آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کی برتری بہت زیادہ نہیں ہوئی، میچ اب بھی نتیجہ دے سکتا ہے۔ چوتھی اننگز میں 150 سے اوپر کا ٹارگٹ بھی انگلینڈ کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
 
یاز

محفلین
ایک اور چوکے کے ساتھ کک کا ذاتی سکور 195 رنز اور انگلینڈ نے 400 کا سنگ میل عبور کر لیا
 
محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کی سبقت 100 سے اوپر
اور اب دیکھتے دیکھتے ہی میچ دلچسپ ہو گیا ہے۔ اس وقت 112 رنز کی لیڈ اچھی خاصی ہو گئی ہے۔ نویں وکٹ کی شاندار شراکت، تیس چالیس رنز اور جڑ گئے تو انگلینڈ کافی مضبوط پوزیشن میں آ جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ نے آخری دس اوورز میں 65 رنز جوڑے ہیں اور یہ دس اوورز میچ کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے، برتری 133 رنز، بہترین ٹیسٹ کرکٹ!
 
اور اب دیکھتے دیکھتے ہی میچ دلچسپ ہو گیا ہے۔ اس وقت 112 رنز کی لیڈ اچھی خاصی ہو گئی ہے۔ نویں وکٹ کی شاندار شراکت، تیس چالیس رنز اور جڑ گئے تو انگلینڈ کافی مضبوط پوزیشن میں آ جائے گا۔
اس پوزیشن سے ہارنے کے لیے پاکستان سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔
 
یاز

محفلین
انگلینڈ نے آخری دس اوورز میں 65 رنز جوڑے ہیں اور یہ دس اوورز میچ کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے، برتری 133 رنز، بہترین ٹیسٹ کرکٹ!
اگرچہ ٹیکنیکلی انگلینڈ اب بھی شکست سے دوچار ہو سکتا ہے، تاہم اس شراکت نے اس کے امکانات کی شدت کو کافی کم کر دیا ہے۔
 
یاز

محفلین
سٹورٹ براڈ کی نصف سنچری مکمل۔ میرے خیال میں براڈ نے آخری نصف سنچری بہادر شاہ ظفر کے دور میں بنائی تھی۔
 
یاز

محفلین
براڈ کا عجیب و غریب کیچ پکڑ لیا گیا ہے۔ تیسرا امپائر بابا رحمت کا کردار ادا کرتے ہوئے۔
 
یاز

محفلین
آخرکار آؤٹ دے دیا گیا۔ تاہم براڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایلسٹر کک کے ساتھ سنچری کی شراکت جوڑی اور ٹیم کو کافی بہتر پوزیشن تک پہنچایا۔
 
Top