آسٹریلیا کا 24 سال بعد دورہ پاکستان 2022

شمشاد

لائبریرین
پاکستان سوپر لیگ 7 کا میلہ آج ختم ہو گیا۔

اب 4 مارچ سے آسٹریلیا کے ساتھ میلہ لگے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
331125.4.jpg

Shaheen Shah Afridi will be vital to Pakistan's attack AFP/Getty Images
 

شمشاد

لائبریرین
24 سال کے بعد آسڑیلیا کی ٹیم پاکستان میں آئی ہے۔ امید ہے بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں تقریباً پونے چھ گھنٹے باقی ہیں۔
راولپنڈی کی موسم اگر اچھا رہا تو میچ نتیجہ کُن ثابت ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے میچ کے تیسرے دن بارش کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :
1۔ شان مسعود یا پھر امام الحق
2۔ عبد اللہ شفیق
3۔ اظہر علی
4۔ بابر اعظم (کپتان)
5۔ فواد عالم
6۔ محمد رضوان (وکٹ کیپر)
7۔ محمد وسیم جونیئر
8۔ نعمان علی
9۔ ساجد خان
10۔ شاہین شاہ آفریدی
11۔ نسیم شاہ
 

شمشاد

لائبریرین
پاک آسٹریلیا سیریز

پہلا ٹیسٹ میچ ۔ راولپنڈی
4 - 8 مارچ
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ ۔ کراچی
12 ۔ 16 مارچ
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

تیسرا ٹیسٹ میچ ۔ لاہور
21 ۔ 25 مارچ
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

پہلا ون ڈے ۔ راولپنڈی
29 مارچ

دوسرا ون ڈے ۔ راولپنڈی
31 مارچ

تیسرا ون ڈے ۔ راولپنڈی
02 اپریل

پہلا اور آخری ٹی20 ۔ راولپنڈی
05 اپریل
 

شمشاد

لائبریرین
FM-LaiGXIAAzQfz

First look at the Pindi pitch. Fair to say there doesn't seem to be much grass on it. #PAKvsAUS
فوٹو بشکریہ کرک انفو۔
 

شمشاد

لائبریرین
334978.jpg

A convoy carrying the Australian team is flanked by heavy security in Islamabad • Feb 27, 2022 © AFP/Getty Images
فوٹو بشکریہ کرک انفو۔
 

شمشاد

لائبریرین
105 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔

Abdullah Shafique c Cummins b Lyon 44 (105b 3x4 1x6) SR: 41.9
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کھانے کے وقفے تک35 اوور کا کھیل ہوا، جس میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 اسکور بنائے۔

انفرادی اسکور
عبد اللہ شفیق ۔ 44 ۔ آؤٹ
امام الحق ۔ 57
اظہر علی ۔ 0
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن چائے کے وقفے تک 56 اوور کا کھیل ہوا، جس میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171 اسکور بنائے۔

انفرادی اسکور
امام الحق ۔ 161 گیندوں پر 92 اسکور
اظہر علی ۔ 71 گیندوں پر 30 اسکور
 

شمشاد

لائبریرین
امام الحق کی 198 گیندوں پر شاندار سنچری۔

امام الحق نے اپنی سنچری 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اظہر علی کی 113 گیندوں پر نصف سنچری مکمل۔

اظہر علی نے اپنی نصف سنچری 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 اسکور بنائے تھے۔
امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کے نقطہء نظر سے آج کا دن تو کافی اچھا رہا۔
کل دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کا دوسرا دن ہے۔ تمام کھلاڑی میدان میں آئے اور آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین وارن جو کہ کل 4 مارچ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ان کے لیے اظہار افسوس کیا گیا۔
 
Top