آزمائشگاہِ ریختہ

حضور مزاج قدرے سرد ہیں آج کل کہ جاڑا قریب سے قریب تر ہواچاہتا ہے۔ آپ فرمائیں؟
جناب والی، موسم سرد ہو تو ہمارے مزاج گرم ہو جاتے ہیں :) اگر قلب لطیف و نازک اور وقت گران پر گراں نہ گزرے تو قدرے اپنی حالیہ مصروفیات سے آگاہ فرمائیے گا۔
 
محب اردو

محفلین
اور ہم تو آسان اردو والے ہیں۔۔۔ کجا یہ کہ سلاست و روانی، بامحاورہ اور خالص ہونے جیسی کڑی شرائط سے عہدہ برآ ہو سکیں۔۔۔ لہذا متلاشیان اردو میں خود کو شمار کرتے ہوئے باہر باہر سے اہل زباں کو باتیں کرتے دیکھ کر خوش ہو لیا کریں گے۔ :) ہاں بس جس بات کی تمنا کریں گے وہ یہ کہ صحت تلفظ جیسے پہلو کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔۔۔ ۔ اور ادائے تلفظ کا التزام اعراب اور علائم ترکیبی سے کر دیا جائے۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
’’دو صد فی صد متفق ‘‘ کہنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں ورنہ خود سے لکھنے کی شرائط کافی کڑی لگ رہی ہیں ۔
 
قبلہ کی خاکساری پر فقیر پرتقصیر سوئے محلِ قبولِ عذرخواہی بصدمسرت قدم رنجہ ہوا چاہتا ہے۔ :)
قبلہ کی ریختہ کو احقر، ادنیٰ، رند خرابات و دریدہ حالات، اپنی ناچیز و کم قیمت رائے کے تئیں، آزمائش گاہِ زبان، کا بہترین مراسلہ قرار دیتا ہے!! :)
 
ایں جناب انکساری کا پلو درکنار فرما کر کرسیِ صدارت پر براجمان ہو جائیے، قبلہ گاہی کی جناب میں ہم طفلان مکتب، جاہلان مطلق کچھ فیضیاب ہونا چاہتے ہیں۔
حضرت والا کا یہ تجاہلِ عارفانہ ہم سے متعارفینِ جہلاء کے لیے درخور اعتنا نہیں ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قبلہ کی خاکساری پر فقیر پرتقصیر سوئے محلِ قبولِ عذرخواہی بصدمسرت قدم رنجہ ہوا چاہتا ہے۔ :)
:hypnotized:

ایں جناب انکساری کا پلو درکنار فرما کر کرسیِ صدارت پر براجمان ہو جائیے، قبلہ گاہی کی جناب میں ہم طفلان مکتب، جاہلان مطلق کچھ فیضیاب ہونا چاہتے ہیں۔
:donttellanyone2::confused3:
 
Top