آسٹریلین اوپن 2017

آج سے میلبرن میں سال کا پہلا گرینڈ سلیم شروع ہو رہا۔
تقریباً 6 ماہ ٹینس سے دور رہنے کے بعد راجر فیڈرر واپس ٹینس کورٹ میں دکھائی دینگے۔ اس ایونٹ کے لئے انکی رینکنگ 17 ہے جو کہ جب سے میں نے ٹینس فالو کرنی شروع کی پہلی مرتبہ ہے۔خیر دیکھتے ہیں انکا سفر کہاں تک پہنچتا ہے۔
دوسری نڈال بھی آہستہ آہستہ فارم میں واپس آ رہا،اُمید ہے و ہ بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔
جبکہ ٹائٹل کے اصل حقدار نواک اور اینڈی بھی فُل فارم میں دونوں نے 2017 کا آغاز خوب کیا۔
اگرچہ قطراوپن کے فائنل میں نواک نے اینڈی کو ہرا دیا تھا۔لیکن مرے نے کافی اچھی ٹینس کھیلی تھی ۔

قبل اس سے کہ فیمینسٹ حملہ آور بتاتا چلوں کہ پابندی کے سبب ابھی تک ماریہ بی بی ٹینس نہیں کھیل سکتی لہذا بندے کا وومینز ایونٹ یہیں اختتا م کو پہچنتا ہے
 
آج کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچز میں کوئی بڑا اپ سیٹ نہیں ہوا تقریباً سبھی بڑے ناموں
راجر فیڈرر
کی نیشیکوری
اینڈی مرے
سٹین واورنکا
میرن چلچ
نے کامیابی سمیٹ لی!!!!!
 
بڑا شاید نہ ہو لیکن سیمونا ہالیپ پہلے راؤنڈ میں ہار گئی
معذرت زیک بھائی وہ وومین ایونٹ میں فالو نہیں کر رہا بہرکیف آئندہ اپڈیٹ کرتا رھونگا۔
اور جہاں تک اس اپ سیٹ کی بات تو یہ واقعی ہی بڑا ہے چونکہ ہالیپ ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں اور اسوقت انکی رینکنگ 4 ہے تو اپ سیٹ تو واقعی ہی ہے۔۔
 
ٹاپ سیڈ تو کربر ہے جو تین سیٹ میں پہلا راؤنڈ جیت گئی۔

ہالیپ نمبر 4 ہے لیکن آج تک آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل سے آگے نہیں گئی
جی جی ،لکھا تھا کہ رینکنگ 4 ہے ۔ ٹاپ سیڈ سے مُراد تھی کہ ٹاپ پلئیرز میں ہے۔
ویسے راجر کے میچ سے پہلے کربر کا میچ چل رہا تھا وہ بھی اتنی آسانی سے نہیں جیتی۔ دوسرا سیٹ ہار گئی تھی۔
 
فہد اشرف

محفلین
رافیل نڈال جرمنی کے فلورین میئر کو 6-3، 6-4، 6-4، سے سکشت دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں Vamos Rafa
 
آخری تدوین:
نڈال کے علاوہ نواک اور خواتین کے مقابلوں سے سرینا ولیمز نے بھی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

جبکہ آج فیڈرر،مرے،وارنکا،نیشیکوری وغیرہ ایکشن میں نظر آئینگے
 
یاز

محفلین
قبل اس سے کہ فیمینسٹ حملہ آور بتاتا چلوں کہ پابندی کے سبب ابھی تک ماریہ بی بی ٹینس نہیں کھیل سکتی لہذا بندے کا وومینز ایونٹ یہیں اختتا م کو پہچنتا ہے
یعنی کہ "اس لڑی کی نگرانی ترک کریں" ہی بہتر آپشن ٹھہری۔
 
یاز

محفلین
نڈال کے علاوہ نواک اور خواتین کے مقابلوں سے سرینا ولیمز نے بھی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

جبکہ آج فیڈرر،مرے،وارنکا،نیشیکوری وغیرہ ایکشن میں نظر آئینگے
یہ ولیمز نامی مستورات شاید ٹینس کی دنیا کی مصباح الحق ہیں۔ ریٹائر ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔
 
یعنی کہ "اس لڑی کی نگرانی ترک کریں" ہی بہتر آپشن ٹھہری۔
نہیں جی ایسا ہرگز نہ کریں چونکہ ماریہ بی بی کے ٹوئٹر کے ذریعے دھاگے کو رونق بخشی جاتی رہے گی۔مثال ملاحظہ ہو۔
یہ ولیمز نامی مستورات شاید ٹینس کی دنیا کی مصباح الحق ہیں۔ ریٹائر ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔
مصباح بھائی تو 2016 کی باتیں بھول ہی گئے ہیں۔ البتہ سرینا صاحبہ تو ابھی تک خوب دھاڑتی ہیں کورٹ میں!!!
 
حسیب

محفلین
قبل اس سے کہ فیمینسٹ حملہ آور بتاتا چلوں کہ پابندی کے سبب ابھی تک ماریہ بی بی ٹینس نہیں کھیل سکتی لہذا بندے کا وومینز ایونٹ یہیں اختتا م کو پہچنتا ہے
بندہ کوئی اور تلاش کر لیتا ہے اس طرح دل لگا رہتا ہے
:laugh:
 
فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سیٹ ٹائی بریک پر اپنے نام کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

تیسرے راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ ٹامک برڈیچ سے ہوگا۔ برڈیچ کی رینکنگ 10 ہے۔ اُمید ہے فیڈرر اچھے کھیل کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔
 
ان شا ء اللہ ضرور
 
نواک جوکووچ اور ازبک کھلاڑی اسٹومن کے درمیان خوبصورت ٹینس جاری۔
86 منٹ لمبے پہلے سیٹ کو اسٹومن نے ٹائی بریک اسکور 10-8 سے اپنے نام کیا۔
 
Top