیں۔ کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، البتہ زبان کا فصیح، با محاورہ اور خالص ہونا شرائطِ بنیادی قرار دیے جاتے ہیں۔
والسلام!
 
آخری تدوین:

عینی شاہ

محفلین
علیک السلام:p میرا مطلب ہے کہ میرا یہاں کوئی کام نہی ہے ۔اگر کسی کو مجھ سے کوئی کام ہو تو مجھے بلا لیں ۔اوکے :rolleyes:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ادھر بھی مشکل اردو شروع ہو گئی، یہ بھائی بھی نا ، رعب ڈالنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے ہاتھ سے ۔۔ ویسے اس کا جو عنوان اس کا مطلب آسان اردو میں سمجھا دیں تو نوازش ہوگی اور
مبارکباد کے لئے ممنون ہوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آزمائشگاہ کا مطلب نہیں آتا تمہیں؟

ریختہ اردو زبان کو کہتے ہیں

جیسے چچا نے کہا تھا :

ریختہ کے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ
سُنا ہے اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور ہم تو آسان اردو والے ہیں۔۔۔ کجا یہ کہ سلاست و روانی، بامحاورہ اور خالص ہونے جیسی کڑی شرائط سے عہدہ برآ ہو سکیں۔۔۔ لہذا متلاشیان اردو میں خود کو شمار کرتے ہوئے باہر باہر سے اہل زباں کو باتیں کرتے دیکھ کر خوش ہو لیا کریں گے۔ :) ہاں بس جس بات کی تمنا کریں گے وہ یہ کہ صحت تلفظ جیسے پہلو کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔۔۔۔ اور ادائے تلفظ کا التزام اعراب اور علائم ترکیبی سے کر دیا جائے۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آزمائشگاہ کا مطلب نہیں آتا تمہیں؟

ریختہ اردو زبان کو کہتے ہیں

جیسے چچا نے کہا تھا :

ریختہ کے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ
سُنا ہے اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
مولانا محمد حسین آزاد ریختہ (اردو کا نام) کے بارے میں کچھ یوں بیان فرماتے ہیں۔
"مختلف زبانوں نے اسے پختہ کیا جیسے دیوار کو اینٹ ، مٹی چونا اور سفیدی سے پختہ کرتے ہیں ۔ یا یہ کہ ریختہ کے معنی ہیں گری پڑی چیز ۔ پریشان چیز ۔ چونکہ اس میں الفاظ پریشان جمع ہیں اس لیے اسے ریختہ کیا گیا ہے۔"
 
اور ہم تو آسان اردو والے ہیں۔۔۔ کجا یہ کہ سلاست و روانی، بامحاورہ اور خالص ہونے جیسی کڑی شرائط سے عہدہ برآ ہو سکیں۔۔۔ لہذا متلاشیان اردو میں خود کو شمار کرتے ہوئے باہر باہر سے اہل زباں کو باتیں کرتے دیکھ کر خوش ہو لیا کریں گے۔ :) ہاں بس جس بات کی تمنا کریں گے وہ یہ کہ صحت تلفظ جیسے پہلو کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔۔۔ ۔ اور ادائے تلفظ کا التزام اعراب اور علائم ترکیبی سے کر دیا جائے۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
حضور یہ آزمائشگاہ ہے۔ یہاں اردو کو آزمایا جائے گا۔ ہم بھی آزمائیں گے۔ پھر ہماری اصلاح کون صاحب فرمائیں گے؟ فصیح و شستہ زبان صحت لفظی کے بغیر دائرہ امکان میں وجود ہی نہیں رکھتی!
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آزمائشگاہ کا مطلب نہیں آتا تمہیں؟

ریختہ اردو زبان کو کہتے ہیں

جیسے چچا نے کہا تھا :

ریختہ کے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ
سُنا ہے اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا


شکریہ چاچو ، یہ پڑھ کے واقع مجھے لگ رہا ہے کہ ایم اے اردو کر لوں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
حضور یہ آزمائشگاہ ہے۔ یہاں اردو کو آزمایا جائے گا۔ ہم بھی آزمائیں گے۔ پھر ہماری اصلاح کون صاحب فرمائیں گے؟ فصیح و شستہ زبان صحت لفظی کے بغیر دائرہ امکان میں وجود ہی نہیں رکھتی!
جو بھی اصلاح فرمائیں۔ ان سے فرمائیے گا کہ ہماری طرف بھی نظر کریں۔۔۔ :)
 
Top